خواتین اہل بیت

خواتین اہل بیت

 

مصنف : احمد خلیل جمعہ

 

صفحات: 768

 

اہل  بیت سے محبت رکھنا جز و ایمان  ہے  اس لیے کہ اس مسئلہ کی  بڑی اہمیت ہے ا ہل علم نے اس مسئلہ  پر مستقل رسائل  تصنیف کیے  ہیں  جس  میں  انہوں نے اس مسئلہ کی اہمیت کو بیان کیا ہے  چنانچہ اہل السنہ کے نزدیک فرمان نبوی ﷺ کے  مطابق اہل  بیت سے  محبت رکھناجزو ایما ن ہے  اور  کسی طرح کے  قول وفعل سے  ان کوایذا دینا حرام ہے اور ان کا عقیدہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کی  ازواجِ مطہرات اور عبد المطلب بن ہاشم کی  ایمان قبول کرنے  والی ساری اولاد اہل بیت  میں شامل ہے  خواتین اہل  بیت وہی پاکیزہ ،معزز  خواتین ،مؤمنات ،طیبات ومبشرات ہیں کہ جن  کاذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید نہایت عزت واحترام سے کیا ہے اور انہیں اللہ تعالیٰ نے   ہر قسم کی الائش سےقطعی طور پر  پاک کردیا ہے.  زیر نظر  کتا ب رسالت مآب  ﷺ کی پاکیزہ  ازواج  مطہرات  ، بیٹیوں  اور نواسیوں کی پر نور سیرت  کا دل  آویز اور ایمان افروز تذکرہ پر  مشتمل ہے  جو  کہ مسلم خواتین کے لیے ایک رہنما کتاب ہے یہ   عربی کتاب نساء اهل بیت کا ترجمہ ہے  جس میں فاضل مصنف نے  دلنشیں اور ادبی اسلوب  اختیار کرتے ہوئے  کتاب وسنت کی روشنی میں  خواتین  اہل بیت کی سوانح حیات کو شرح وبسط کے ساتھ مدلل انداز میں بیان کیا ہے  ماشاء اللہ   دارالابلاغ  نے  اس کتاب  کو   نہایت  عمدہ  اور دیدہ  زیب انداز   میں   حسن طباعت  سے آراستہ کیا ہے۔ یو ں یہ  کتاب  خواتین اہل اسلام کے لیے  گراں قدر عظیم تحفہ ہے  اللہ  مومنات کواس سےخوب استفادہ کرنے کی توفیق  عطا فرمائے ۔دارالابلاغ کے بانی  طاہر نقاش صاحب  نہایت عمدہ ذوق رکھتے ہیں  اور خود بھی  ا چھے قلم کار ہیں  ا، عورتوں اور بچوں کی تربیت کے  حوالے  سے  کئی عمدہ کتب شائع کرچکے ہیں   اللہ تعالی ان کی صلاحیتوں میں مزید برکت    اور ان کی  مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے (آمین)
 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 5
حرف تمنا 7
حرف چند 10
ازواج النبی ﷺ 31
حضرت خدیجہ بنت خویلد ؓ 31
حضرت سودہ بنت زمعہ ؓ 107
حضرت عائشہ بنت ابی بکر ؓ 143
حضرت حفصہ بنت عمر ؓ 220
حضرت زینب بنت خزیمۃ ؓ 263
سیدہ ام سلمہ بنت ابی امیہ ؓ 279
حضرت زینب بنت جحش ؓ 332
حضرت صفیہ بنت حی ؓ 405
حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان ؓ 435
حضرت میمونہ بنت حارث ؓ 473
حضرت ریحانہ بنت زید ؓ 495
حضرت ماریہ قبطیہ ؓ 515
بنات النبی ﷺ 529
حضرت زینب بنت رسول اللہ ﷺ 529
حضرت رقیہ بنت رسول اللہ ﷺ 563
حضرت ام کلثوم بنت رسول اللہ ﷺ 587
حضرت فاطمۃ الزہرا بنت رسول اللہ ﷺ 609
نبی کریم ﷺ کی نواسیاں 684
امامہ بنت ابی العاص 684
زینب بنت علی 713
ام کلثوم بنت علی 729

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
25.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلاماللہتحفہترجمہحیاتخواتینسوانح حیاتعربیعلمقرآنمسئلہ
Comments (0)
Add Comment