علم معاشیات اور اسلامی معاشیات

علم معاشیات اور اسلامی معاشیات

 

مصنف : اوصاف احمد

 

صفحات: 184

 

دور جدید کا انسان جن سیاسی ،معاشرتی اور معاشی مسائل سے دوچار ہے اس پر زمانے کا ہر نقش فریادی ہے۔آج انسان اس رہنمائی کا شدید حاجت مند ہے کہ اسے بتلایا جائے۔ اسلام زندگی کے ان مسائل کا کیا حل پیش کرتا ہے۔ زندگی کے مختلف شعبوں میں اس کا وہ نقطہ اعتدال کیا ہے؟جس کی بناء پر وہ سیاسی ،معاشی اور معاشرتی دائرے میں استحکام اور سکون واطمینان سے انسان کو بہرہ ور کرتا ہے ۔اس وقت دنیا میں دو معاشی نظام اپنی مصنوعی اور غیر فطری بیساکھیوں کے سہارے چل رہے ہیں۔ایک مغرب کا سرمایہ داری نظام ہے ،جس پر آج کل انحطاط واضطراب کا رعشہ طاری ہے۔دوسرا مشرق کا اشتراکی نظام ہے، جو تمام کی مشترکہ ملکیت کا علمبردار ہے۔ایک مادہ پرستی میں جنون کی حد تک تمام انسانی اور اخلاقی قدروں کو پھلانگ چکا ہے تو دوسرا معاشرہ پرستی اور اجتماعی ملکیت کا دلدادہ ہے۔لیکن رحم دلی،انسان دوستی اور انسانی ہمدردی کی روح ان دونوں میں ہی مفقود ہے۔دونوں کا ہدف دنیوی مفاد اور مادی ترقی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔اس کے برعکس اسلام ایک متوسط اور منصفانہ معاشی نظریہ پیش کرتا ہے،وہ سب سے پہلے دلوں میں خدا پرستی،انسان دوستی اور رحم دلی کے جذبات پیدا کرتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب “علم معاشیات اور اسلامی معاشیات” محترم ڈاکٹر اوصاف احمد صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے اسلامی معاشیات کی خوبیوں کو بیان کیا ہے۔ یہ اپنے موضوع ایک انتہائی مفید اور شاندار کتاب ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 11
دیباچہ 15
علم معاشیات:تعریف ،مقصد اورمنہاج 17
علوم کی تقسیم ۔قدرتی اورسماجی علوم 20
معاشیات کی تعریف 22
معیشت کامفہوم 29
علم معاشیات کی مختلف شاخیں 34
نظری معاشیات کی ماہیت 37
معاشی نظام:اقسام،وظائف اورماہیت 43
کن چیزوں کی پیداوارکی جائے 44
پیداوار کس طرح کی جائے 46
پیداوار کس کےلئے کی جائے 47
معاشی نظاموں کی تقسیم 49
سرمایہ دارنہ معیشت 49
سرمایہ دارنہ معیشت کےبنیادی خدوخال 53
ذاتی جائداد کاحق 53
صارفین کی حاکمیت 56
انتخاب کی آزادی 59
محرک منافع 65
حکومت کی عدم مداخلت یاکمترین مداخلت 66
سرمایہ دارنہ معیشت کی خرابیاں 69
آمدنی اوردولت کی غیرمساوی تقسیم 69
اجارہ دارویوں کاظہور 69
سماجی فلاح کازیاں 70
تجارتی چکروں کاوجود 70
اشتراکی معیشت 71
شتراکی معیشت کےبنیادی خدوخال 73
وسائل پیداوار کی سماجی ملکیت 74
منافع کےبجائے سماجی فلاح کےلئے پیدوار 74
مرکزی معاشی منصوبہ بندی 75
معاشی مساوات 76
معاشی نمواورمعاشی ترقی 78
اشتراکی معیشت میں انفرادی آزادی 79
مخلوط معیشت 80
مخلوط معیشت کےبنیادی خدوخال 81
حق ملکیت کامحدود ہونا 82
نجی اورعوامی زمرہ کارکاامتزاج 82
ریاست کےفلاحی وظائف 84
آزاد کاروبار پرپابندیاں اوراجارہ داری کاکنٹرول 85
جمہور منصوبہ بندی 85
ہندوستان کامعاشی نظام 85
اسلامی معاشیات 89
اسلامی معاشیات ۔ایک تعارف 89
اسلامی معاشیات کاظہور 90
اسلامی معاشیات کی ماہیت 95
اسلامی معاشیات اورفقہ اسلام 98
اسلامی معاشی نظام 99
جزئی معاشیات 103
کلی معاشیات 106
زرپالیسی اورمالیاتی پالیسی 108
اختتامیہ 110
ہندوستان میں اسلامی مالیات ۔موجودہ مسائل اورامکانات 111
جغرافیائی تقسیم 112
شہری ارتکاز 113
غیرزراعتی روزگار 113
سماجی اورمعاشی ترقی کی سطحیں 114
قرض کی دستیابی 115
بینکوں کی خدمات کاکم استعمال 116
اسلامی بینک کاری کی معنویت 118
ہندوستان میں اسلامی مالیاتی ادارے 122
غیرسودی قرض انجمنیں 124
غیرسودی مالیاتی کمپنیاں 126
الامین اسلامک فنانشیل   اینڈانوسٹمٹ کارپوریشن 126
کمپنی کےاعمال 127
الجنیب ملی   میچوئل بینیفٹ فنڈ لمیٹڈ 130
سرمایہ کاری فنڈز 131
ہندوستان میں اسلامی مالیات کےامکانات 133
شفافیت 137
پیشہ ورانہ انصرام 137
خلاصہ کلام 138
جدول 144
اسلامی مالیات اورمسلم اقلیتی ممالک 145
مسلم اقلیتوں کی تعریف 146
تحقیقی مقاصد 149
حرمت ربااورمسلم اقلیات 151
مسلم اورغیرمسلم کےدرمیان رباپر فقہی آراء 152
جواز کےحق میں دلائل 152
عد م جواز کےحق میں دلائل 155
علاقوں کی فقہی درجہ بندی 158
درجہ بندی کی بنیاد 159
ایک دار کادوسرے دارمیں تبدیل ہونا 160
جدید دنیا مین داروں کی درجہ بندی اوراس کی معنویت 161
مسلم اقلیتی ممالک میں اسلامی بینک کاری ۔قضایا اورمسائل 164
اسلامی مالیاتی اراروں میں دشواریاں 165
سیاسی حمایت کی کمی 166
مہات کی کمی 166
ادارہ جاتی مالیاتی کی عدم موجودگی 166
نامناسب سیاسی ماحول 167
مسلم اقلیتوں کی مالی ضروریات 168
ذاتی مالیات 168
چھوٹے پیمانے کی صنعت وتجارت 169
سرمایہ کاری کی ضروریات 169
غیرسودی متبادل 170
جذبہ تعاون 171
جمہوری شراکت 171
عام ممبر شپ 172
امداد باہمی کی تعلیم 172
امداد باہمی کافروغ 172
غیرسودی امداد باہمی قرض انجمینں 175
ہاؤسنگ سوسائٹی 176
سرمایہ کاری کامسئلہ 177
حواشی 179

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment