عجیب و غریب بدعات

عجیب و غریب بدعات

 

مصنف : عبد السلام رحمانی

 

صفحات: 186

 

دینِ اسلام  ایک سیدھا اور مکمل دستورِ حیات ہے جس کو اختیار کرنے میں  دنیا وآخرت کی کامرانیاں پنہاں ہیں  ۔ یہ ایک  ایسی روشن شاہراہ ہے جہاں رات دن کا کوئی فرق  نہیں  اور نہ ہی اس میں کہیں پیچ خم ہے ۔ اللہ  تعالیٰ نے اس دین کو انسانیت کے لیے پسند فرمایا اوررسول پاکﷺ کی زندگی  ہی میں  اس کی  تکمیل فرمادی۔عقائد،عبادات ، معاملات، اخلاقیات ، غرضیکہ جملہ شبہائے زندگی میں کتاب وسنت ہی  دلیل ورہنما ہے ۔ صحابہ کرام    نے کتاب وسنت کو جان سے  لگائے رکھا ا  ن کے معاشرے میں کتاب وسنت کو قیادی حیثیت حاصل رہی  اور وہ  اسی شاہراہ پر گامزن رہ کر دنیا وآخرت کی کامرانیوں سے ہمکنار ہوئے ۔ لیکن جو  ں جوں زمانہ گزرتا  گیا لوگ  کتاب وسنت  سے دور ہوتے گئے  اور بدعات وخرافات نے ہر شعبہ میں اپنے  پاؤں جمانے شروع کردیئے اور  اس  وقت بدعات وخرافات  اور علماء سوء نے پورے  دین کو  اپنی  لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ دنیا بھر بالخصوص برصغیر پاک وہند کے اندر مروجہ وبدعات وخرافات ایک ایسا کینسر ہے جو ہمارے اعمال کو ہلاک  وبرباد اور غارت کررہا ہے۔جید اہل  علم نے   بدعات  اور اس  کے  نقصانات  سے  روشناس کروانے کے لیے   اردو  وعربی زبان میں متعدد چھوٹی  بڑی کتب   لکھیں  ہیں جن کے  مطالعہ سے اہل اسلام  اپنے  دامن کو   بدعات و  خرافات سے بچا سکتے ہیں ۔زیر نظر کتاب ’’عبادات میں عجیب وغریب بدعات ‘‘ فضیلۃ الشیخ عبد السلام رحمانی  کی تصنیف ہے۔فاضل مصنف نے اس کتا ب کو ایک معروف مصری عالم شیخ علی محفوظ  کی بدعات  ومنکرات کے موضوع پر بڑی مفید  عربی  تصنیف الابداع في مضار الابتداع سے استفادہ کر کے مرتب کیا ہے۔اور اس میں برصغیر کے معاشرہ میں پائی جانے والی منکرات وسیئات کی نشاندہی اور تفصیل بھی  بیان کردی ہے۔اولا ًیہ1977ء  کتاب  پندروہ روزہ ’’ ترجمان ،دہلی‘‘ میں قسط وار شائع ہوتی رہی۔بعد ازاں 1989ءاسے  کتابی صورت میں مرتب کر کے  افادۂ عام کےلیے کےشائع  کیا گیا۔بقول شیخ علامہ ناصرالدین البانی رحمہ اللہ کتاب الابداع في مضار الابتداع   الاعتصام للامام الشاطبی کی تلخیص ہے۔2011ء میں دار الابلاغ ،لاہور کے  بانی ومدیر جناب طاہر نقاش حفظہ اللہ اس کتاب  کو تحقیق وتخریج کے ساتھ شائع کیا۔اللہ تعالیٰ مصنف  وناشرین کی  اس کاوش کو  قبول فرمائے اور اسے  ہمارے معاشرے میں  رائج  ہندوانہ ، یہودیانہ  اور صلیبانہ بدعات ومنکرات اور رسومات کے خاتمے کاذریعہ بنائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
منکرات وبدعات سے بچ جائیں 10
تقریظ 13
پیش لفظ 16
شیخ علی محفوظ رحمہ اللہ کا تعارف 18
مساجد سے متعلق بدعات ومنکرات

نمازوں کے بعد مساجد کے مقفل کرنے کی بدہت

25
منبر کے پاس کھڑے ہوکر جمعہ کی اذان دینا 28
اذان جمعہ کے بعدمؤذن کابعض آیات واحادیث کاپڑہنا 30
ترنم کے ساتھ اذان دینا 31
مسجد میں آواز بلند کرنا 31
مساجد میں گپ شب اوردنیاوی باتیں کرنا 33
اجتماعی شکل میں تکبیرات پکارتے ہوئے عید گاہ جانا 35
ارباب طریقت کے ایجاد کردہ ذکر کے طریقے 36
مساجد کی سجاوٹ 36
منکرات وبدعات تعظیم

تعظیم کی صحیح صورت

39
بزرگوں کےآثار سے تبرک حاصل کرنا 41
میت وجنازہ سے متعلق منکرات وبدعات

میت کاکفن

44
میت کو ثواب پہنچانے کےلئے بعض طریقے 48
ماتمی وتعزیتی اجتماع 52
اہل میت کی تعزیت 53
میت کو مقام وفات سے بہت دورلے جاکر دفن کرنا 54
سید خضر علیہ السلام کی ذات سے متعلقہ بدعات 55
بدعت میلاد 57
خوشی کے مواقع کی بدعات

شاعر جیل کی کال کوٹھری میں

63
شادی بیاہ میں احکام شرع کی پامالی 66
عبادات وفضیلت والے دنوں سے متعلق بدعات

فضیلت والے دنوں میں منکرات کاارتکاب

70
نماز کی زبان سے نیت کی بدعات 75
لطیفہ:نمازکی زبانی نیت تو ایسے ہونی چاہیے! 76
وسوسہ اوراحتیاط میں فرق 78
سری نمازوں میں جہر کرنا 81
سلام پھیرنے کے بعد دیر تک زورزورسے دعا پڑھنا 82
منکرات وبدعات تراویح وپندرہ شعبان

صلوۃ الرغائب

86
چراغاں کرنامجوسی سازش 86
خودساختہ دعائے شب برات 87
خواص امت کی بے حسی وعملی کمزوری

خواص امت کی طرزعمل

90
احساس مسئولیت کافقدان 95
چراغ تلے اندھیرا 97
ہرطرف روشنی کی قندیلوں والے گھرانے 97
روزہ وحج سے متعلق منکرات وبدعات

خودساختہ اذکاروظائف

112
اسم مفرد سے ذکر 119
ذکرکےساتھ رقص وغناء 120
ذکرمیں تالی بجانا 123
فاتحہ بہ نیت فلاں 123
نظریہ شریعت وحقیقت 124
لفظ’’صوفی‘‘کی تشریح 124
اعتقادی بدعات ومنکرات

نزول جبرئیل علیہ السلام کے متعلق غلط اعتقاد

126
شب قدر کےمتعلق 127
شب معراج کے متعلق 128
طفل مختون کے متعلق 128
جنت میں ندامت وغم 128
نیک وبدکاغلط تصور اوراس کی صحیح پہچان 129
عقیدہ سعدونحس 133
چھوت چھات،بدشگونی وبدفالی 135
قسامِ ازل پراعتراض 138
فائدہ ونقصان مطابق گمان کاغلط تصور 139
توکل کاغلط تصور 140
منکرات ضیافت وشادی ودعوت ولیمہ

تکلفات

142
رسم ورواج کی لعنت 146
سادگی کانمونہ 148
رسوم کی مخالفت 150
رجوع الی الموضوع 150
فضول خرچی ومحرمات کاارتکاب 151
آدابِ ضیافت 153
شکم پُری 155
اجتماعی خوردونوش باعث برکت 157
معاشرے اورعادات میں پائی جانے والی منکرات

غمخواری وخبرگیری

159
المجالس بالا مانتہ 164
مسکین نوازی 164
تکریم علماء واکابر 168
سلام شرعی وغیر شرعی 171
حقوق مسلم 177
خدام کاخیال کرنا 178
تحقیر وتمسخر کی برائی 179
عزت وذلت کامعیار 179
لاٹری 181
ترقی وتہذیب کاغلط تصور 182

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتاحکاماخلاقیاتاللہتحقیقتراویححیاتدعادینروزہزبانشریعتصحابہطریقتعلمعلماءعیدمعاشرہمعراجمیتنظر
Comments (0)
Add Comment