احسن الجدال بہ جواب راہ اعتدال

احسن الجدال بہ جواب راہ اعتدال

 

مصنف : جلال الدین قاسمی

 

صفحات: 200

 

حیدر آباد شہر(انڈیا)  کے مشہور دیو بندی عالم دین  مولانا خالد سیف اللہ رحمانی  صاحب نے  ’’’راہ  اعتدال‘‘کے  نام سے   ایک  کتاب لکھی،  جس  میں  انہوں نے  چند مشہور مسائل  تقلید ،  اما م ابو حنیفہ کا مقام ،قراءت خلف الامام ،رفع الیدین ،آمین بالجھر ،مصافحہ کا مسنون طریقہ، عورتوں اور مردوں کی نماز میں فرق ،خواتین کا مساجد میں آنا  وغیرہ  جیسے  موضوعات پر خامہ فرسائی فرمائی ،اور انہوں   نے ان مسائل میں اپنے مذہب کے اثبات میں  آیات  قرآنیہ کی تحریف سے بھی گریز نہیں کیا اور اپنے موقف کی تائید میں ہر ہر قدم پر روایات ضعیفہ کاسہارا لیا اور  غیر مقلدیت   کوگمراہی  کا دروازہ کہا جبکہ معاملہ اس کے بر عکس ہے ساری خرابیوں اورگمراہیوں کی جڑ تو تقلید ہے ۔ زیر نظر  کتا ب ’’احسن الجدال بہ جواب راہ اعتدال ‘‘مولانا  حافظ جلال الدین  قاسمی  فاضل  دار العلوم دیو بند﷾ کی اہم تالیف  ہے۔  جس میں   انہوں  نے رحمانی صاحب کی کتاب ’’ راہ اعتدال ‘‘کا تحقیقی جائزہ لیاہے   اوررحمانی  صاحب  کی بے اعتدالیوں کا خوب  محاسبہ کیا ہے۔ فاضل مصنف  ایک وسیع النظر عالم دین اورکئی کتب کے مصنف ہیں ۔آپ  کی کتابوں کو علمی حلقوں میں بڑی قدر کی نگاہوں سے دیکھا جاتاہے اللہ تعالی مصنف کی اس  کاوش کو شرف قبولیت بخشے  اور اس کتاب کومفید عوام وخواص بنائے (آمین)م۔ا)
 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 5
سخنہائے گفتنی 8
تقلید اور ترک تقلید کے بارے میں 22
امام ابو حنیفہ محدثین اور سلف صالحین کی نظر میں 58
تراویح 75
اذان عثمانی 77
نماز میں ہاتھ کہاں باندھے جائیں؟ 84
قرآت خلف الامام 116
آمین بلند آواز سے کہا جائے یا آہستہ؟ 129
رفع یدین 136
کیا مردوں اور عورتوں کی نماز میں فرق ہے؟ 155
عورتوں کے مساجد میں آنے کا مسئلہ 164
ایک مجلس کی تین طلاقیں 173
مصافحہ کا مسنون طریقہ 186

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ابو حنیفہاللہخالد سیف اللہدینسلفعلمیمذہبمسائلمولانا خالد سیف اللہنظرنماز
Comments (0)
Add Comment