دبستان مذاہب

دبستان مذاہب

 

مصنف : کیخسرو اسفند یار

 

صفحات: 423

 

جب ہم مذاہب کی تاریخ کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہم پر یہ حقیقت منکشف ہوتی ہے۔ کہ جب سے یہ کائنات وجود میں آئی ہے ۔تب سے انسان اور مذہب ساتھ ساتھ چلاتے آئے ہیں ۔ابتدا میں تمام انسانوں کا مذہب ایک تھامگر جوں جوں انسانوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا لوگ مذہب سے دور ہونے لگے پھر خالق کائنات نے مختلف ادوار میں انسانوں کی راہنمائی کے لیے پیغمبر بھیجے لیکن پیغمبروں کے اس دنیا سے رخصت ہو جانے کے بعد ان کے ماننے والوں نے ان کے پیغام پر عمل کرنے کی بجائے خود سے نئے دین اور مذاہب اختیار کر لیے اس طرح مذاہب کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا او ر اس وقت دنیا میں کئی مذاہب پیدا ہو چکے ہیں جن میں سے مشہور مذاہب ،اسلام،عیسائیت،یہودیت،ہندو ازم،زرتشت،بدھ ازم ،سکھ ازم شامل ہیں۔اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ بنی نوع انسان ہر دور میں کسی نہ کسی مذہب کی پیروی کرتے رہے ہیں اور کر رہے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب”دبستان مذاہب” محترم کیخسرو اسفند یار صاحب کی فارسی تصنیف ہے،جس کا اردو ترجمہ رشید احمد جالندھری ناظم ادارہ ثقافت اسلامیہ لاہور نے کیا ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے غیر جانبدارانہ طریقے سے متعدد مذاہب عالم کا مختصر تعارف اور ان کی تہذیب وثقافت پر روشنی ڈالی ہے۔ مذاہب عالم کے تعارف کے حوالے سے یہ ایک مفید اور شاندار کتاب ہے،جو اپنے موضوع پر انتہائی مکمل ہے۔

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ (ڈاکٹر رشید احمد (جالندھری) الف
مقدمہ ( حافظ غلام مرتضیٰ 1
پہلاباب
سپاسیوں کےعلمی وعملی عقائد کے بیان میں 13
سپاسیان کے عقائد کےمطابق ساتوں ستاروں کی پرستش کا بیان 23
سپاسی فرقہ کے بیان میں 41
پیمان فرہنگ اور ہیر بدسار کے احکام کا بیان 66
جمشاسپیوں کا تعارف 83
سمرادیوں کےبیان میں 84
خدائیوں کے عقیدہ کے بیان میں 87
رادیوں کے اصول کے بیان میں 87
شید رنگیٔں کےدین کےتعارف میں 87
پیکریوں کے عقیدے کے بیان میں 88
میلانیوں کے اصول کے بیان میں 88
آلاریوں کے عقائد کی تحقیق میں 89
شیدابیوں کے مذہب میں 89
آخشیوں کےاصول کی معرفت میں 89
زردشتیوں کےحالات میں 91
بادشاہ اور تمام لوگوں کے لیے زردشت کی نصیحت 108
زردشتیون کے رموز کے بعض فوائد کا بیان 133
مژدکیوں کے عقائد کے بیان میں 141
دوسرا باب
ہندوؤں کےعقائد کے بارے میں 144
متشرع ہندوؤں کے عقائد کے بارے میں 145
سمارتگوں یعنی متشرع ہندوؤں کے اعمال و افعال کے بیان میں 161
ویداثیوں کےعقائد کے بیان میں 173
سانکھیوں کے اصول کے بیان میں 184
جوگیوں کے مقاصد اور ان کے اقوال کے بیان میں 185
شاکیتوں کےعقائد کے بیان میں 195
شیخ ابو علی حسین بن عبد اللہ سینا قدس اللہ سرہ کا مختصر بیان 202
بیشنویوں کے بیان میں 204
چار واک کے عقائد کے بیان میں 211
اہل ترک کے بیان میں 213
بودھ کےعقائد کے بیان میں 215
ہندوستانیوں کےمختلف عقائد کے بیان میں 217
تیسرا باب
قراتبتیوں کےعقائد کے بیان میں 244
چوتھاباب
یہود کے بعض عقائد کے بیان میں 249
پانچواں باب
عیسائیوں کے عقائد کے بارے میں 255
حضرت عیسیٰ کے حالات میں 255
عیسائیوں کے عقائد کے بیان میں 256
عیسائیوں کے اعمال کے بیان میں 257
چھٹاباب
مسلمانوں کے عقائد کی تفصیل میں 263
اہل سنت و الجماعت کے عقائد کے بارے میں 263
اہل سنت والجماعت کے بعض عقائد کا بیان 273
مسلمانوں کا دوسرا فرقہ جو شیعہ کےنام سے مشہور ہے ان کے اقوال کے بیان میں 276
اثنا عشری مذہب کے بیان میں 277
اخبار یین کا طریقہ 281
اسماعیلیہ کا بیان 287
علی اللہیوں کا بیان 300
ساتواں باب
صادقیہ کے عقائد کے بیان میں 303
آٹھواں باب
واحدیہ اور امناء کے عقائد کےبارے میں 306
شخص واحد کے ظہور اور اس کےجسم کی حقیقت کےبارے میں 306
شخص واحد کےبعض عقائد کےبیان میں جو درویش صفا اور درویش بقا ہے 307
اس فرقہ کی بعض عادات و اصطلاحات و حکایت کے بارے میں 308
نواں باب
روشنیوں کےحالات میں 312
میاں بایزید کے ظہور کے بارے میں 312
میاں با یزید کے فرزندوں کے حالات میں 318
دسواں باب
عقائد الہٰیہ کے بیان میں 321
خلیفۃ الحق کے ظہور کے بارے میں 321
اہل مذاہب کے مباحثہ کےبارے میں 321
ستاروں کے فضائل کےبیان میں با اعتبار عقل و کشف اور وحی کے 336
عرش آشیانی کے بعض اقوال کے بارے میں 342
گیارہواں باب
حکماء کے عقائد کے بیان میں 349
حکماء کےعقائد اور ان کے بعض مطالب کا بیان 349
عذاب کے فرشتوں کا بیان 354
شریعت اور نبوت کی حقیقت کے بارے میں 362
حکماء کے پیرو اور اس مذہب والا پر چلنے والوں کا بیان 373
بارہواں باب
صوفیہ کے عقائد کے بارے میں 379
صوفیہ صفیہ کے بعض عقائد کےبارےمیں 379
نبوت اور ظاہری اقوال کی اہل حال کے کشف کے مطابق تاویل کا بیان 384
بعض متاخرین اولیاء اور تابعین صوفیہ کےحالات کا بیان جن سے مصنف نےملاقات کی 396
اشاریہ ( اشفاق انور ) 409

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احکاماردواردو ترجمہاصولاقوالاللہانساناولیاءپیغمبرتاریختبصرہتحقیقترجمہدینسنتشیعہعبد اللہفارسیفضائلکائناتمذاہبمذہبوحییزید
Comments (0)
Add Comment