خیار الدعوات ( مسنون دعائیں )

خیار الدعوات ( مسنون دعائیں )

 

مصنف : حافظ محمد عبد الرحمن بقا

 

صفحات: 195

 

شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو اایک خاص مقام حاصل ہے ۔او رتمام شرائع ومذاہب میں بھی دعا کا تصور موجود رہا ہے مگر موجود ہ شریعت میں اسے مستقل عبادت کادرجہ حاصل ہے ۔صرف دعا ہی میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو بدل سکتی ہے ۔دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسا ن ہر لمحہ کرسکتا ہے اور اپنے خالق ومالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی ملحوظ رکھے۔ بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’خیارا الدعوات ‘‘ مولانا حافظ محمد عبد الرحمٰن بقا﷫ کا مرتب کردہ مسنون دعاؤں کا مجموعہ ہے ۔مرتب موصوف نے ان احادیث مبارکہ کو اس مجموعہ میں بمع ترجمہ درج کیا ہے جو دعوت وافکار کے باب میں کتب معتبرہ احادیث میں وارد ہیں ۔نیز احادیث کی مکمل تخریج کرتے ہوئے احادیث کی صحت وضعف کی حیثیت سے حدیثوں کی اسنادی کیفیتیں بھی لکھ دیں ہیں

 

عناوین صفحہ نمبر
شام اور صبح کی دعائیں 7
رات اور دن کی دعائیں 22
رات کے ضروری کام 23
سونے کے وقت کی دعائیں 24
بیدار ہونے کی دعائیں 33
کھانا کھانے کی دعائیں 43
افطار کی دعائیں 44
پاخانہ جانے کی دعائیں 45
جاری ہے….

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
13.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احادیثاللہانسانتبصرہترجمہتقدیردعادعائیںشریعتصحتعلمقرآن
Comments (0)
Add Comment