دعائیں جو باریاب ہوئیں

دعائیں جو باریاب ہوئیں

 

مصنف : مشتاق احمد نور الاسلام ندوی

 

صفحات: 258

 

انسان ہمہ وقت اللہ تعالیٰ کا محتاج وفقیر ہے اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہی مشکل کشا‘ فریاد کو سننے والا‘ دکھوں کو دور کرنے والا اور بندوں کی حاجتوں کو پورا کرنے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے وہ خاص بندے جو نبوت ورسالت کے عظیم منصب پر فائز رہے وہ بھی اپنی تمام مشکلات اور ضرورتوں میں اللہ تعالیٰ ہی کو پکارتے رہے‘ قرآن کریم میں نبیوں اور رسولوں کی دُعاؤں کو بیان کیا گیا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں بھی ان دعاؤں کو بیان کیا گیا ہے اور یہ کتاب اپنے موضوع یعنی دعا کے موضوع پر بالکل منفرد کتاب ہے۔ اس کتاب کی انفرادیت اور خصوصیت یہ ہے کہ اس میں نبیﷺ کی بارگاہِ الٰہی میں قبول ہونے والی وہ دعائیں جمع کی گئی ہیں جو آپ نے کسی کے حق میں یا کسی نافرمان کی نافرمانی کی وجہ سے اس کے خلاف کسی اچھے کام کو دیکھ کر بشارت دی یا کسی برائی کو اختیار کرنے پر بطور وعید بد دعا کی وغیرہ۔ اس میں مصنف نے دعاؤں کا پس منظر بھی نہایت سلیس انداز میں تحریر کیا ہے‘ جسے پڑھ کر قاری کو دعا کے تمام پہلو سمجھ آئیں گےاور اس میں ان دعاؤں کو جمع کیا گیا ہے جن کی سند صحیح یا حسن تھی‘ موضوع اور ضعیف روایات سے ثابت ہونے والی دعاؤں سے گریز کیاگیا ہے۔ یہ کتاب’’ دعا ئیں جو باریاب ھوئیں ‘‘مشتاق احمد نورالاسلام ندوی  کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
1۔۔۔استجابت دعا ۔اعجاز نبوت کا  ایک دلکش  پہلو 18
معجزات کیا ہے؟ 22
استجابت دعائے نبوی 24
2۔۔۔ہدایت کی دعا 31
اے اللہ ‘‘دوس’’ کو ہدایت عطا فرما 35
اے اللہ!ثقیف کو ہدایت دے! 49
3۔۔۔شفا یابی کی دعا 53
ابو ہر یرہ ؓا چھے ہو گئے 57
اہل مدینہ کی شفا مل گئی 60
4۔۔۔درازئ عمر کی دعا 62
5۔۔۔رحمت کی دعا 65
6۔۔۔برکت کی دعا 74
7۔۔۔بارش کی دعا 80
بارش شروع ہو گئی 81
لوگ سیراب ہو گئے 84
8۔۔۔علم میں برکت کی دعا 85
9۔۔۔خریدوفروخت میں برکت کی دعا 91
10۔۔۔کھانے پینے کی چیزوں میں برکت کی دعا 94
11۔۔۔مسئلے کی وضاحت کے لیے دعا 103
12۔۔۔فتح ونصرت کی دعا 110
13۔۔۔کمزور اور مظلوم مسلما نو ں کے لیے دعا 126
14۔۔۔مختلف صحابہ و صحا بیات کے لیے دعائیں 129
15۔۔۔مختلف شہروں’ ملکوں ’قبائل اور  جماعتوں کے لیے دعا 157
16۔۔۔کوئی محروم نہ رہا ! 173
17۔۔۔امت محمدیہ کے لیے دعا 180
18۔۔۔جانوروں کے لیے دعا 192
19۔۔۔ایذار سانوں ،معاندوں اور نا فرما نوں کو بددعا ! 196
20۔۔۔عام دعائیں 216
21۔۔۔وہ کام جن کے کرنے والے کے لیے دعا یا بد دعا کی گئی ہے۔ 235
پاکی وصفائی 237
صلہ رحمی کرنا 238
قبروں کو مساجدں بنانا 240
حرم مدینہ پر ظلم کرنا 241
چوری کرنا 244
حلالہ کرنا اور کروانا 245
کفن چرانا 248
تصویر کشی 248
دنیا کی پر ستش 249
ذی روح کو نشانہ بنانا 250

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment