مولانا احمد دین گکھڑوی

مولانا احمد دین گکھڑوی

 

مصنف : محمد اسحاق بھٹی

 

صفحات: 249

 

مولانا احمددین گھکڑوی﷫ بہت بڑے مناظراور جلیل القدر عالمِ دین تھے 1900ء میں ضلع گوجرانوالہ کے ایک مشہور مقام گکھڑ میں پیداہوئےاور مختلف اہل علم سےدینی تعلیم حاصل کی ۔مولانا ابھی کم عمر ہی تھے کہ والدگرامی انتقال کرگئے لیکن انہوں نے اپنی تعلیم کو جاری رکھا دورانِ تعلیم ہی مولانا احمد دین کووعظ وتقریرکا شوق پیدا ہوگیا تھا وہ بدعات او رغیراسلامی رسوم ورواج کے سخت خلاف تھے اور ان پرکھل کر تنقید کرتےتھے ذہن ابتداہی سے مناظرانہ تھا دینی تعلیم سے فراغت کے بعد وہ باقاعدہ طور سے تقریبا 1920میں مناظرے اور تقریر کےمیدان میں اترے۔پھر عیسائیوں ،شیعوں، مرزائیوں اور بریلویوں سےان کے بے شمار مناظرے ہوئے او راس زمانے میں ان کے مناظروں کی سامعہ نواز گونج دور دور تک سنی گئی اور کامیاب مناظرکی حیثیت سے معروف ہوئے ۔زیر نظر کتاب معروف مؤرخ اہل حدیث مصنف کتب کثیرہ مولاناکی امحمد اسحاق بھٹی ﷾ کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے مولانا احمد دین کگھڑوی ﷫ کی دینی ، تبلیغی وعوتی خدمات او ربالخصوص ان کے مناظروں کی روداد اور واقعات کو بڑے احسن انداز میں بیان کیا ہے اللہ مولانا احمدین  کے درجات بلند فرمائے اور ان کی قبر پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے اور مصنف کتاب مولانا بھٹی صاحب کو تندورستی اور صحت عطا فرمائے اور ان دین ِاسلام کے لیے ان کی خدمات کو قبول فرمائے (آمین)

عناوین صفحہ نمبر
پیش گفتار 7
حرفے چند 17
پہلا باب متحدہ پنجاب کے بعض اضلاع کے چند علمائے کرام 35
دوسرا باب گوجراں والا کے چند علمائے کرام 42
تیسرا باب خاندانی پس منظر 56
چوتھا باب ولادت حصول علم اور اساتذہ 63
پانچواں باب مولانا احمد الدین مناظر کی حیثیت سے 72
چھٹا باب علمائے احناف سے مناظرے 75
ساتواں باب مرزائیوں کے ساتھ مناظرے 92
آٹھواں باب شیعہ حضرات سے مناظرے 97
نواں باب عیسائی پادریوں سے مناظرے اور مباحثے 100
دسواں باب حضرت مولانا حافظ عبدالستار دہلوی سے مناظرہ 109
گیارھواں باب چند رفقائے کرام 118
بارہواں باب چند واقعات ولطائف 125
تیرہواں باب خطیب کی حیثیت سے 132
چودہواں باب مدرس کی حیثیت سے 139
پندرہواں باب اخلاق وعادات 144
سولہواں باب تصانیف 149
سترہواں باب واقعات و معمولات کی ایک جھلک 178
اٹھارواں باب مولانا گکھڑوی کے دس واقعات 189
انیسواں باب حکیم محمد عتیق الرحمن کا مکتوب گرامی 196
بیسواں باب مولانا گکھڑوی کے تین واقعات 205
اکیسواں باب مولانا گکھڑوی کے متعلق مولانا محمد ابراہیم کی معلومات 208
بائیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کے چند واقعات 219
تیئسواں باب وفات 229
چوبیسواں باب مولانا گکھڑوی علیہ الرحمہ کے دو خواب 239
پچیسواں باب مولانا احمد دین گکھڑوی کی وفات پر تعزیتی قراردادیں 245

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احنافاللہاہل حدیثپنجابتعلیمحدیثخدماتدینسنیشیعہصحتعلمعیسائیمکتوبنظرواقعات
Comments (0)
Add Comment