حدیث نماز (تخریج شدہ ایڈیشن)

حدیث نماز (تخریج شدہ ایڈیشن)

 

مصنف : حافظ عبد المتین میمن جونا گڑھی

 

صفحات: 328

 

نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ کلمہ توحید کے اقرار کے بعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے۔ اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے۔ بے نماز ی کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے نماز ازحد ضروری ہے ۔ نماز فواحش و منکرات سے انسان کو روکتی ہے۔ بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے۔ نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے۔ نماز کی اہمیت و فضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس موضوع پر کتب تالیف کی ہیں۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے از حد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی۔ او ر ہمارے لیے نبی اکرم ﷺکی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے۔ انہیں کے طریقے کے مطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ مذاہب فقہیہ میں نمازکے مسائل کے سلسلے میں رفع الیدین، فاتحہ خلف، آمین بالجہر میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ زیرتبصرہ کتاب ’’حدیث نماز‘‘ مولانا عبدالمتین میمن کی تصنیف ہے۔ موصوف نے یہ کتاب اہل تقلید کی جانب لکھی جانے والی کتاب کے جواب میں لکھی۔ احناف نے اس کتاب میں اہل حدیث کے سنت کےمطابق نماز اداکرنے پر خاص طور پر اعتراضات کیے تھے۔ تو مولانا عبدالمتین میمن جوناگڈھی نے ’’حدیث نماز‘‘  کے نام سے یہ کتاب تالیف کی اوراس میں سنت کے مطابق اہل حدیث کے طریقہ نماز تمام مسائل کو خود حنفی مذہب کی کتابوں اورحنفی فقہاء و علماء کے اقوال و فتاویٰ سے ثابت کرنے کوشش کی ہے۔ مصنف موصوف نے خیر خواہی پر مبنی ناصحانہ اور مشفقانہ اسلوب اختیار کیا ہے اور دردمندانہ اپیل کی ہے کہ ہمارے حنفی بھائی سنت کے مطابق نماز کی ادائیگی پر اہل حدیث پر اعتراض نہ کریں اور دوسرے مسلمانوں کی بے جا مخالفت نہ کریں، بلکہ خود بھی سنت کےمطابق نماز ادا کر کے اجروثواب حاصل کریں۔ یہ اس کتاب کو جدید تحقیق شدہ ایڈیشن ہے محترم جناب عقیل احمد صاحب نے اس کتاب میں وارد شدہ احادیث وآثار کی مفصل تخریج کی ہے ۔مصنف نے جو حوالہ جات دئیے تھے وہ کتابوں کی پرانی طباعت کے تھے لیکن اس ایڈیشن میں عقیل صاحب نے قارئین کی آسانی کے لیے ان حوالوں کو جدید طباعت کے مطابق کر دیا ہے۔ اور تخریج کے مصادر و مراجع کی فہرست بھی بنادی ہے۔ پہلے یہ کتاب 177 صفحات پر مشتمل تھی اب یہ تخریج وتعلیق کے بعد یہ کتاب 330 صفحات پر مشتمل ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ التخریج واالتعلیق 9
ابتدائیہ 27
پانچ ستون کی زبر دست عمارت 28
نمازی کاخدائی استقبال 33
نماز کےلیے پاک ہونا ضروری ہے 51
وضو ء کابیان 57
مسواک کابیان 69
تحیۃ الوضو ء 71
وضوء تورنے والی چیزیں 72
بہتے ہوئے خون کی بحث 80
تیمم 84
امام ابو حیفیہ ﷫ اوراین عباس ﷢ خیال ہیں 91
صفت نماز قیام 94
نیت کابیان 95
قیام کس طرح کریں 99
نماز باجماعت میں پاؤں ملانا 100
قیام کی ابتداء اللہ اکبر سے 108
تکبیر تحریمہ میں رفع الیدین 111
کانوں کولوچھونا بےاصل ہے 112
سینہ پر ہاتھ باندھنا 115
آپ کےیہاں بھی اس کاثبوت 121
دعائے استفتاح 129
تعوذ 134
تسمیہ 136
سورۃ الفاتحہ کابیان 141
اما م بخاری کابیان اور دعوی 146
سورۃ فاتحہ شرط نماز اورکن نما ز ہے 147
امام شوکانی حافظ ابن حجر شاہ ولی اللہ اور شیخ عبدالقادر جیلانی کااصولی بیان 148
اس سنت مطہر ہ کو گلے لگانے والے 150
صاحب مسلک اما م ابو حنیفہ 160
امام ابو حنیفہ ﷫ کامختار مذہب 161
امام ابو حنیفہ ی کارحوع 162
اما م ابو حنیفہ ﷫ کے اساتذہ 162
حنفی مذہب کے اصل لاصول ابن مسعود ﷜ 164
حنفی مذہب کےراوی مقبول ابن عباس ؓ 165
حنفی مذہب کےراوی مقبول ابن زبیر ﷜ 166
حنفی مذہب کےراوی مقبول ابن عمر ﷜ 166
فاروق اعظم عمر ؓ 168
تمام صحابہ کرام امام کےپیچھے سورۃ فاتحہ پڑھتے تھے 169
امام کے پیچھے سورۃ فاتحہ نہ پڑھنے کےلدائل کادرجہ 171
صحابہ کرام پر لگائے گئے الزامات کاازلہ 174
جب قرآن پڑھا جائے تو خاموش رہو کامطلب 175
رسول اللہﷺ نےایک صحابی کونماز سکھائی 179
تین حدثییں اور 182
اللہ تعالی سےہم کلامی 188
بلند آواز سےآمین کہنا سنت ہے 192
بلند آواز سےآمین کہنے کی احادیث 193
آمین سے یہودیوں کو دشمنی 199
حنفی مذہب کےفقہاءکرام کی تحقیق اورفتو ے 200
آمین کب کہیں 211
رکوع کارفع الیدین 216
حنفی مذہب کی کتابوں اور فقہاء سےرفع الیدین کاثبوت 217
امام ابوحنیفہ ﷫ کےمتعلق تحقیق 221
فع الیدین کرنےارو نہ کرنےکی روایت کی تحقیق 224
حضرت عبداللہ بن مسعود ﷜ کے رفع الیدین نہ کرنے کی تحقیق 231
رفع الیدین کامعنی 240
رفع الیدین کاثواب 241
رکوع کی دعائیں اوراس کےمسائل 242
قومہ 247
سجدہ کی دعائیں اوراس کی فضیلت وکیفیت 253
جلسہ 258
جلسہ استراحت 260
تشہد اولی 264
تشہد اخیرہ 267
سلام کےبعد کی دعائیں 270
اذان کی دعاء 278
دعائے قنوت 278
نما ز فجر 280
نماز ظہر 283
نماز عصر 284
نماز مغرب 286+
نماز عشاء 289
نماز تراویح 293
فہرست مصادر مراجع 299
نما ز اشراق 300
نماز تسبیح 300

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment