رحمۃ للعالمین ﷺ کی محبوب دعائیں

رحمۃ للعالمین ﷺ کی محبوب دعائیں

 

مصنف : محمد اسماعیل حلیم

 

صفحات: 112

 

دعاء کا مؤمن کاہتھیار ہے جس طرح ایک مجاہد اپنے ہتھیار کواستعمال کرکے دشمن سےاپنادفاع کرتا ہے اسی طرح مؤمن کوجب کسی پریشانی مصیبت اور آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تووہ فوراً اللہ کےحضو ر دعا گو ہوتا ہے دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے انسان اس دنیا کی زندگی میں جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے بیمار وسقیم ہو جاتاہے اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی کے مشاہد ےمیں ہےکہ بعض انسان فالج، کینسر، یرقان، بخار وغیرہ اور اسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالی ہے ان بیماریوں کے لیے جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے دعائیں بھی بڑی مؤثر ہیں۔بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ رحمۃ للعالمین ﷺ کی محبوب دعائیں‘‘مولانا محمداسماعیل حلیم (فاضل جامعہ سلفیہ لائل پور ) کی مرتب شدہ ہے۔اس رسالہ میں انہوں نے دین ودنیا کی فلاح وبہبود کےلیے زبان رسالت مآب ﷺ سے نکلی ہوئی اکثر دعاؤں کوجمع کردیا ہے۔ تاکہ اس سے ہرمسلمان مستفید ہوسکے

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 2
پیش لفظ 5
فضائل دعا 9
آداب دعا اور اوقات قبولیت کا بیان 12
آیۃ الکرسی 21
بیدار ہونے کے وقت کی دعا 22
بیت الخلاء میں داخل ہونے کی دعا 23
بیت الخلاء سے باہر نکلنے کی دعا 24
وضو سے قبل اور بعد کی دعا 24
تہجد شروع کرنے کے وقت کی دعا 25
اذان کے بعد کی دعا 27
مغرب کی اذان کے وقت کی دعا 28
تکبیر کے وقت کی دعا 29
سنت فجر کے بعد کی دعا 29
گھر سےنکلنے کی دعا 30
مسجد میں داخل ہونے کی دعا 31
نماز کی مخصوص دعائیں 32
تکبیر اولیٰ کے بعد کی دعا 32
رکوع، قومہ، سجدہ اور جلسہ کی دعائیں 33
تشہد اور سلام کی درمیانی دعائیں 35
نماز کے بعد کی دعا اور ذکر 37
سجدۂ تلاوت کی دعا 40
صبح و شام کی دعائیں اور ذکر 41
قنوت وتر کی دعا 54
قنوت نازلہ کی دعا 56
مسجد سے نکلنے کی دعا 58
گھر میں داخل ہونے کی دعا 58
کھانے پینے کے وقت کی دعائیں 59
بازار میں داخل ہونے کی دعا 60
سواری پر سوار ہونے کی دعا 61
سفر شروع کرتے وقت اور واپس لوٹنے کی دعا 63
سورۂ فلق والناس 64
بیمار پرسی کے وقت کی دعا 64
دعا تلقین میت 64
جنازہ کی دعائیں 65
لڑکے اور لڑکی کے جنازے کی دعا 67
میت کو قبر میں داخل کرتے وقت کی دعا 68
میت کو دفن کرنے کے بعد کی دعا 69
زیارت قبور کے لیے دعا 69
استخارہ کی دعا 70
حاجت کی دعا 72
مصیبت اور غصہ کی دعا 73
نیا چاند دیکھنے کی دعا 74
نیا کپڑا پہننے کی دعا 75
کفارۂ مجلس کی دعا 76
مصیبت زدہ کو دیکھ کر دعا 76
غم دور کرنے اور ادائیگی قرض کی دعا 77
بارش کی دعا 78
بارش کی دعا 78
توبہ کی دعا 79
نماز تسبیح 80
آئینہ دیکھنے کی دعا 81
اسم اعظم 82
الاسماء الحسنیٰ 83
استعاذہ کی دعائیں 86
متفرق دعائیں 88
مرغ اور گدھے کی آواز سن کر دعا مانگنا 92
سلام مسنون 92
چھینک کی دعا 93
بچے کے کان میں اذان 94
درود شریف اور اس کی فضیلت 94
سونے کے وقت کی دعائیں 96
قرآن مجید یادر کرنے کی دعا 97
قرآن مجید یادر کرنے کی دعا 97
افطار روزہ کی دعائیں 102
لیلۃ القدر کی فضیلت 103
لیلۃ القدر کی عبادت اور دعا 104
تکبیرات عیدین 105
قربانی ذبح کرنے کی دعا اور طریق ذبح 106
رسول اکرمﷺ کا اعتکاف 107
محذورات اعتکاف 108

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اللہانسانپریشانیتبصرہچانددعادعائیںدینرسالہروزہزبانعلمقرآن
Comments (0)
Add Comment