غیرت کا فقدان اور اس کا علاج قرآن و سنت کی روشنی میں

غیرت کا فقدان اور اس کا علاج قرآن و سنت کی روشنی میں

 

مصنف : رضوان اللہ ریاضی

 

صفحات: 348

 

غیر ت آدمی کا اندرونی ڈر اور خوف ہے جو اس لیے رونما ہوتا ہےکہ وہ سمجھتا ہےکہ اس کے بالمقابل ایک مزاحم پید ہوا ہے  عربی لغت کے مطابق غیرت خوداری اور بڑائی کا وہ جذبہ  ہے جو غیر کی شرکت کو لمحہ بھر کے لیے برداشت نہیں کرتا ۔ غیرت کا تعلق فطرت سے ہے فطری طور پر تخلیق میں غیرت ودیعت کی گئی ہے غیرت سے محروم شخص پاکیزہ زندگی سے محروم ہے او رجس کے اندر پاکیزہ زندگی معدوم ہو تو پھر اس کی زندگی جانوروں کی زندگی سے بھی گئی گزری  ہوگی۔ اللہ تعالیٰ نے  انسان کو اپنی ذات کے سلسلہ میں غیرت مند او رمنفعل بنایا  ہے یہی وجہ ہے کہ انسان خواہ کتنا ہی مجبور ولاچار کیوں نہ ہو لیکن آخری دم تک اپنی عزت وآبرو کی حفاظت وصیانت میں  جان کی بازی لگائے  رکھتا ہے ۔جس قوم کے اندر غیرت وحمیت کا جذبہ موجود ہوگا اس کی نسل اور تعمیری زندگی گزار سکے گی اور وہی معاشرہ حسنِ اخلاق کا پیکر بن کر اعلیٰ اقدار کا مستحق بھی ہوگا۔حدیث کی رُو سے   اللہ تعالیٰ کے نزدیک غیرت  دو طرح کی  ہے غیر ت مبغوض اور غیر محبوب۔محبوب غیر ت وہ  ہے  جو  شک کی بنیاد پر ہو اورجوبغیر شک کے ہو وہ غیرت اللہ کےنزدیک  مبغوض اور ناپسندیدہ ہے۔ سب سے محبوب اور قابل ستائش غیرت وہ ہے جو خالق ومخلوق کے درمیان ہوتی ہے ۔ یہی وہ غیرت ہےکہ ایک بندۂ مومن اللہ کی محرمات  وحدود کو پامال ہوتے دیکھ کر طیش میں آجاتا ہےاور اس کی غیرت اس کو للکارتی ہے ۔ایک مرد مومن اپنے تیئں سب کچھ برداشت کرسکتا ہے  لیکن محرمات کی پامالی کو لمحہ بھر کے لیے بھی روا نہیں رکھ سکتا ہے۔ایسی صورت میں غیرت مند مومن کے جذبات کا برانگیختہ ہوجانا اور اس کے تن من  میں شعلوں کا بھڑک اٹھنا ایک بدیہی امر ہے ۔دینی اعتبار سے سب سے زیاہ قوی وہی شخص ہوگا جس کے اندر اللہ تعالیٰ کی محرمات وحدود پر سب سے زیادہ غیرت وحمیت ہوگی ۔حدیث میں غیرت ایمانی  اور غیرت زن کی کئی مثالیں موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ غیرت کا فقدان اوراس کا علاج قرآن وسنت کی روشنی میں ‘‘  جناب رضوان ریاضی  صاحب کی تصنیف ہے ۔اس میں انہوں نے  عورت کی عزت وآبرو پر غیرت وحمیت کے ایجابی وسلبیاتی پہلو پر واقعات ودلائل کی روشنی میں حقائق بیان کرنے کی بھر پور کوشش کی  ہے۔نیز مصنف نے ضمناً اسلامی غیرت وحمیت  کےگوشوں کو بھی اجاگر کیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
تاثرات 5
تقدیم 11
مقدمہ (دوسراایڈیشن) 14
مقدمہ 15
غیرت کی تعریف 23
غیرت کی اقسام 24
غیرت اورفطرت 24
غیرت اورفطرت کی ایک واضح مثال 27
محرمات اور غیرت مومن 29
اللہ اوراس کےرسول کےبارےمیں غیرت مومن کی ایک مثال 33
زمانہ جاہلیت میں عرب کی غیرت 3939
قرآن کریم میں غیرت کےدلائل 4545
احادیث نبویہ میں غیرت کےدلائل 5252
شریعت اسلامیہ میں غیرت کی ایک انوکھی مثال 5757
ابتدائے اسلام کےمسلمانوں کی غیرت 6363
دورحاضر میں غیرت کےعناصر 7979
شریعت اسلامیہ عزت وآبرو کی ہرممکن حفاظت کرتی ہے 9393
غیرمحرم کےساتھ خلوت نشینی سےممانعت 9595
غض بصر(نگاہیں نیچی رکھنا) 95
عزت وآبرو کےتحفظ میں شادی کااہم کردار 96
لچکدار گفتگو سےممانعت 99
گھروں کو لازم پکڑنےکاحکم 101
اظہار زیب وزینت پر پابندی 102
لباس عریاں پر باپندی 103
خوشبو لگا کر نکنے کی مماعت 104
مردوں سے الگ تھلگ ہوکر راستہ چلنے کاحکم 105
اختلاط مرد وزن کی ممانعت 106
اختلاط مرد وزن سےبچنے کےلیے بعض اسلامی احکام کی تبدیلی 106
زنا کی حرمت 107
عزت وآبرو کےتحفظ کےلیے قانون رجم 108
عزت وآبرو کی  پامالی پر کوئی معاوضہ قبول نہیں 110
بہتان تراشی کی مذمت اوراس کی سزا 111
ہمارے معاشرے میں فقدان غیرت کی جھلکیاں 118
قریبی رشتہ داروں سےبےاحتیاطی 118
سالی اور بہنوئی کارشتہ 121
جوان نوکروں کی کھلی آزادی 126
دوستی گھرسےباہر 133
محرم کےبغیرعورت کاسفر 136
پردہ سےعدم توجہی 140
دوپٹے کاآنچل ہواکےحوالے 148
مخلوط نظام تعلیم 151
اجنبی مردوں کےساتھ عورتوں  کااختلاط 169
دوشیزاؤں اورعورتوں کی مارکیٹنگ 174
نسوائی آرائش وزیبائش اورلباس 179
بیوٹی پارلر 183
لڑکیاں اورٹیلی فون 186
فیشن پرستی 189
فلم بینی اورتقریبات میں شرکت 192
عورت کادائرہ عمل 202
عورت کےعلاج معالجہ میں تساہلی 211
جھاڑپھونک کےنت نئے شیطانی ہتھکنڈے 214
مزاروں اورخانقاہوں پر حاضری اوران کی حقیقت 219
نگینہ کون تھی نیز ایسی نگیناؤں سےدربا اٹا پڑاہے 234
دربا جہاں عورتوں کی بولی لگتی ہے 236
داتا دربار کےنعت گو کی اصل حقیقت 237
نعت خوانی کاکرشمہ جمعرات کو 239
اختراعات جدیدہ کےغیر اخلاقی پروگراموں کی مقبولیت 240
فحش لٹریچر اوراخبارات کی پذیرائی 245
شادی بیاہ میں اسلامی طریقہ اپنانے سے انحراف 251
سیکولرائزیشن کےذریعہ اسلامی تشخص پامال کرنےکی زبردست سازشیں 265
بیوٹی پارلر کلچر 266
سیکس ایجوکیشن کلچر 267
پورنوکلچر 267
مانع حمل کلچر 267
ایڈس کلچر 267
کلچر شو کلچر 268
ڈرامہ کلچر 268
نیشنل فیسٹول کلچر 268
فیشن کلچر 269
بیوٹی کنٹسٹ کلچر 269
کاسمیٹک کلچر 269
پب کلچر 269
شیراسیکورٹی کلچر 269
ملبوسات کلچر 270
کلچر 270
مغربی ممالک میں فقدان غیرت کےبھیانک نتائج 275
فقدان غیرت کےاسباب اوران کاعلاج 291

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.80 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احکاماسلاماسلامیاسلامی احکاماللہانسانحقائقسنتشادیعربعربیقانونقرآنلٹریچرلغتمعاشرہنظرواقعات
Comments (0)
Add Comment