آئینہ معلومات خلفائے راشدین ؓ

آئینہ معلومات خلفائے راشدین ؓ

 

مصنف : نصرت علی اثیر

 

صفحات: 356

 

دنیائے انسانیت نے کئی انقلابات دیکھے۔ کئی حکمرانوں‘ بادشاہوں اور فرماں رواؤں کی حشر سامانیوں کا مشاہدہ کیا۔ لیکن دنیا کے عالم پر خالق کائنات نےجس نئی رحمت کو مبعوث فرما کر ایک عالمی انقلاب کی داغ بیل ڈال دی وہ حضرت محمدﷺ کی ذات اقدس تھی جس کی امامت اور سیادت میں غلامی کی انبیائے کرام حسرت کرتے رہے۔ تکوین عالم کا یہ وہ دور تھا جب انسانی ظلم وبربریت چہار وانگ عالم میں کئی روپ لے کر اپنے سائے مکمل طور پر پھیلا چکا تھا۔ نبی رحمت اپنا پیغام اور سیرت جب اپنے صحابہ کرامؓ کے دلوں میں راسخ کر چکے تو اپنے ملاء اعلی سے جا ملے اور انسانیت کو ایک جذبے اور ایمان کی حلاوت کے ساتھ نئے امتحان میں ڈال دیا۔ ایسے عالم میں نبی آخر الزماں کے جن صحابہ کرامؓ نے چیلنج قبول کیا یہ کتاب انہی کا تذکرہ ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں  ان مبارک ہستیوں کی سیرت وکردار‘  کارنامے اور واقعات  کو  بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب انتہائی مختصر اور ابتدائی کوشش ہے جس میں کوئز کے  ذریعے سے علم کو پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کتاب میں خلفائے راشدین کا تذکرہ کیا گیا ہے اور ان کا مکمل تعارف اور حالات واقعات کو تحقیق کے ساتھ پیش کیا گیا ہے ۔ یہ کتاب’’ آئینہ معلومات خلفائے راشدینؓ ‘‘ نصرت علی ایثر کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلفہ وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
خلیفۃ اول سیدناحضرت ابوبکرصدیق﷜
نام ونسب 1
خلافت مفہوم ومعانی 2
قبولیت اسلام وہجرت مدینہ 8
غزوات مہمات اورعہدنبوی 15
منصب خلافت 25
مسائل ومشکلات 28
سانحہ ارتحال نبوی 21
لشکرشام 28
مدعیان نبوت 23
فتنہ ارتدادمانعین زکوۃ 34
نظام مملکت وعمال حکومت 56
فوجی نظم وفسق 62
تعزیرات وحدودکانفاذ 65
اشاعت اسلام کےلیے مساعی 66
تبلیغی جہادی مہمات 67
معاشرت سلطنت 68
اجتہادوقیاس 68
علم وحکمت 71
مکارم اخلاق 75
ذاتی حالات وسوانح 78
وصال بارالسی 80
سیرت صدیق اصحابہ کرام کی نظرمیں 81
خلیفہ دوم:حضرت عمرفاروق﷜
نام ونسب 85
ابتدائی زندگی ومشاغل 87
قبول اسلام 88
ہجرت اسلام 93
غزوات ومہمات 96
نیازمندی رسول 103
عہدصدیقی میں خدمات 105
بارخلافت 107
فتوحات ومہمات 109
نظم ونسق خلافت وخدمات 118
علم وفضل 128
اخلاق وعادات 131
صلہ رفاقت حق 139
سفرشہادت حق 144
کرامات فاروقی 149
اقوال فاروقی 149
نصائح فاورقی 153
موافقات فاورقی 154
خلیفہ سوئم حضرت عثمان﷜
نام ونسب اورخاندان 157
پیدائش اورشجرہ نسب 157
کنیت ولقب 157
ذاتی اوصاف 157
کاروبارزندگی 158
شادی خانہ آبادی 159
قبول اسلام وخدمات 158
ہجرت حبشہ 161
غزوات ومہمات 163
عہدصدیقی میں خدمات 167
عہدفاروقی میں خدمات 168
بارخلافت 169
فتوحات 174
فتنوں کاآغاز 190
اعتراضات وحقائق 192
شہادت عثمان 231
کارنامےوخدمات 236
علم وفضل 243
اخلاق وعادات 246
خلیفہ چہارم حضرت علی﷜
نام ونسب 255
قبولیت اسلام 257
ابتدائی تربیت تعلیم 261
ہجرت مدینہ ومکی زندگی 262
غزوات ومہمات 270
نیازمندی رسول وخدمات 285
خدمات درعہدخلفائےثلاثہ 288
بارخلافت ومشکلات 295
خانگی وخارجی جنگی مہمات 300
سفرشہادت مرتضوی 318
اخلاق وعادت  مرتضوی 337
اولاد دوالخاق 334
فرمودات مرتضوی 336

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلاماللہامامتانبیائے کرامانقلابتبصرہتحقیقخلافتخلفائے راشدیندعاسیرتصحابہعلمکائناتمعلوماتواقعات
Comments (0)
Add Comment