الحجامۃ ، حجامہ علاج بھی سنت بھی

الحجامۃ ، حجامہ علاج بھی سنت بھی

 

مصنف : ڈاکٹر امجد احسن علی

 

  • صفحات: 178

 

انسا ن  کو بیماری  کا لاحق ہو نا  من  جانب  اللہ  ہے  اوراللہ تعالی نے  ہر بیماری کا علاج بھی   نازل فرمایا ہے  جیسے کہ  ارشاد نبویﷺ  ہے ’’ اللہ تعالی نے ہر بیماری کی دواء نازل کی ہے  یہ الگ بات ہے کہ کسی نےمعلوم کر لی  اور کسی  نے نہ کی ‘‘بیماریوں کے علاج  کے لیے  معروف طریقوں(روحانی علاج،دواء اور غذا کے ساتھ  علاج،حجامہ سے  علاج) سے  علاج کرنا  سنت  سے  ثابت ہے ۔ روحانی  اور جسمانی  بیماریوں سےنجات کے لیے  ایمان او ر علاج کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے اگر ایمان کی کیفیت  میں  پختگی  ہو گی تو  بیماری سے  شفاء بھی اسی قدر تیزی  سے  ہوگی ۔زیر نطر کتاب ’’ الحجامۃ‘‘میں  فاضل مرتبین نے    مریض کی خدمت اور عیادت کےفضائل اور  صحت کے بنیادی  اصول قرآن  وحدیث کی روشنی میں  ذکر کرنےکے بعد  احادیث کی روشنی میں  حجامہ  کاتعارف کروایا ہے او ر صحیح احادیث سے  ثابت کیاکہ   حجامہ کے ذریعے  علاج سنت  نبوی ﷺہے   اور جن بیماریوں کاعلاج حجامہ  کے ذریعے ممکن ہے  اور  جن بیماریوں کا علاج حجامہ کےذریعے نہیں ہوسکتا ہے  ان  کا  بھی ذکر کردیا ہے  اور آخر میں  تصاویر کی مدد سے  ان مقامات کی نشاندہی کردی ہے  جن میں مختلف امراض میں حجامہ لگانے چاہیں ۔   الغرض حجامہ کے موضوع پر قرآن  وحدیث کی روشنی میں یہ  ایک  جامع کتاب ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
طبیب کو مریض کی خدمت سے اللہ مل جاتا ہے 8
مریض کی خدمت اور عیادت کے فضائل 10
صحت کے بنیادی اصول قرآن وسنت کی روشنی میں 15
خلاصہ کے طور پر صحت کے کچھ بنیادی اصول 49
حجامہ کا علاج ارشادات نبوی ﷺ کی روشنی میں 50
حجامہ سے جادو کا علاج 54
عورتوں کا حجامہ لگانا اور لگوانا 54
حجامہ کے فوائد 56
وہ مقامات جہاں آپﷺ نے خود حجامہ کروایا 63
امراض قلب 64
اعصابی امراض 71
نفسیاتی امراض 82
سینے کے امراض 89
معدہ کے امراض 94
جگر اور پتے کی بیماریاں 111
لبلبہ کی بیماریاں 115
جوڑوں کے امراض اور جسم کے دفاعی نظام کے امراض 116
درد 128
ہارمونوں کے امراض 134
نظام تولیدگی کی بیماریاں 137
عورتوں کے امراض 141
گردے ، مثانے ، غدہ قدامیہ فوطہ کی بیماریاں 147
آنکھوں کے امراض 153
کان ، ناک اور گلے کے امراض 154
دانتوں کے امراض 160
جلد کے امراض 161
آرائش حسن کے لیے حجامہ 168
زہر سے پیدا ہونے والے امراض 169

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
14.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احادیثاصولاللہتصاویرحجامہسنتصحتقرآن
Comments (0)
Add Comment