الدر المنثور المعروف تذکرہ اہل صادق پور

الدر المنثور المعروف تذکرہ اہل صادق پور

 

مصنف : عبد الرحیم زبیر الہاشمی صادق پوری

 

صفحات: 427

 

صادق پور انڈیا پٹنہ کاایک معروف قصبہ ہے اس قبصے کے علماء ومجاہدین کی سید ین شہیدین کی تحریک جہاد کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ مولانا ولایت علی ، مولانا عنایت علی ، مولانا عبد اللہ ، مولانا عبد الکریم وغیرہم جماعت مجاہدین کے امیر بنے۔انگریز دشمنی میں یہ خاندان خصوصی شہرت رکھتا تھا۔ سیّد احمد شہید کے شہادت کے بعد اسی خاندان کے معزز اراکین نے تحریک جہاد کی باگ دوڑ سنبھالی۔ اندرونِ ہند بھی اسی خاندان کے دیگر اراکین نے تحریک کی قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ مولانا یحیٰ علی ، مولانا احمد اللہ ، مولانا عبد الرحیم عظیم آبادی کو اسی پاداش میں کالا پانی کی سزا ہوئی۔ انگریزوں نے ان پر سازش کے مقدمات قائم کیے۔معروف مقدمہ انبالہ بھی مجاہدین کے ساتھ تعاون کرنے پر مولانا عبد الرحیم عظیم آبادی کے خلاف کیا گیا۔ جائیدادوں کی ضبطی ہوئی۔ حتیٰ کہ خاندانی قبرستان تک کو مسمار کر دیا گیا۔ ان کی مجاہدانہ ترکتازیوں کا اعتراف ہر طبقہ فکر نے کیا۔مولانا عبدالرحیم عظیم آبادی مسلک اہل حدیث کے عظیم سرخیل قائد جید عالم دین اور عظیم مجاہد تھے۔آپ کی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہےآپ نےہندوستان کی تحریک آزادی میں نمایاں خدمات سرانجام دیں ۔آپ نےہندوستان کی سرزمین سےبرطانوی سامران کو نکالنے کےلیےگراں قدر خدمات سرانجام دیں۔آپ مجاہدین ہندوستان کے قائد رہے اور جماعت المجاہدین کےاعلیٰ عہدوں پر بھی سرفراز رہے ۔ان کے مجاہدانہ کارناموں کے جرم میں گورنمنٹ برطانیہ نے انہیں جزائرانڈیمان (کالاپانی ) کی سزا سنائی۔ زیر تبصرہ کتا ب’’ الدر المنثور فی تراجم اہل صادق فور المعروف تذکرۂ اہل صادق پور ‘‘صادق پور پٹنہ کےعلماء ومجاہدین کے تذکروں پر مشتمل مولانا عبدالرحیم زبیر الہاشمی عظیم آبادی کی عظیم کتاب ہے۔ آپ نےاس کتاب میں علماء صادق پور کے متعلق قلم اٹھاکر ایک گراں قدر کام سرانجا م دیا ہے ۔ علماء صادق پور نے اشاعت دین کےلیے جو قربانیاں دیں آپ نے وہ تمام کی تمام اس کتاب میں رقم کردی ہیں۔اس کتاب میں آپ نے بتایا ہے کہ علماء صادق پور نے مسلک اہل حدیث کی ترویج واشاعت کے لیے انتہائی سادہ اورموثر طریقہ کا ر کواپنا کر دین کی تبلیغ کی ہے۔اس کتاب میں مصنف نے علماء اہل حدیث اور علماء احناف کے درمیان ہونے والے چند مناظروں کا بھی تذکرہ کیا ہے۔اس کتاب پر مولانا ابو الکلام آزاد﷫ کی تقریظ سے کتاب کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ یہ کتاب پہلی مرتبہ 1924ءمیں ہوئی۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمه تنوير الافهام 5
مقدمه بلوغ المرام 7
كتاب الطهار
باب المياه 18
باب الانية 44
باب ازالة النجاسة وبيانها 58
با ب الوضو ء 68
باب المسح علي الخفين 103
باب نواقض الوضوء 118
باب الغسل وحكم النجب 139
باب التيم 157
باب الحيض 175

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آزادیاحنافاللہامیرانڈیااہل حدیثتبصرہتبلیغتحریک آزادیجہادحدیثخدماتدینشہادتعبد اللہعلماءہندوستان
Comments (0)
Add Comment