عہد نبوی کے میدان جنگ

عہد نبوی کے میدان جنگ

 

مصنف : ڈاکٹر محمد حمید اللہ

 

صفحات: 107

 

حالیہ چند صدیوں میں علوم وفنون کی ترقی سے جنگ کے طریقوں اور اصولوں میں اتنا کچھ انقلاب آ گیا ہے کہ قدیم زمانے کی لڑائیاں ،چاہے اپنے زمانے میں کتنی ہی عہد آفرین کیوں نہ رہی ہوں اب بچوں کا کھیل معلوم ہوتی ہیں۔آج کل بڑی بڑی سلطنتوں کے لئے ایک ایک کروڑ کی فوج کو بیک جنبش قلم حرکت میں لانا معمولی سے بات ہے۔اسلحے میں اتنی کچھ ترقی ہو گئی ہے کہ قدیم ہتھیار عجائب خانوں میں رکھنے کے سوا کسی کام کے نہیں ہیں۔ایک عام آدمی یہ خیال کرتا ہوگا کہ قدیم زمانے کی جنگوں کا تذکرہ چاہے مؤرخ کے لئے  کتنا ہی اہم کیوں نہ ہو۔ان کا عملی فائدہ آج کچھ نہیں ہے۔لیکن انگلستان میں طلبائے حربیات کو آج بھی آغاز تعلیم وتربیت پر پہلے ہی دن سنا دیا جاتا ہے کہ:جملہ افسروں کو یہ جان لینا چاہئے کہ ان کی انفرادی تربیت کا سب سے اہم جزو وہ کام ہے جو وہ خود انجام دیں۔عہد نبوی ﷺ کی جنگیں تاریخ انسانی میں غیر معمولی طور سے ممتاز ہیں،جن میں مسلمانوں کا اندازا ماہانہ ایک سپاہی شہید ہوتا رہا۔انسانی خون کی یہ عزت تاریخ عالم میں ایک منفرد حیثیت رکھتی ہے۔لیکن عصر حاضر کی جنگوں میں انسانی خون کی کوئی عزت اور مقام باقی نہیں رہا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب” عہد نبوی  کے میدان جنگ “عالم اسلام کے معروف  سکالر مؤرخ  اور دانشور ڈاکٹر محمد حمید اللہ  صاحب کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے عہد نبوی ﷺ میں وقوع پذیر ہونے والی جنگوں اور ان کے نتیجے میں ہونے والی انسانی ہلاکتوں اور تقصانات کی تفصیلات جمع فرما دی ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
باعث تحریر 4
عہد نبوی کی جنگیں 9
توضیحی نقشہ عقبہ مع مسجد العشرہ 13
قریش کا رحلۃ الشتاء والصیف کا روانی راستے 25
بدر محل وقوع 27
موجودہ شہر بدر 29
جنگ بدر کی چند تفصیلیں 31
بدر کی لڑائی 36
فریقین کی صف بندی 38
احد 48
محل وقوع اور وجہ انتخاب 49
خندق 61
خریطۃ احد والخندق 64
فتح مکہ 78
خریطۃ فتح مکہ 79
المدینہ 85
حنین اور طائف 88
یہودیوں کی لڑائیاں 96

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلامانقلابتاریختبصرہتعلیمجنگیںدعامسجد
Comments (0)
Add Comment