دار المصنفین کی ادبی خدمات کا تعارف

دار المصنفین کی ادبی خدمات کا تعارف

 

مصنف : ڈاکٹر شباب الدین

 

صفحات: 219

 

دار المصنفین اعظم گڑھ کا شمار ہندوستان کے انتہائی اہم علمی اداروں میں ہوتا ہے، یہ ادارہ صرف علامہ شبلی مرحوم کے خوابوں کی تعبیر ہی نہیں بلکہ مولانا سید سلیمان ندوی اور مولانا عبد السلام ندوی کی علمی کاوشوں اور مولانا مسعود علی ندوی کی عملی جدوجہد کی زندہ تصویر بھی ہے۔1915ء میں  جب اس کی تاسیس ہوئی تو مسلمانوں کا ایسا کوئی دوسرا ادارہ پورے ہندوستان میں موجود نہیں تھا ، اپنی تاسیس کے بعد اس ادارے نے جس طرح مصنفین کی متعدد نسلوں کی تربیت کی اس کو بھی اس کی انفرادیت اور اولیت میں شمار کرنا چاہئے۔دار المصنفین کے مصنفین کے متعدد اور متنوع موضوعات پر تصنیفات لکھی ہیں۔ ان میں سے ایک موضوع ادبی بھی ہے جس پر انہوں نے اپنی قلم آزمائی کی ہے۔ زیر تبصرہ کتا ب” دار المصنفین کی ادبی خدمات کا تعارف “محترم ڈاکٹر شباب الدین صدر شعبہ اردو شبلی نیشل پوسٹ گریجویٹ کالج، اعظم گڑھ انڈیا کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے 1980ء تک دار المصنفین سے شائع ہونے والی ادبی تصنیفات کا تعارف کروایا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس عظیم خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض حال   7
شباب میرا بھائی   12
باب اول دار المصنفین کے قیام کا تاریخی پس منظر   19
باب دوم مکاتیب شبلی   41
مقالات شبلی   56
کلیات شبلی   56
گل رعنا   99
نقوش سلیمانی   108
حیات شبلی   117
حیات سلیمان   127
غالب مداح و قدح کی روشنی میں   139
باب سوم دار المصنفین کا علمی ترجمان   146
کتابیات   213

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اردواللہانڈیاتبصرہتصویرخدماتدعاسید سلیمان ندویعلمیمصنفینہندوستان
Comments (0)
Add Comment