معلم الانشاء – حصہ اول

معلم الانشاء – حصہ اول

 

مصنف : عبد الماجد ندوی

 

صفحات: 179

 

یہ بات بڑی تعجب خیز اور ناقابل فہم ہے کہ کوئی فرد اپنی زندگی کا بیشتر حصہ اور اپنی ذہنی صلاحیتیں علوم وفنون کی درس وتدریس میں اور ان تصنیفات وتالیفات کے مطالعے میں صرف کر دے جو عربی زبان میں لکھی گئی ہیں لیکن اس زبان میں خط وکتابت اور اظہار خیال سے بالکل معذور اور قاصر ہو ۔زبانوں کے سلسلے کا یہ بالکل انوکھا تجربہ ہے جو صرف برصغیر پاک وہند کے عربی مدارس کلیات اور جامعات کی خصوصیت ہے اس معذوری کی واحد وجہ یہ ہے کہ عربی زبان کو قرآن وحدیث کی زبان اور زندہ وترقی یافتہ زبان کی حیثیت سے پڑھنے پڑھانے کے بجائے ایک نظری علم اور کتابی فن کی حیثیت سے دیکھا گیا ہے اور اس کی علمی مشق اور تحریر وانشاء کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔ ’’معلم الانشاء‘‘ تین مختصر حصوں پر مشتمل مولانا عبدالماجد ندوی کی علمی کاوش ہے جو عربی تحریر وتقریر سکھانے کی ایک بہترین فنی کتاب ہے اس کتاب میں انشاء وترجمہ کی تمرینات سے پہلے صرف ونحو کے ضروری قواعد بیان کردیے گئے ہیں جن پر انشاء وترجمہ کی بنیاد ہے ۔مختلف قسم کی رنگ برنگی مشقوں ، متنوع عملی مثالوں اور دلچسپ جملوں کے ذریعے قواعد کو ذہن نشین کروانے اور طلبہ میں صحیح جملے اور عربی عبارت لکھنے کی لیاقت پیدا کرنے پر بھرپور توجہ دی گئی ہے ۔نیز جملوں اور الفاظ کے انتخاب میں بھی اسلامی ذہنیت اور دینی خیال نمایاں ہے۔بکثرت جملے قرآن وحدیث سے ماخوذ ہیں ۔بہر حال ان خصوصیات کے لحاظ سے یہ کتاب اس قابل ہے کہ اس کو، نہ صرف نصاب تعلیم میں داخل کیا جائے بلکہ پسندیدگی کی نظر سے بھی دیکھا جائے تاکہ یہ مدارس ، کلیات اور جامعات  کے طلبہ کی اس کمی کو پورا کردے جو عرصہ دراز سے عربی زبان وادب کے حلقوں میں محسوس کی جارہی تھی۔پروردگار عالم قابل مصنف کی اس علمی کوشش کو عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔
 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 8
پہلا درس۔کلمہ اور اس کی قسمیں 12
دوسرا درس۔نکرہ ومعرفہ 14
تیسرا درس۔مرکب تام ومرکب ناقص 17
چوتھا درس۔مرکب توصیفی اور اس کا قاعدہ 19
پانچواں درس۔مرکب اضافی اوراس کا قاعدہ 29
چھٹا درس۔مرکب تام 37
ساتواں درس۔جملہ فعلیہ اور اس کا قاعدہ 47
آٹھواں درس۔فعل کی قسمیں، ماضی ،مضارع ، امر ونہی 53
نواں درس۔فعل مضارع اور اس کے صیغے 56
دسواں درس۔فعل مستقبل 61
گیارہواں درس۔فعل مضارع استمرار ودوام کے معنی میں 63
بارہواں درس۔فعل مجہول ،نائب فاعل اور اس کا قاعدہ 64
تیرہواں درس۔ماضی بعید وماضی استمراری 69
چودہواں درس۔فعل امر ، مر بنانے کا قاعدہ 77
پندرہواں درس۔فعل نہی ،نہی بنانے کا قاعدہ 80
سولہواں درس۔خبر جبکہ جملہ ہو مطابقت کی صورتیں اور اس کا قاعدہ 83
سترہواں درس۔قد کے ساتھ فعل ماضی کی تاکید 90
اٹھارہواں درس۔لم ولما ولن کے ساتھ فعل کی نفی 93
انیسواں درس۔مستقبل مثبت کی تاکید،لام تاکید ونون تاکید کی بحث اور صیغے 99
بیسواں درس۔ادوات الاستفہام 111
اکیسواں درس۔ادوات الشرط 122
بائیسواں درس۔ادوات الشرط غیر الجازمہ 127
تیسواں درس۔اسم موصول 130
چوبیسواں درس۔نواسخ جملہ 133
پچیسواں درس۔نواسخ جملہ کی دوسری قسم افعال ناقصہ 138
چھبیسواں درس۔نواسخ جلمہ کی تیسری قسم 145
ستائیسواں درس۔نواسخ جملہ کی چوتھی قسم لائے نفی جنس 148
اٹھائیسواں درس۔افعال المقاربۃ والرجاء الشروع 151
انتیسواں درس۔حروف جارہ 152

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
17 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلامیتعلیمخطزبانطلبہعبدالماجدعربیعلمعلمیقرآنمدارسنظر
Comments (0)
Add Comment