گناہ چھوڑنے کے انعامات

گناہ چھوڑنے کے انعامات

 

مصنف : ابراہیم بن عبد اللہ الحازمی

 

صفحات: 210

 

انعامات نعمت سے ہے اور نعمت اس کو ملتی ہے جومحنت کرتا ہے،کوئی اچھا کام کرتا ہےکوئی کارنامہ سرانجام دیتا ہے۔کسی کو فائدہ اور نفع پہنچاتا ہے۔کسی کونقصان سےبچاتا ہے یا کسی قسم کی قربانی دیتا ہے۔ یا پھر وہ برے افعال کو ترک کرکے ایک باصلاحیت فائدہ بخش اور نیک فرد بن کر ایک ماڈل ونمونہ بن جاتا ہے۔ پھرمعاشرے میں ہرفرد اس کو عزت وتوقیر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اس کےلیے دیدۂ دل اور فراش راہ رکھتا ہے۔ اس کےلیے آنکھیں بچھاتا ہے، اس کی عزت واحترام کرتا ہے۔ اور اس کی زندگی کو اپنےلئے بطورنمونہ وماڈل بنا لیتا ہے۔ ایسے ہی افراد رہتی دنیا تک کے لیے قابل نمونہ ومثال بن جاتے ہیں۔ اس کےبرعکس گناہوں کا ارتکاب انسان کےلیے باعث ننگ وعار ہوتا ہے اس کی وجہ سے نہ صرف انسان معاشرےمیں اپنی عزت ووقارکھوتا ہے بلکہ ساتھ ساتھ اپنے خاندان اور اقربا واعزا کا بھی وقار ختم کر دیتا ہے۔گناہوں کی کئی ایک قسمیں ہیں۔ بلکہ اگرکہا جائے توبےجانہ ہوگا کہ جس قدر انسانی خواہشات ہیں اسی قدر گناہ ہیں۔کیونکہ ہر خواہش نیکی اور برائی کے دونوں پہلوو رکھتی ہوتی ہے۔ یہ اب انسان پرہی کہ وہ کس طرف چلتاہے۔ زیرنظرکتاب گناہ کے بارےمیں ہمارا شعور بیدارکرنے اور اس سے نفرت دلانے کے جذبے کےتحت لکھی گئی ہے اس میں تقریباً تمام معاشرتی برائیوں کا ذکرکیاگیا ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
حرف آغاز 9
مقدمہ 21
تین مثالیں 21
ایک دیہاتی کو نبیﷺ کی نصیحت 24
برائی ترک کرنے والے کو ایمان کا حلہ پہنایا جائے گا 25
نظر بازی سے پرہیز کا صلہ 26
اللہ تعالیٰ نے حرام کے عوض خیر ہی سے نوازا ہے 26
کتاب کی غرض وغایت 27
اللہ تعالیٰ کی محبت میں گھوڑے ذبح کرنے کا انعام 29
تنگ دستوں سے حسن سلوک 31
طاقت کے باوجود زنا چھوڑنے کا انعام 32
ایمان افروز پہلو 34
برائی سے بچنے کا صلہ وپھل 35
اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کے لیے آفتاب ٹھر گیا! 37
تقوی کا انعام 40
بہتر انجام کار صبر واستقامت ہی کا ہے 44
جادوگری چھوڑی تمغہ شہادت مل گیا 46
زناکاری سے بچنے کے انعامات 51
صداقت وایمانداری اختیار کرنے کے انعامات 54
جھوٹ ترک کرکے سچ بولنے کا انعام 57
اللہ تعالیٰ کے ہاں خود سپردگی کرنے والے کو اللہ کافی ہے 61
ایک عورت کو صبر کا پھل ملتا ہے 63
حسن ظاہری پر خوف الہٰی کا غلبہ 67
قرآن پاک کی غیرت کرنے والے کا صلہ 71
قرآن سے روگردانی کا انجام 80
کفر چھوڑنے کے عوض دخول جنت 92
چوری چھوڑنے کا صلہ 95
دیانت داری کا انعام 101
جھوٹ چھوڑنے کا انعام 112
رشوت چھوڑنے کا انعام 114
تقویٰ کی برکات 116
ڈاکہ ڈالنا چھوڑا اللہ نے اپنا ولی بنالیا 119
اسلام نے چور کو درجہ شہادت پر فائز کردیا 124
حسد چھوڑنے سے جنت ملتی ہے 128
ناحق قتل وغارت گری چھوڑنے کا انعام 132
نفع بخش تجارت 134
مال کا حق ادا کرنے کا انعام 136
اطاعت کا صلہ 139
صبر کے انعامات 140
حسن سلوک کا انعام 153
شراب اور سود چھوڑنے کا انعام 175
حرام نوکری چھوڑنے کا انعام 182
حرام سفر چھوڑا سفر شہادت مل گیا 191
ایمان کا ٹکٹ 195
گیتا چھوڑی اللہ نے مجاہد بنا دیا 206
جو ا میں تعاوت ترک کرنے کا انعام 207

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اللہانسانجہادحقسفرسودشہادتعبد اللہقربانی
Comments (0)
Add Comment