17 رمضان یوم الفرقان

17 رمضان یوم الفرقان

 

مصنف : ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی

 

صفحات: 11

 

نبی کریم ﷺ کی سیرت مبارکہ کا ایک بہت بڑا حصہ غزوات اور مغازی پر مشمل ہےاسلام اور کفر کے  درمیان  پہلا معرکہ  جنگ بدر کی صورت میں 17؍ رمضان المبارک سن 2ہجری بروزجمعہ  لڑا گیا ہے ۔اس  غزوہ میں اللہ تعالیٰ کی تائید ونصرت سے کفار کوشکت فاش ہوئی اور مسلمان سرخرو رہے  ۔اس جنگ نے  مشرکین مکہ  کاغرور خاک میں ملاد یا ۔ان کے ستر بڑے بڑے سردار مارے گئے اور تقریبا اتنےہی گرفتار ہوئے۔ چودہ مسلمان بھی خلعت شہادت زیب تن کر کے  جنت کے مکیں ہوئے ۔نبی کریم ﷺ نے کفار کی لاشوں کو ایک بڑے گڈھے میں  ڈالوادیا شہدائے بدر کو دفن کیا تین  دن  بدر میں  قیام کے بعدبہت سا مال غنیمت حاصل کر کے مدینہ منورہ  کو  واپس لوٹے ۔بدرکی جنگ میں مشرکین مکہ کو بدترین شکست اور ذلت ورسوائی کا سامنا کرنا پڑا تھااس شکست اور ذلت کاخیال کسی بھی لمحے ان کا پیچھا نہیں چوڑتا تھا۔ پورے خطۂ عرب میں کفار کی شہرت خاک میں مل گئی  تھی ۔ اور وہ بدلہ لینے  کے لیے  مرے جارہے تھے ۔انہوں نے مکہ مکرمہ جاکر اعلان کر دیا تھا کہ بدر کےمقتولین پر نہ  تو کوئی روئے اور نہ ان پر مرثیہ خوانی کرے ہم مسلمانوں سے اس کا بدلہ لے  کرر ہیں گے ۔ سیرت  وغزوات  النبی ﷺ  پر باقاعدہ سیکڑوں    مستقل کتب لکھی گئی ہیں  اور ہنوز یہ سلسلہ جاری  وساری ہے۔ محترم جناب  ڈاکٹرشاہد بدر فلاحی صاحب   (اعظم گڑھ،انڈیا) نے زیر نظر مختصر  کتابچہ بعنوان ’’17؍رمضان یوم الفرقان‘‘  میں  حق وباطل کے اولین معرکہ بدر کے اسباب، اس کے لیے مسلمانوں کی تیاری، مقام بدر کی طرف سفر،غزوہ بدر کے مکمل احوال  کی مختصراً بہترین منظر کشی کی ہے ۔ رمضان المبارک 1441ھ سے چند دقبل ہی  کسی  صاحب نے کتاب وسنت سائٹ پر اسے پبلش کرنے کےلیے اس کی پی ڈیف  فائل عنایت کی ہے   اسلام اور کفر کےدرمیان  ’’ یوم  الفرقان‘‘ چونکہ 17 رمضان  کو پیش  آیا اسی مناسبت  سے کتابچہ ہذا کو 17 رمضان  المبارک کو کتاب وسنت  سائٹ پر پبلش  کیا گیا ہے ۔

 

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلاماللہحقرمضانسیرتشہادتعربمرثیہمسلمانمکہ مکرمہنظر
Comments (0)
Add Comment