مرقاۃ المفاتیح شرح اردو مشکوۃ المصابیح جلد سوم

مرقاۃ المفاتیح شرح اردو مشکوۃ المصابیح جلد سوم

 

مصنف : علامہ قاری علی بن سلطان محمد القاری

 

صفحات: 771

 

اللہ تعالی کی رسی یعنی قرآن کریم کے ساتھ انسان کا تعلق اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک قرآن کریم کی تشریح وتفسیر رسول اللہ ﷺ کی سنت ،حدیث یعنی آپ کے طریقہ سے نہ ہو اور آپ ﷺ کےطریقہ کےساتھ وابستہ ہونا اس وقت تک ناممکن ہے جب تک اس علم پر عمل نہ کیا جائے ۔کتبِ حدیث کے مجموعات میں سے ایک مجموعۂ حدیث ’’مشکاۃ المصابیح‘‘ کے نام سے معروف ہے ۔مشکاۃ المصابیح احادیث نبویہ ﷺ کا انمول ذخیرہ ہے جسے امام بغوی ﷫ نے ’مصابیح السنۃ‘ کے نام سے حدیث کی مشہور کتابوں صحاح ستہ، مؤطا امام مالک، مسند امام احمد ، سنن بیہقی اور دیگر کتب احادیث سے منتخب کیا ہے۔ پھر علامہ خطیب تبریزی ﷫نے ’مصابیح السنۃ‘ کی تکمیل کرتے ہوئے اس میں کچھ اضافہ کیا۔ اور راوی حدیث صحابی کا نام اور حدیث کی تخریج کی اور اس کو تین فصول میں تقسیم کیا ۔ اس کتاب کو تالیف کے دور سے ہی شرق وغرب کے عوام وخواص دونوں میں یکساں طور مقبولیت حاصل ہے۔مصنفین ، علماء وطلبا ، واعظین وخطباء سب ہی اس کتاب سےاستفادہ کرتےچلے آرہےہیں۔یہ کتاب اپنی غایت درجہ علمی افادیت کے پیش نظر برصغیر پاک وہند کےدینی مدارس کےقدیم نصاب درس میں شامل چلی آرہی ہے ۔اسی اہمیت کے پیش نظر کئی اہل علم نے عربی ،اردو زبان میں شروحات اور حواشی لکھے ہیں۔اوراس پر تحقیق وتخریج کا کام بھی کیا ہے حتیٰ کہ خود مصنف کے استاذ محترم نے بھی اپنے لائق شاگرد کی تالیف کی ایک جامع شرح قلمبند فرمائی۔ یہ اعزاز بہت ہی کم لوگوں حاصل ہوا ہوگا۔’’مشکوٰۃ المصابیح‘‘ دراصل دوکتابوں کا مجموعہ ہے ایک کا نام مصابیح السنہ اور دوسری کا نام مشکوٰۃ ہے۔کتبِ حدیث کےمجموعات میں اس کا نام سر فہرست ہے ۔یہ مجموعہ جہاں دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہے تووہیں یہ عام پرھے لکھے افراد کےلیے بھی روشنی کامینارہ ہے۔ اصولی طور پر اگر اس کی اہمیت کودیکھا جائے تواحادیث کا یہ ایسا ذخیرہ ہے کہ جوہر ایک مسلمان گھرانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس میں دین ِاسلام کےتقریبا ہر قسم کے مسائل درج ہیں کہ جن کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ہر مسلمان کادینی فریضہ ہے ۔مدارس دینیہ میں مشکوٰۃ عربی شروح میں سے مرعاۃ المفاتیح اور مرقاۃ المفاتیح زیادہ مقبول ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب علی بن سلطان محمد القاری معروف ملا علی کی مشکوٰۃ المصابیح کی عربی شرح مرقاۃ المفاتیح کا سلیس اردو ترجمہ ہے۔یہ شرح ملا علی قاری﷫ کے علم وفکر کا عظیم مجموعہ اور مشکوٰۃ المصابیح کی دیگر شروح میں ممتاز ہے۔مرقاۃ کا یہ اولین اردو ترجمہ ہے۔مترجمین نے ترجمہ کی سلاست اور روانی کو برقرار رکھتے ہوئے ترجمہ میں ہم آہنگی اور یکسانیت کاخاص اہتمام کیا ہے ۔اور احادیث کی مکمل تخریج کابھی اہتمام کیا ہے ۔اس مبسو ط عربی شرح کا ترجمہ جید علماء کی کی ایک ٹیم نے کیا ہے۔جس سے مشکاۃ المصابیح کے مدرسین اور طلباء کے لیے آسانی ہوگئ ہے ۔یہ ترجمہ گیارہ ضخیم مجلدات پر مشتمل ہے۔ اللہ تعالیٰ مترجمین وناشرین کی اس اہم کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
باب الصلاة علي النبي ﷺوفضلها 21
حضور نبی مکرم ﷺپر دوردشریف پڑھنے اور اس کی فضیلت 21
قعدہ میں درود پڑھنے کاطریقہ 22
درود کے مختلف الفاظ 26
ایک مرتبہ درود پڑھنے کی تین فائدے 30
زیادہ درود پڑھنے والاقیامت کے دن رسول اللہ ﷺ کے قریب ہوگا 30
فرشتے درود پہنچاتے ہیں 31
سلام کاجواب 32
گھروں کو قبرستان نہ بناؤ 33
درود نہ پڑھنے پر وعید 36
درود کی فضیلت 37
درود سے دین ودنیا کی بھلائی ہے 38
درود کے بعد دعاقبول ہوتی ہے 39
فرائض کے بعد دعاقبول ہوتی ہے 40
رسول اللہ ﷺ امی ہے 41
درود نہ پڑھنے والابخیل ہے 43
رسول اللہﷺ درود سننے کے لئے تشریف نہیں لاتے 44
فرشتوں کادرود وسلام 44
ایک خاص درود 45
رسول اللہﷺ کاایک طویل سجدہ 45
درود کے بغیر دعا قبول نہیں ہوتی 46
تشہد میں دعا پڑھنے کابیان 47
تشہد کے بعد کی  دعا 50
تشہد کے بعد کی ایک دعا 50
نماز کے آخر میں سلام پھیرنے کابیان 52
امام نماز کے بعد مقتدیوں کی طرف منہ کرے 54
اپنی نماز سے شیطان کاحصہ مقررنہ کرو 55
نماز کے بعد کی دعا 56
نماز کے بعد کی ایک دعا 57
سلام پھیرنے کاطریقہ 58
فرض کے بعد سنتوں کے لئے جگہ تبدیل کرنا 59
تشہد کے بعد رسول اللہﷺ کی دعا 61
سلام پھیرن کی کیفیت 62
سلام کاجواب 62
نماز کے بعد کے ذکر کابیان 64
نماز کے آخر میں تکبیر کہنا 64
فرض نماز کے بعد بیٹھنے کی مقدار 65
فرض نماز کے بعد کی دعا 66
نماز کے بعد جن چیزوں سے پناہ مانگی گئی 67
نماز کے بعد تسبیح 68
قبولیت دعا کاوقت 75
ہر نماز کے بعد معوذات پڑھن ےکاحکم 76
طلوع او رغروب کے وقت ذکر کی فضیلت 76
دونمازوں کے درمیان وقفہ کاحکم 78
نماز کے بعد کی تسبیح 80
آیۃ الکرسی کی فضیلت 81
فجر اور مغرب کے بعد ذکر کی فضیلت 84
فجر کے بعد ذکر کی فضیلت 84
نماز میں جائز او رناجائز چیزوں کابیان 86
چھینک کے جواب سے نماز فاسد ہوجاتی ہے 86
نماز میں سلام کاجواب دینے کاحکم 91
نماز میں زمین کو ہموار کرنا 93
نماز میں خصر منع ہے 93
نماز میں ادھر ادھر دیکھنا منع ہے 95
نماز میں بوقت دعانظر آسمان کی طرف نہ اٹھائی جائے 96
نماز میں بچے کو کندھے پراٹھانا 97
نماز میں دجمائی کاحکم 98
رسول اللہﷺ کاایک جن کے ساتھ واقعہ 99
لقمہ دین ےکی ایک صورت 101
نماز میں سلام کاجواب منع ہے 102
نماز میں اشاہ سے سلا م کاجواب دینا 103
نماز میں چھینکنے کامسئلہ 104
جمائی شیطان کی تاثیر سے ہے 105
نماز میں تشبیک منع ہے 105
نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہونے سے ثواب کم ہوجاتاہے 106
نما ز میں نگاہ سجدہ والی جگہ پر ہو 107
نماز میں ادھر ادھر متوجہ ہونے پر وعید 108
نماز میں آنکھ کے کنارے سے دیکھنا جائز ہے 109
نماز میں شیطا ن کے اثرات 109
رونے سے نماز فاسد نہیں ہوتی 110
نماز میں کنکرہٹانے کامسئلہ 111
سجدہ کی جگہ پھونکنا منع ہے 112
نماز میں موذی چیزکو مارنے کاحکم 113
نماز میں دروازہ کھولنا 114
نماز میں حدث لاحق ہونے کامسئلہ 115
نماز میں وضو ٹوٹ جائے تو نکلنے کاطریقہ 117
سلام کے بغیر نماز کا پورا ہوجانا 118
امام کو مصلے پر حدیث یاد آجائے 119
سجدہ کی جگہ کوگرمی سے بچانا 121
رسول اللہ ﷺ کاجن کے ساتھ ایک واقعہ 121
نماز میں اشارہ سے سلام کاجواب دینا 122
سجدہ سہو کابیان 123
تعدادرکعت میں نسیان سے سجدہ سہوکاحکم 123
سجدہ سہوقبل اسلام ہوگا 124
پانچویں رکعت کے لئے کھڑا ہونے کامسئلہ 127
کلام فی الصلو ۃ کامسئلہ 129
سجدہ سہو کے بعد تشہد کاحکم 139
پہلاقعدہ چھوٹنے کاحکم 130
اگر نماز میں شک ہوجائے تو کیا کرے 141
قرآن کریم کے سجدوں کابیان 141
سورہ نجم کاسجدہ 141
سورۃ الانشقاق اور علق میں سجدہ 145
سجدہ تلاوت کے لیے صحابہ کاشوق 145
سورہ ص کاسجدہ 147
قرآن کریم میں پندرہ سجدے ہیں 148
دو سجدوں کی وجہ سے سورہ حج کی فضیلت 150
سجدہ تلاوت نماز میں اداکرنا 151
رسول اللہﷺ سجدہ تلاوت کی آیت پڑھنے پر سجدہ تلاوت کرتے تھے 153
سجدہ تلاوت سواری پر ادا کرنے کاحکم 154
رسول اللہ ﷺ ہجرت کے بعد مفصلات کی سورتوں میں سجدہ نہیں کیا 155
سجدہ تلاوت کی تسبیح 155
سجدہ تلاوت کے وقت درخت کی دعا 156
رسول اللہ ﷺ ن سورہ نجم کاسجدہ کیا 158
سورہ ص کاسجدہ 160
باب الوقات النہی 161
یہ باب اوقات مکروہیہ کے بیان میں سے 161
سورج شیطان کے دو سینگوں کےدرمیان طلوع ہوتاہے 161
جن اوقات میں نماز اداکرنامنع ہے 162
نماز فجر اور عصر کے بعد نماز پڑھنا مکروہ ہے 164
اوقات نماز 165
عصر کے بعد دورکعت کامسئلہ 169
صبح کی سنتوں کامسئلہ 170
بیت اللہ کاطواف ہروقت ہوسکتاہے 174
زوال کے احکام جمعہ کے دن نافذ نہیں ہوتے 174
جمعہ کے دن زوال کاانتظار نہیں 175
مکروہ اوقات کی وضاحت 176
عصر کے بعد کوئی نماز نہیں 176
نماز  عصر کے بعد دورکعتوں کی ممانعت 177
فجر کی نماز کے بعد ار عصر کے بعد نماز جائز نہیں 178
جماعت اور اس کی فضیلت کابیان 179
جماعت کی نماز کاثواب 179
جماعت ترک کرنے پر وعید 181
باجماعت نماز کی ففہی وشرعی حیثیت کاتعین 182
نابینا آدمی کےلئے جماعت کی نماز میں حاضری ضروری ہے 184
بارش اور سخت سردی میں گھر میں نماز پڑھ لینا جائز ہے 186
جب جماعت کے وقت کھانا آجائے تو پہلے کھانا کھالیا جائے 187
اگر کسی کو بول وبراز کی حاجت ہوتو نماز سے پہلے اس کو پورا کیاجائے 188
جب فرض نماز شروع ہوجائے تو دوسری کو ئی نماز جائز نہیں 188
عورتوں کے مسجد میں جانے  کاحکم 190
عورت جب گھر سے باہر نکلے تو خوشبو استعمال نہ کرے 191
عورت خوشبو لگاکر عشاء کی نماز کےلیے نہ آئے 191
عورتوں کو مسجد میں جانے سے نہ روکو 192
عورت کی نماز بندکمرے میں افضل ہے 192
خوشبو لگا کر مسجد میں جانے  والی عورت کی نما زقبول نہیں ہوتی 192
خوشبو لگا کر مجلس میں جانے والی عورتوں کے لئے وعید 193
منافقین کے لئے جماعت مشکل ہوتی ہے 194
تین آدمی جماعت کے ساتھ نماز پڑھیں 195
عذرشرعی کے بغیر جماعت کو چھوڑنا جائز ہے 196
حاجت ہوتو پہلے اس سے فارغ ہوجائے 197
تین چیزوں سے منع کیاگیا ہے 198
نما ز میں تاخیر کرنے کی ممانعت 199
منافق جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے میں سستی کرتاہے 199
جماعت کی نماز ترک کرنے پروعید 202
اذان کےبعد مسجد سے نکلنا درست نہیں 202
اذان ہونے کے بعد مسجد سے نکلنے والانافرمان ہے 203
اذان ہوجانے کے بعد مسجد سے نکلنے والامنافق ہے 204
اذان کاجواب نہ دینے والے کاحکم 204
نابینا آدمی کے لئے جماعت میں شرکت ضروری ہے 204
نماز ی ہونا رسول اللہﷺ کی امت کی علامت ہے 205
نماز فجر کو جماعت کے ساتھ پڑھنے کی فضیلت 206
دوآدمی کو جماعت کے ساتھ نماز ادا کریں 207
عورتوں کو مسجد میں جانے کی اجازت ہے 207
حضرت ابن عمر ﷜کاواقعہ 209
صفوں کے برابر کرنے کابیان 211
صف سیدھی نہ رکھنے پر وعید 211
پہلی صف مکمل ہونے کے بعد دوسری صف بنائی جائے 212
صفوں کو سیدھا رکھنا ورنہ اختلاف پیدا ہوجائے گا 213
صفوں کو سیدھا رکھنا نماز کی تکمیل ہے 213
مساجد میں بازاروں کی طرح شوروغل نہ کرو 215
صحابہ کرام بہلی صف میں کھڑے ہونے سے بچتے  ہیں 216
ملائکہ کی صفوں کی طرح صف بندی کرو 216
مردوں اورعورتوں کی بہترین صف کون سی ہے 217
اگر صف میں خلاہوتو شیطان داخل ہوگا 218
پہلی صف مکمل ہوکمی آخری صف میں ہو 219
صف کےقیام کے وقت سب سے افضل ہے 220
صف میں دائیں طرف کھڑاہوناافضل ہے 220
رسول اللہﷺ صفوں کو اہتمام سے درست کرتےتھے 220
رسول اللہﷺ دائیں اور بائیں رخ کرکے صفوں کو سیدھا کرنے کاحکم دیتے تھے 221
نماز میں کندھوں کو نرم رکھو 221
رسول اللہ نے فرمایا میں پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں 222
صف اول کی فضیلت 222
صفوں کے متعلق ہدایات 223
امام کو درمیان میں رکھو 224
صف میں تاخیر کرنےوالے کے لئے وعید 225
صف کے پیچھے اکیلے کھڑے ہونے کی ممانعت 225
باب الموقف 226
امام مقتدی کے کھڑے ہونے کی جگہ کابیان 226
ایک مقتدی ہوتو امام کے دائیں جانب کھڑاہو 226
دومقتدی امام کے پیچھے کھڑے ہوں 227
جماعت کی نماز میں مرد اورعورت میں کھڑے ہونے کی ترتیب 228
عورت محرم ہونے کے باوجود صف کے پیچھے کھڑی ہو 229
اگر امام رکوع  میں چلاجائے تو آنے والامقتدی کیا کرے 229
امام ا س آدمی کو بنایا جائے جوافضل ہو 231
امام بلند جگہ پر اکیلا کھڑا نہ ہو 231
تعلیم کے لئے امام بلند جگہ پر کھڑا ہوسکتاہے 233
اتفاقیہ جماعت 234
صف بندی کاطریقہ 235
حضور ﷺکاصحابہ سے لیا ہواعہد 236

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
22.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احادیثاحکاماردواردو ترجمہاسلاماللہانسانتبصرہتحقیقترجمہحجحدیثدعادینزبانسنتصحابہعربیعلمعلماءعلمیقرآنمحرممدارسمسائلمسجدمسلماننظرنمازوضو
Comments (0)
Add Comment