اللہ کی پسند و ناپسند

اللہ کی پسند و ناپسند

 

مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری

 

صفحات: 113

 

اللہ کی پسند وناپسند ہر مسلمان کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے  کیونکہ اسی معیار پر اس کی کامیابی یا ناکامی کا انحصار ہے ۔اگر بندے اللہ تعالی کےپسندیدہ کام کریں گے تو وہ ان سے راضی  اور خوش ہوگا او ران کو مزید نعمتوں اور بھلائیوں سے نوازے گا ۔لیکن اگر وہ   اللہ کےناپسندیدہ کام کریں گے  تو وہ ان سے ناراض ہوگا اور انہیں سزا دےگا۔پہلی صورت میں بندوں کےلیے  کامیابی  اور فلاح  ہے  اور دوسری   صورت میں ان کے لیے   ناکامی اور خسارا ہے ۔لہذا یہ ضروری ہے کہ ہم دنیا  اور آخرت  میں اپنی کامیابی اور فلاح کےلیے  صرف وہی  کام کریں جو اللہ تعالیٰ کوپسند ہیں اور جن کے  کرنے کا اس نے ہمیں حکم دیا ہے  خواہ وہ حکم  ہمیں  قرآن مجید   کے ذریعے  سےدیا گیا ہے یا سنت  کےذریعے سے ۔اسی طرح ہمیں دنیا اور آخرت میں ناکامی  اور خسارے  سےبچنے کے لیے  ایسے کاموں سےباز رہنا چاہیے جو  اللہ تعالیٰ  کو ناپسند ہیں اور جن سے اس نے  ہمیں منع فرمایا ہے  خواہ وہ ممانعت قرآن میں کی گئی  ہو یا سنت میں ۔اور ایمان  کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ ایسے کام کیے جائیں جن سے اللہ  اور اس کا رسول ﷺ راضی ہو  جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے :وَاللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَقُّ أَنْ يُرْضُوهُ إِنْ كَانُوا مُؤْمِنِين (سورۃ توبہ :62)’’اللہ  اور اس کے رسول ﷺ زیادہ حق دار ہیں  کہ انہیں راضی کریں اگر  وہ مومن  ہیں ‘‘اس کے علاوہ ہرمسلمان اللہ تعالی کے اطاعت اور اس کےرسولﷺ کی اطاعت کاپابند ہے ۔زیرنظر کتاب  ’’اللہ کی پسند و پسند‘‘  ماہنامہ  محدث کے  معروف   کالم نگار  اور  کئی کتب کے مصنف  ومترجم محترم  مولانا محمد رفیق چودھری ﷾ کی  تصنیف ہے  جس میں  انہوں نے  کتاب کو دوحصوں میں  تقسیم کرکے  ایسی بہت سے  قرآنی آیات اور احادیث پیش کی  ہیں کہ جن میں  وضاحت کی گئی ہے کہ کون کون سی چیزیں اللہ تعالیٰ کو پسند ہیں اور کون کون سی ناپسند۔حصہ اول  میں  جو امو ر اللہ تعالیٰ کوپسند   ہیں ان کو بیان کیا ہے اور حصہ  دوم میں  جوامور اللہ کو ناپسند ہیں  ان کو   جمع کردیا ہے ۔ اللہ تعالی  فاضل مصنف کی اس کاوش کو  قبول فرمائے اور  تمام اہل اسلام کو اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے  (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
ایمان لانے والے 13
توبہ کرنے والے 15
تقویٰ اختیار کرنے والے 21
اللہ سے محبت کرنے والے 29
نبی کریم ﷺ کی اطاعت کرنے والے 33
نیکی کرنے والے 39
پاک صاف رہنے والے 41
صبر کرنے والے 43
توکل کرنے والے 45
عدل و انصاف کرنے والے 49
سچی بات کرنے والے 53
جہاد و قتال کرنے والے 55
اللہ کی راہ میں ہجرت کرنے والے 61
مسجدیں 64
جمال 65
ہمیشہ کیا جانے والا نیک کام 66
نعمت کا اثر 67
رفق و نرم خوئی 68
دو نام عبداللہ اور عبد الرحمن 70
حصہ دوم اللہ کی ناپسند 73
کافر لوگ 73
مشرک لوگ 75
فاسق 77
ناشکرے لوگ 82
فساد کرنے والے 86
ظلم کرنے والے 90
خیانت کرنے والے 95
تکبر کرنے والے 97
میدان جہاد سے بھاگنے والے 99
پاک دامن عورتوں پر تہمت لگانے والے 100
فضول خرچی کرنے والے 104
چند نا پسندیدہ امور 107
مآخذ و مصادر 111

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment