مباحث فقہیہ، اصول فقہ اور فقہ کے چند اہم مسائل پر اہم معاصر تحقیقی بحثیں

مباحث فقہیہ، اصول فقہ اور فقہ کے چند اہم مسائل پر اہم معاصر تحقیقی بحثیں

 

مصنف : قاضی مجاہد الاسلام قاسمی

 

صفحات: 654

 

جب کوئی معاشرہ مذہب کو اپنے قانون کا ماخذ بنا لیتا ہے تو اس کے نتیجے میں علم فقہ وجود پذیر ہوتا ہے۔ علم فقہ، دین کے بنیادی ماخذوں سے حاصل شدہ قوانین کے ذخیرے کا نام ہے۔ چونکہ دین اسلام میں قانون کا ماخذ قرآن مجید اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی سنت ہے اس وجہ سے تمام قوانین انہی سے اخذ کیے جاتے ہیں۔ جب قرآن و سنت کی بنیاد پر قانون سازی کا عمل شروع کیا جائے تو اس کے نتیجے میں متعدد سوالات پیدا ہو جاتے ہیں۔قرآن مجید کو کیسے سمجھا جائے؟قرآن مجید کو سمجھنے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے؟ سنت کو سمجھنے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے؟ سنت کہاں سے اخذ کی جائے گی وغیرہ وغیرہ۔ ان سوالوں کا جواب دینے کے لئے جو فن وجود پذیر ہوتا ہے، اسے اصول فقہ کہا جاتا ہے۔اور تمام قدیم مسالک (احناف،شوافع،حنابلہ اور مالکیہ)نے قرآن وسنت سے احکام شرعیہ مستنبط کرنے کے لئے  اپنے اپنے اصول وضع کئے  ہیں۔بعض اصول تو تمام مکاتب فکر میں متفق علیہ ہیں جبکہ بعض میں اختلاف بھی پایا جاتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ” مباحث فقہیہ، اصول فقہ اور فقہ کے چند اہم مسائل پر اہم معاصر تحقیقی بحثیں ” محترم قاضی مجاہد الاسلام قاسمی صاحب  کی تصنیف ہے، جسےایفا پبلیکیشنز، نئی دہلی نے شائع کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ و ہ مولف موصوف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
لفظ چند 7
تعارف 9
باب اول
اصول فقہ 35
کتاب ہدایت کاپہلا صفحہ 35
علم اصول فقہ کی نشو ونما 41
مصادر شرع  اسلامی 69
کتاب اللہ 69
سنت رسول اللہ 71
اجماع 79
قیاس 79
ضمنی ادلہ 80
استحسان 98
استصلاح 98
استصحاب 107
قول صحابی 108
سدذرائع 110
اجتہاد 117
شرعی رخصتیں اوران کاحکم 147
باب دو م
اوقاف وعبادات 147
نماز جمعہ کےلیے مصر کی شرط اورموجودعرف حالات 203
وقف فقہ اسلامی میں 230
ویران مقابر ارواوقاف کےاحکام 243
مساجد کےاوپرنیچے مکانوں اوردوکانوں کاتعمیر کامسئلہ 251
باب سوم
علائلی زندگی کےشرعی قوانین
اسلام کاقانون نفقہ 277
نققہ مطلقہ کامسئلہ قرآن وحدیث کی روشنی میں 254
اسلام میں عورتوں کے حقوق 274
ہندوستانی مسلمانوں کی سماجی زندگی اوراسلامی فقہ 288
باب چہارم
اسلامی عدالتی نظام
اسلامی زندگی اورنظام شرعی  کاقیام 403
قضا ارواس کی شرعی بنیاد 421
قضاء علی الغائب 435
تحکیم ثالثی کےاصول 457
ازوادجی الجھنوں کاقرآنی حل 477
باب پنجم
ضبط تولیدمسئلہ اورشریعت اسلامی 499
دماغی موت وحیات کانظریہ 513
قتل بدافع شفقت 524
باب ششم
معاشی مسائلہ
بیع الوفاء 563
بیع حقوق مسئلہ کاتعارف اورچند سوالات 597
قرض دینےوالے چند مالیاتی ادراے غوروزفکر کےپہلو 608
بینک ڈپوزٹ کی شرعی حیثیت 617
سرکاری سودی قرضے 628

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment