بنت حوا کے مسائل اور ان کا شرعی حل

بنت حوا کے مسائل اور ان کا شرعی حل

 

مصنف : مقبول احمد سلفی

 

صفحات: 163

 

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا اب دعوت و تبلیغ کا  ایک مستقل پلیٹ فارم بن چکا ہے،  اور اس میدان کے بھی کچھ شہسوار ہیں، جن کی  دعوت و تبلیغ سرحدی حدود قیود سے ماورا ہو کر روشنی کی طرح  اطراف و اکنافِ عالم میں ہم زبانوں کی آنکھوں کو خیرہ کر رہی ہے، شیخ مقبول احمد سلفی بھی انہیں نوجوان  علمائے کرام میں سے ایک ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے  دین کی ترویج اور نشر واشاعت کے لیے جدید وسائل و ذرائع کو استعمال کرنے کا سلیقہ عطا فرمایا ہوا ہے، آپ جامعہ سلفیہ بنارس، انڈیا سے تعلیم یافتہ ہیں، جبکہ  عرصہ دراز سے سعودی عرب میں بطور ’داعی‘ دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،   فیس بک، واٹس ایپ، اردو فورمز وغیرہ پر علمی و دعوتی مضامین تحریر کرنا، صارفین کے سوالات کو سننا، اور اہتمام سے جواب لکھنا آپ  کی شخصیت کا نمایاں پہلو ہے۔ زیر نظر کتاب’’بنت حوا کے مسائل اور ان کا شرعی حل‘‘خواتین  سے متعلق 265 سوالات  اور ان کے قرآن وسنت   کی روشنی میں دیئے گئے  جوابات  پر مشتمل ہے ۔یہ جوابات شیخ مقبول احمدسلفی حفظہ اللہ   نے تحریر کیے ہیں ۔اللہ تعالی  شیخ مقبول احمد سلفی صاحب کی تحقیقی وتصنیفی، دعوتی وتدرسی خدمات کو قبول فرمائے اور ا س  کتاب کو خواتینِ اسلام کےلیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
بنت حوا کے مسائل اور ان کا شرعی حل 1
سوال 2
جواب 2

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اردواسلاماللہانڈیاتبلیغتعلیمخدماتدینعربعلمیقرآنمسائلمضامینمقبول احمدنظر
Comments (0)
Add Comment