اقضیۃ الرسول ﷺ ( اردو ترجمہ )

اقضیۃ الرسول ﷺ ( اردو ترجمہ )

 

مصنف : محمد بن الفرج ابن الطلاح الاندلسی

 

صفحات: 795

 

کسی بھی قوم کی نشوونما اور تعمیر  وترقی کےلیے  عدل وانصاف ایک بنیادی ضرورت ہے  ۔جس سے مظلوم کی نصرت ،ظالم کا قلع  قمع اور جھگڑوں کا  فیصلہ کیا جاتا ہے  اورحقوق کو ان کےمستحقین تک پہنچایا جاتاہے  اور  دنگا فساد کرنے والوں کو سزائیں دی جاتی ہیں  ۔تاکہ معاشرے  کے ہرفرد کی جان  ومال ،عزت وحرمت اور مال واولاد کی حفاظت کی جا  سکے ۔ یہی وجہ ہے  اسلام نے ’’قضا‘‘یعنی قیام ِعدل کاانتہا درجہ اہتمام کیا ہے۔اوراسے انبیاء ﷩ کی سنت  بتایا ہے۔اور نبی کریم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے  لوگوں میں فیصلہ کرنے کا  حکم  دیتےہوئے  فرمایا:’’اے نبی کریم ! آپ لوگوں کےدرمیان اللہ  کی  نازل کردہ ہدایت کے مطابق فیصلہ کریں۔‘‘نبی کریمﷺ کی  حیاتِ مبارکہ مسلمانوں کے لیے دین ودنیا کے تمام امور میں مرجع کی حیثیت رکھتی ہے ۔ آپ کی تنہا ذات میں حاکم،قائد،مربی،مرشد اور منصف  اعلیٰ کی تمام خصوصیات جمع تھیں۔جو لوگ آپ کے فیصلے پر راضی  نہیں ہوئے  ا ن کے بارے  میں اللہ تعالیٰ نے  قرآن کریم میں سنگین وعید نازل فرمائی اور اپنی ذات کی  قسم کھا کر کہا کہ آپ  کے فیصلے تسلیم نہ کرنے  والوں کو اسلام سے خارج قرار دیا ہے۔نبی کریمﷺ کےبعد  خلفاء راشدین  سیاسی قیادت ،عسکری سپہ سالاری اور دیگر ذمہ داریوں کے ساتھ  منصف وقاضی کے مناصب پر بھی فائزر ہے اور خلفاءراشدین نےاپنے  دور ِخلافت  میں دور دراز شہروں میں  متعدد  قاضی بناکر بھیجے ۔ائمہ محدثین نےنبی ﷺ اور صحابہ کرام  کے  فیصلہ جات کو  کتبِ  احادیث میں نقل کیا ہے  ۔اور کئی اہل علم  نے   اس سلسلے میں   کتابیں تصنیف کیں ان میں سے   زیر تبصرہ اہم  کتاب امام ابو عبد اللہ  محمدبن  فرج  المالکی   کی  نبی  کریم ﷺ کے  فیصلوں پر مشتمل   ’’اقضیۃ الرسول  ﷺ ‘‘ ہے  ۔ یہ کتاب  ان فیصلوں اورمحاکمات پر مشتمل ہے جو  نبی ﷺ نے اپنے 23 سالہ دور نبوت میں مختلف مواقع پر صادر فرمائے۔یہ  عظیم الشان کتاب   ڈاکٹر اعظمی صاحب  کی تحقیق سے قبل  ناباب تھی  قدیم رسم الخط میں اس کے چند نسخے دنیا کی مختلف لائبریریوں میں موجود تھے ۔لیکن ڈاکٹر ضیاء الرحمن  اعظمی ﷾نے جامعہ ازہر ،مصر میں اس  کتاب  گرانقدر کی تحقیق پر پی   ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر کے اس کتاب کو  نئی زندگی بخشی۔ موصوف نے  اس کی تحقیق وتدقیق میں انتہائی محنت اور جانفشانی  سے کام لیا  کتاب میں  وارد شدہ احادث  کی تخریج کی  اور فن  جرح تعدیل ک ےمسلمہ اصولوں کےمطابق ان  کی صحت وعدم صحت  و اضح کیا  اوراس کے ساتھ ساتھ  انہوں نے  ان احادیث سے مستنبط ہونے والے  فقہی اور قانونی احکام کے بارے  میں مختلف فقہی مسالک بھی بیان کردیے ہیں۔ او رکتاب کے آخر میں انہوں نے  استدراکات  کے عنوان سے آنحضور ﷺ کی مزید ان  احادیث وقضایا کا اضافہ بھی کردیا ہے  جو کسی وجہ  سے اصل کتاب میں شام  ہو نے  سے راہ گئے تھے ۔علاوہ ازیں انہوں نے کتاب کے شروع میں ایک مفصل مقدمہ لکھ اسلامی قانون کی اہمیت اور قانون نافذ کرنے  والے  اداروں اور افراد کے کردار او رذمہ داریوں پر بھی  تفصیل سے روشنی  ڈالی ہے ۔ کتاب کے آخر میں  مراجع، اعلام اور  عنوانات کی تفصیلی فہارس کا اضافہ کر کے اس کے  استفادہ کو زیادہ سے زیادہ آسان بنادیا ہے۔ یہ کتاب  قانون دان حضرات اور اسلامی آئین وقانون کے نقاذ سےدلچسپی رکھنے والے  احباب کے لیے ایک نعمت غیر مترقبہ ہے  ادارہ   معارف اسلامی منصورہ نے  تقریبا  28  سال قبل اس کاترجمہ کر وا کر اسے  حسن ِطباعت سےآراستہ کیا ۔اللہ تعالیٰ مصنف ، محقق ،مترجم اور ناشرین کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور اس کو  وطن عزیز میں اسلامی آئین وقانون کی تدوین وتفیذ کا ایک  مؤثر ذریعہ بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ ۔ مولانا خلیل احمد حامدی 9
تعارف۔ الیف الدین ترابی 11
مقدمہ 17
تمہید 18
فصل اول : القضاء فی الاسلام 21
قضاء کا مفہوم (لغوی اور شرعی اعتبار سے ) 21
قضاء کی اہمیت 22
قضاء کا بنیادی تقاضا 23
رسول اللہ ﷺ کے فیصلوں کے چند نمونے 27
سنت میں مذکور آداب قضاء 32
رسول اللہ ﷺ کے منفرد کردہ قاضی 35
منصب قضاء کے لیے شرائط 47
علماء اور منصب قضاء 51
فصل دوم : امام ابن الطلاع کے دو رکا اندلس 55
اندلس میں علمی ترقی کی تحریک ( پہلی تا پانچویں صدی ہجری) 55
امام ابن الطلاع کا معاصرین 60
امام ابن الطلاع کاوطن 61
فصل سوم : تعارف مؤلف 64
ابن الطلاع کادور 64
حسب ونسب 64
ولادت 65
نشوونما 65
شیوخ و اساتذہ 66
علمی مقام 67
علماء کی نظر میں 67
مراجع ومآخذ 68
ابن الطلاع کی تصانیف 69
وفات 69
تلامذہ 70
فصل چہارم: تعارف کتاب 73
کتاب کے مختلف نسخے 73
کتاب میں تحقیقی کام 74
اقضیۃ رسول اللہ ﷺ 77
کتاب الحدود 78
قصاص اوردیت کے عمومی احکام 83
قتل کے ملزم کوقید میں رکھنے کا حکم 93
برسرپیکار کفار کے بارے میں فیصلہ 105
قاتل سےاقرار جرم کرانا 108
پتھر سے ہلاک کرنےوالے کےبارے میں حکم 118
ضرب سے حمل گرنے کے بارے میں حکم 123
قاتل کےبارے میں فیصلہ بربنائے حلف 126
سوتیلی ماں سے نکاح کرنے والے کے بارے میں فیصلہ 135
حضرت ماریہ ؓ کے چچازاد کے قتل کا حکم 138
دو بستیوں کے درمیان پائے جانے والے مقتول کے بارے میں حکم 139
زخموں کا قصاص 141
دانت کا قصاص 144
شادی شدہ زانی کے بارے میں حکم 147
زانی یہودی کا رجم 152
کنواری زانی اور مریض زانی پر حد کا نفاذ 159
قذف ، عملِ قوم لوط اور شراب نوشی کی سزائیں 166
عادی چور کے بارے میں فیصلہ 179
شاتم رسول اور جادوگر کےبارے میں فیصلہ 189
کتاب الجہاد 200
مشرک مقتول اور مال غنیمت کے بارے میں احکام 200
جاسوس کے بارے میں آنحضورﷺکا فیصلہ 207
جنگی قیدیوں کے احکام 211
بنو قریضہ اور بنو نضیر کا قضیہ 223
امان دینے کے احکام 235
مال غنیمت میں عورت اور غائب شخص کے حصوں کا حکم 251
مقتول کافر کےسامان کاحکم 269
مسلمان ہوجانے والے مشرکین کے قبضے میں مسلمانوں کی جائداد کاحکم 277
کافروں کے تحائف کاحکم 284
مال فے کی تقسیم 295
بنو نضیر کے اموال او رخیبر کے مال غنیمت کے بارے میں 307
ایفائے عہد اور قاصد سےعدم تعرض 313
کسی مسلمان کی طرف سے کافر کو امان دینا 319
جزیہ کے احکام 331
کتاب النکاح 343
بیوہ کی مرضی کے بغیر نکاح کر دینا 345
حاملہ سے نکاح کاحکم 356
خاوند کی عدم موجودگی میں نفقہ لینے کی اجازت 364
مہر کے احکام 368
حضرت علیؓ کو ابو جہل کی بیٹی سے نکاح کرنے کی ممانعت 373
مسلمان ہونےوالے مجوسی مرد اورعورت کا نکاح 375
متعہ کی ممانعت 378
رسول اللہ ﷺ کا حضرت میمونہ سے نکاح 383
بیویوں سے انصاف 386
رضاعی رشتوں کی حرمت 393
کتاب الطلاق 399
حائضہ کو طلاق دینے کےاحکام 401
خلع کےاحکام 412
منکوحہ لونڈی کی حیثیت ۔ آزادی کےبعد 414
ایک عادل شخص کی گواہی پر عورت کی طلاق کا مسئلہ 417
تخییر کامسئلہ 418
لونڈی کواپنے اوپر حرام قرار دےدینا 422
تین سے کم طلاقیں دینےوالے کےبارے میں حکم 430
اولاد کی پرورش کےبارے میں فیصلہ 436
ظہار کے بارے میں فیصلہ 436
لعان کے بارے میں فیصلہ 442

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
23.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment