مرقاۃ المفاتیح شرح اردو مشکوۃ المصابیح جلد دوم

مرقاۃ المفاتیح شرح اردو مشکوۃ المصابیح جلد دوم

 

مصنف : علامہ قاری علی بن سلطان محمد القاری

 

صفحات: 867

 

اللہ تعالی کی رسی یعنی قرآن کریم کے ساتھ انسان کا تعلق اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک قرآن کریم کی تشریح وتفسیر رسول اللہ ﷺ کی سنت ،حدیث یعنی آپ کے طریقہ سے نہ ہو اور آپ ﷺ کےطریقہ کےساتھ وابستہ ہونا اس وقت تک ناممکن ہے جب تک اس علم پر عمل نہ کیا جائے ۔کتبِ حدیث کے مجموعات میں سے ایک مجموعۂ حدیث ’’مشکاۃ المصابیح‘‘ کے نام سے معروف ہے ۔مشکاۃ المصابیح احادیث نبویہ ﷺ کا انمول ذخیرہ ہے جسے امام بغوی ﷫ نے ’مصابیح السنۃ‘ کے نام سے حدیث کی مشہور کتابوں صحاح ستہ، مؤطا امام مالک، مسند امام احمد ، سنن بیہقی اور دیگر کتب احادیث سے منتخب کیا ہے۔ پھر علامہ خطیب تبریزی ﷫نے ’مصابیح السنۃ‘ کی تکمیل کرتے ہوئے اس میں کچھ اضافہ کیا۔ اور راوی حدیث صحابی کا نام اور حدیث کی تخریج کی اور اس کو تین فصول میں تقسیم کیا ۔ اس کتاب کو تالیف کے دور سے ہی شرق وغرب کے عوام وخواص دونوں میں یکساں طور مقبولیت حاصل ہے۔مصنفین ، علماء وطلبا ، واعظین وخطباء سب ہی اس کتاب سےاستفادہ کرتےچلے آرہےہیں۔یہ کتاب اپنی غایت درجہ علمی افادیت کے پیش نظر برصغیر پاک وہند کےدینی مدارس کےقدیم نصاب درس میں شامل چلی آرہی ہے ۔اسی اہمیت کے پیش نظر کئی اہل علم نے عربی ،اردو زبان میں شروحات اور حواشی لکھے ہیں۔اوراس پر تحقیق وتخریج کا کام بھی کیا ہے حتیٰ کہ خود مصنف کے استاذ محترم نے بھی اپنے لائق شاگرد کی تالیف کی ایک جامع شرح قلمبند فرمائی۔ یہ اعزاز بہت ہی کم لوگوں حاصل ہوا ہوگا۔’’مشکوٰۃ المصابیح‘‘ دراصل دوکتابوں کا مجموعہ ہے ایک کا نام مصابیح السنہ اور دوسری کا نام مشکوٰۃ ہے۔کتبِ حدیث کےمجموعات میں اس کا نام سر فہرست ہے ۔یہ مجموعہ جہاں دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہے تووہیں یہ عام پرھے لکھے افراد کےلیے بھی روشنی کامینارہ ہے۔ اصولی طور پر اگر اس کی اہمیت کودیکھا جائے تواحادیث کا یہ ایسا ذخیرہ ہے کہ جوہر ایک مسلمان گھرانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس میں دین ِاسلام کےتقریبا ہر قسم کے مسائل درج ہیں کہ جن کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ہر مسلمان کادینی فریضہ ہے ۔مدارس دینیہ میں مشکوٰۃ عربی شروح میں سے مرعاۃ المفاتیح اور مرقاۃ المفاتیح زیادہ مقبول ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب علی بن سلطان محمد القاری معروف ملا علی کی مشکوٰۃ المصابیح کی عربی شرح مرقاۃ المفاتیح کا سلیس اردو ترجمہ ہے۔یہ شرح ملا علی قاری﷫ کے علم وفکر کا عظیم مجموعہ اور مشکوٰۃ المصابیح کی دیگر شروح میں ممتاز ہے۔مرقاۃ کا یہ اولین اردو ترجمہ ہے۔مترجمین نے ترجمہ کی سلاست اور روانی کو برقرار رکھتے ہوئے ترجمہ میں ہم آہنگی اور یکسانیت کاخاص اہتمام کیا ہے ۔اور احادیث کی مکمل تخریج کابھی اہتمام کیا ہے ۔اس مبسو ط عربی شرح کا ترجمہ جید علماء کی کی ایک ٹیم نے کیا ہے۔جس سے مشکاۃ المصابیح کے مدرسین اور طلباء کے لیے آسانی ہوگئ ہے ۔یہ ترجمہ گیارہ ضخیم مجلدات پر مشتمل ہے۔ اللہ تعالیٰ مترجمین وناشرین کی اس اہم کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین)

عناوین صفحہ نمبر
كتاب الطهارة 3
پاکیزگی کابیان 3
طہارت نصف ایمان ہے 3
گناہوں کو ختم کرنے والے او ردرجات کو بلنند کرنے والے کام 24
وضو سے گناہ معاف ہوجاتے ہیں 27
نماز گناہوں کے لئے کفارہ ہے 30
وضو کرنے کاطریقہ 33
صحیح وضو اور تحیۃ الوضو سے جنت واجب ہوجاتی ہے 35
وضو کے بعد کی دعا 36
قیامت کے دن وضو کے اعضاء چمکتے ہوں گے 39
اعضاء وضو کی زیور کی طرج آرائش کی جائے گی 41
نماز بہترین عمل ہے 42
وضو علی الوضو کی فضیلت 43
نماز کی کنجی وضو ہے 44
اگر وضو اچھی طرح نہ کیا جائے تو نماز میں التباس ہوجاتاہے 45
تسبیح تحمید اور تکبیر کی فضیلت 46
وضو سے تما  م گناہ معاف ہوجاتے ہیں 47
حوض کوثر پر پہچان اعضائے وضو  سے ہوگی 50
مومنوں کو صحیفہ اعمال دائیں ہاتھ میں دیاجائے گا 53
باب مايوجب الوضوء 55
جوچیزوں سے وضو واجب ہوتاہے ان کابیان 55
وضو کے بغیر نماز قبول نہیں ہوتی 55
بغیر وضو کے نماز قبول نہیں ہوتی 57
مذی کے بارے میں حکم 58
آگ پر پکی ہوئی چیز سے وضو کامسئلہ 59
بکر ی کی دستی کھا کر بغیر وضو نماز پڑھنے کابیان 60
اونٹوں کے باڑہ میں نماز نہ پڑھو 60
جب ہواکےخروج کایقین ہوتو وضوٹوٹ جاتاہے ورنہ نہیں 62
دودھ پینے کےبعدکلی کی جائے 63
کئی نمازیں ایک وضو سے پڑھنا 64
ستوکھانے کے بعد وضو نہیں 66
خروج ریح کایقین ناقض وضو ہے 67
مذی سے وضو اور منی سے غسل ہوتاہے 67
تکبیر تحریمہ کامسئلہ 68
فطرت کے خلاف کارروائی نہ کرو 70
نوم سے استرخاءمفاصل ہوجاتاہے 70
نوم ناقض وضو ہے یانہیں 72
نماز کے انتظار میں صحابہ ﷢کو اونگھ آجانا 72
اضطجاع کی حالت مین سوجانا ناقض وضو ہے 73
کیا مس ذکر ناقض وضو ہے 74
مس ذکر ناقض وضو نہیں 75
تقبیل امر اہ ناقض وضو ہے یانہیں 76
کھانے کے بعد ہاتھ صاف کرلینا چاہیے 80
کھانے کے بعد وضو کرناضروری نہیں ہے 81
بات کو مضبوط کرنے کے لئے قسم اٹھانا 81
اکابر کے سامنے نامناسب سوال سے توجہ الی اللہ میں فرق آجاتاہے 82
تقبیل اور مس امراۃ کاحکم 85
دم سائل سے وضو 86
باب اداب الخلاء 89
قضائے حاجت کے آداب کابیان 89
مسئلہ استقبال واستدبارقبلہ 89
ہڈی اور گوبرکے ساتھ استنجاءمنع ہے 92
دخول خلاء کے وقت دعا پڑھنے کاحکم 94
قبروں پر پھول چڑھانے کاحکم 95
لعنت کے دوکام 99
دائیں ہاتھ سے استنجاء نہ کیاجائے 100
وضو کرتے وقت ناک کوجھاڑا جائے 102
پیشاب نرم جگہ کیاجائے 102
بیت الخلاء جاتے وقت متبرک چیز  کوساتھ لے جانا مکروہ ہے 102
قضائے حاجت کےلئے دور جاناچاہیے 105
پیشاب کے لئے نرم جگہ تلاش کی جائے 106
قضائے حاجت کے وقت زمین کے قریب ہوکر کشف عورت کیاجائے 107
رسول اللہﷺ کی شفقت 108
دایاں ہاتھ مکرم اور بایاٹ مکروہ امور کے لیے استعمال ہو 109
استنجاء میں تین پتھر کفایت کرجاتے ہیں 109
جنات کی خوراک سے استنجاء نہ کرو 110
ڈاڑھی گرو لگانے اور تانت باندھے پر وعید 111
شیطان انسان  کی مقعد کے ساتھ کھیلتا ہے 113
بول فی المغتسل سے وسواس پیدا ہوتے ہیں 115
سوراخ میں پیشاب کرنا منع ہے 118
لعنت کے کاموں سے بچو 120
قضائے حاجت کے وقت گفتگو مکروہ ہے 121
بوقت بیت الخلاء دعاپڑھنامسنون ہے 122
بسم اللہ شیطان کی آنکھ اور انسان کی شرمگاہ کے درمیان پردہ ہے 123
بیت الخلاء سے خارج ہونے کی دعا 124
قضائے حاجت کے بعد پانی کے ساتھ استنجاء کرنا 125
شرمگاہ پر پانی چھڑکنا 126
رات کو برتن میں پیشاب کرنا 127
کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کاحکم 128
بول قائماکے بارے میں  حضرت عائشہ ؓ کاقول 130
حضرت جبرائیل ﷤ نے وضو کی تعلیم دی 131
حضرت جبرائیل ﷤ نے پانی چھڑکنے کاحکم دیا 133
پیشاب کرنے کے بعد وضو ضروری نہیں ہے 133
اہل قباء کی طہارت کی تعریف 134
آداب کی تعلیم 136
اللہ کے حکم کوروکنے سے عذاب قبر ہوتاہے 138
پیشاب کرتے وقت سامنے پردہ ہو 140
خروج خلاء کے وقت دعا 141
جنات کی رسو ل اللہﷺ سے درخواست 141
مسواک کرنے کابیان 142
مسواک کامسلہ 144
رسول اللہ ﷺ گھر میں داخل ہوتے  تو مسواک کرتے 146
تہجد کے وقت مسواک کرنا 148
دس خصال فطرت 148
مسواک اللہ کی رضا کاذریعہ ہے 154
چار امور انبیاء ﷤ کی سنت ہیں 155
نیند سے بیدار ہونے کے بعد مسواک کرنا 156
مسواک کرنے کے بعد دھونا مستحب ہے 157
مسواک کی فضیلت 158
مبالغہ فی اسواک 159
مسواک زیادہ سے زیادہ کرنی چاہیے 160
مسواک کی فضلیت وحی ثابت ہے 161
مسواک والی نماز کاثواب ستر درجہ زیادہ ہوتاہے 162
حضرت زید بن خالد ﷜ مسواک کان پر رکھتے تھے 163
باب سنن الوضو ء 164
غمس الیدفی الاتا ء 165
نیند سے بیدار ہوکرنا ک اچھی طرح جھاڑ کر صاف کرو 166
رسول اللہ ﷺ وضو کیسے کرتے تھے 168
حدیث گزشتہ کی مزید تاکید 169
اعضاء وضو کوایک دودوتین تین مرتبہ دھونا 173
وضو میں پاؤں کاحکم غسل ہے نہ کہ مسح 174
سرکے مسح کی مقدار 177
فضیلت والے امور کو دائیں طرف سے شروع کرو 179
وضو اورلباس کے وقت دائیں طرف سے شروع کرو 180
وضو کرتے وقت بسم اللہ پڑھنے کامسئلہ 181
وضو کامل کرو 183
وضو میں تخلیل اصابع کااہتمام کرو 185
پاؤں کی انگلیوں کے خلال خنصر کے ساتھ کیا جائے 185
ڈاڑھی کا خلال 187
وضو کابچاہواپانی کھڑے ہو کر پینا 187
کانو ں کامسح 191
وضو میں حدسے تجاوز ظلم ہے 186
وضو او ردعا میں تجاوز نہ کرو 198
وضو کاشیطان ولہان ہے 199
وضو کے بعد تولیہ استعمال کرنا 201
رسول اللہﷺ ایک کپڑے کے ساتھ اعضاء وضو کو خشک کرتے تھے 201
اعضاء وصو کو دودو مرتبہ دھونا نورعلی نور ہے 203
سابقہ انبیاء ﷤کاوضو 204
رسول اللہ ﷺ ہر نماز کے لئے وضو کرتے تھے 204
وضو لکل صلوۃ کاحکم منسوخ ہے 205
وضو اور غسل میں پانی کااسراف جائز نہیں 207
وضو میں تسمیہ پڑھنے کی فضیلت 208
وضو میں انگشتری کو حرکت دینے کامسئلہ 209
باب الغسل 210
اکسال سے غسل واجب ہوجاتاہے 210
احتلام سے غسل واجب ہوتاہے یانہیں 212
عورت کے احتلام کامسئلہ 213
غسل کاسنت طریقہ 216
اگر غسل خانہ میں پانی جمع ہوجاتا ہوتو پاؤں آخر میں دھوئے جائیں 217
شرم والے مسائل میں اسلوب کنایہ افضل ہے 220
غسل میں عورت کے لئے سرکے بالو ں کو کھولنا ضروری نہیں 222
رسول اللہ کاوضو ایک مدار غسل ایک صاع کے ساتھ ہوتاتھا 223
مرداور عورت کاایک ساتھ ایک برتن سے غسل کرنا 224
عورتیں کی تخلیق میں مردوں کے مشابہ ہیں 226
اکسال سے غسل واجب ہوجاتاہے 227
ہر بال کے نیچے جنابت ہوتی ہے 228
غسل میں غفلت کرنے پر وعید 229
غسل سے وضو ہوجاتاہے 231
پانی میں ا’گر پاک چیز مل جائے تواس سے طہارت جائز ہے 232
حیاء ارو پرد ہ پوشی اللہ تعالی کو پسند ہے 232
الماء من الماء كاحكم منسوخ هى 234
غسل جنابت میں جسم کاکوئی حصہ خشک رہ جائے تو 235
ابتداء اسلا م میں احکام میں تبدیلی ہوتی رہی 236
باب مخالطة الجنب ومايباح له 237
جنبی سے ملنے اور اس کے لیے جوامور جائز ہیں ان کابیان 237
جنابت حکمی نجاست ہے 238
جنابت کی حالت میں سونے کاحکم 240
رسول اللہ ﷺ جنابت کی حالت میں طعام اورنوم کے لئے وضو کرتے تھے 241
دومرتبہ جماع کرنے کے درمیان وضو کرنا 241
رسول اللہﷺ نے تمام ازواج سے شب باشی کرنے کےلیے ایک غسل کیا 242
رسول اللہﷺ ہروقت اللہ کے ذکر میں رہتے تھے 244
مردعورت کے باقی ماندہ پانی سے وضو کی رسکتاہے 246
غسل کرنے کے بعد جنبی کے ساتھ لپٹنے میں کوئی حرج نہیں ہے 248
بغیر وضو کے قرآن کی تلاوت جائز ہے 249
جنبی اور حائض کے لیے قرآن کی تلاوت جائز نہیں 250
جنبی او رحائض کے لیے مسجد عبور کرنے کامسئلہ 251
تصویر کاممانعت 253
کافر کے بدن کے قریب رحمت کافرشتہ نہیں آتا 254
وضو کے بغیر قرآن کو ہاتھ لگاناجائز نہیں 255
سلام کاجواب دینے کے لئے وضو کرنا 257
پیشاب کرنے کی حالت میں سلام کاجواب نہ دیا جائے 259
استاذ شاگرد کوغفلت پر تنبیہ کرسکتاہے 261
جماعین کے درمیان غسل نشاط کاذریعہ ہے 262
فضل المراۃ سے وضو منع ہے 263
غسل خانہ میں پیشاب کرنے سے منع کیاگیاہے 264
پانی کے احکام کابیان 266
پانی میں پیشاب نہ کرو 266
وضو کاپانی برکت کےلئے پینا 270
قلتین کامسئلہ 275
حدیث بیربضاعہ 279
سمندر کے پانی اور میتہ کاحکم 281
نبیذتمرسے وضو کاحکم 282
بلی کے جوٹھے کاحکم 286
حضرت عائشہ ؓ نے بلی کاجوٹھا استعمال کیا 290
وحشی جانوروں کے جوٹھے کاحکم 292
اگر پانی پاک چیز سے متغیر ہوتو اس سے طہارت جائز ہے 293
دھوپ میں گرم پانی سے غسل منع ہے 297
نجاستوں کے پاک کرنے کاباب 298
کتے کے جوٹھے کاحکم 298
مسجد کو پاک کرنے کاطریقہ 300
مساجد عباجت کے لئے ہیں 304
دم حیض سے طہارت کس طرح حاصل کی جائے 305
منی سے طہارت کاحکم 307
شیرخوار بچے کے پیشاب کاحکم 310
مردار کھال کاحکم 311
شیر خوار لڑکے لڑکی کے پیشاب میں فرق 315
راستےکی گندگی کاحکم 317
طویل دامن جوزمین پر لگے اس کاحکم 319
درند کی کھال  پربیٹھنے کاحکم 320
راستہ کی نجاست کاحکم 326
کتے کے مسجد میں داخل ہونے کاحکم 328
حلال جانوروں کے پیشاب کاحکم 329

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
27.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آداباحادیثاحکاماردواردو ترجمہاللہانبیاءانسانبسم اللہپردہپھولتبصرہتحقیقترجمہتعلیمجبرائیلحدیثدعادینزبانسنتصحابہصلوۃطہارتعربیعلمعلماءعلمیقرآنمدارسمسائلمسجدمسلماننظرنمازوحیوضو
Comments (0)
Add Comment