مختصر سیرت النبی ﷺ

مختصر سیرت النبی ﷺ

 

مصنف : علامہ شبلی نعمانی

 

صفحات: 481

 

اردو کی سب سے زیادہ مایہ ناز کتاب سیرت النبیﷺ جو علامہ شبلی نعمانی اور مولانا سید سلیمان ندوی کی مشترکہ کاوش ہے۔سات ضخیم جلدوں پر مشتمل یہ کتاب نہ صرف اردو زبان بلکہ دنیا بھر کی مختلف زبانوں میں لکھی جانے والی بہترین کتب سیرت میں شمار کی جاتی ہے۔اس کی تالیف اولاً علامہ شبلی نعمانی نے شروع کی، انہوں نے پہلی دو جلدیں لکھیں تھیں کہ 1914ء ان کا انتقال ہو گیا ۔ وفات سے قبل انہوں نے اپنے شاگرد رشید سید سلیمان ندوی ﷫  کووصیت کی تھی کہ وہ اس کام کی تکمیل کریں۔چنانچہ باقی پانچ جلدیں  سوم تاہفتم سید سلیمان ندوی نےمکمل کی تھیں۔سیرت النبی ﷺ کی پہلی جلد شبلی نعمانی کی وفات کے چار سال بعد 1918ء میں شائع ہوئی  اور آخری جلد سید سلیمان ندوی  وفات  کےبعدہوئی۔پاک وہند میں اس کتاب کے کئی  ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں اور مسلسل شائع ہورہے  ہیں۔انگریزی سمیت کئی غیر ملکی زبانوں میں اس کے تراجم بھی ہوچکے ہیں۔اس کتاب میں واقعات کی تفتیش وتلاش اور مسائل ونظریات کی بحث وتحقیق پر بڑی محنت وکاوش اور دیدہ ریزی کی گئی ہے ۔یہ کتاب سات بڑی جلدوں میں ہے اورایک عام آدمی کے لیے اس کامطالعہ اس تیز رفتا ر اورمصروفیت کے دور میں  بہت مشکل ہے۔  لہذا  جناب  محمد رفیق چودہری صاحب  اس ضرورت کے پیش نظر زیرنظر کتاب ’’مختصر سیرت النبی ﷺ‘‘ میں سیرت النبی کی ساتوں جلدوں کا خلاصہ ایک جلد میں  پیش کیا ہے۔تاکہ زیادہ ضروری مواد اورمعلومات کوایک عام قاری کم وقت میں حاصل کرسکے ۔اس اختصار میں  تمام عبارت اور پورا متن اصل  مصنفین یعنی شبلی نعمانی  اور سید سلیمان ندوی  کا ہے  ۔رفیق چودہری صاحب نے  زیادہ اہم  مضامین کا انتخاب کر کے ان کو مناسب تصنیفی ترتیب دی ہےتاکہ قاری کو کتاب میں کہیں خلا محسوس نہ ہو اورکم سے کم وقت میں سیرت النبیﷺ کے اہم مضامین پر اس کی نظر رہے ۔رفیق چودہری صاحب نے اختصار کے ساتھ ساتھ اس کام  میں دومعمولی اور مناسب تبدیلیاں کی ہیں۔قرآنی آیات کےحوالے جو پہلے رکوع کی شکل میں تھے اب سورۃ اور آیات کے نمبر کی صورت میں دے دئیے ہیں اور تمام اردو  ہندسوں کوانگریزی ہندسوں میں بدل دیا  ہے۔

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 17
سیرت النبی ﷺ ،جلداول (1) 23
عرب 25
وجہ تسمیہ 25
جغرافیہ 25
عرب کےاقوام وقبائل 26
تہذیب وتمدن 26
عرب میں مذاہب 28
سلسلہ نسب 29
ظہور قدسی 31
ولادت 31
تاریخ ولادت 31
رضاعت 32
حلیمہ سعدیہ 32
رضاعی بہن بھائی 33
مدینہ کاسفر 33
عبدالمطلب کی کفالت 34
ابو طالب کی کفالت 34
شام کاسفر 36
حرف فجار  کی شرکت 38
حلف الفضول 38
تعمیر کعبہ 40
شغل تجارت 42
تزویج خدیجہ 43
آفتاب رسالت کاطلوع 45
قریش کی مخالفت اورس کےاسباب 49
قریش کے تحمل کے اسباب 51
حضرت حمزہ اورحضرت عمر کااسلام 54
تعذیب مسلمین 57
مسلمانوں پر ظلم کے طریقے 58
ہجرت حبشہ 61
شعب ابوطالب میں محصورہونا 64
حضرت خدیجہ اور ابو طالب کی وفات 66
طائف کاسفر 66
قبائل کادورہ 67
رسول للہ کی ایذ ارسانی 68
انصار کے سلام لانے  کی ابتداء 70
بیعت عقبہ اولی 70
بیعت عقبہ ثانیہ 72
ہجرت 75
مسجدنبوت اورازواج مطہرات کےحجروں کی تعمیر 82
مواخات 83
صفہ اوراصحاب صفہ 84
مدینہ کے یہود اوران سےمعاہدہ 86
غزوہ بدر 87
عزوہ بدر 87
بدرکے  نتائج 92
غزوہ احد 93
غزوہ احد 93
غزوہ احزاب 99
صلح حدیبیہ وبیعت رضوان 104
صلح حدیبیہ 104
بیعت رضوان 106
سلاطین کو اسلام کی دعوت 111
فتح خیبر 112
غزوہ موتہ 115
فتح مکہ 118
خطبہ فتح مکہ 122
غزوہ حنین 124
غزوہ حنین 124
تقسیم غنائم 124
غزوہ تبوک 127
جنگی اصلاحات 139
لڑائی عبادت بن گئی 139
سیرت النبی ﷺ جلد دوم (2) 131
وفود عرب 133
حجۃ الوداع 134
وفات 140
تجہیز وتکفین 149
متروکات 152
شمائل وعادات 153
اخلاق نبوی ﷺ 163
اخلاق  نبوی کاجامع بیان 163
ازواج مطہرات کےساتھ  معاشرت 168
حضرت خدیجہ ؓ 168
حضرت سودہ ؓ 170
حضرت عائشہ ؓ 173
حضرت حفصہ ؓ 175
حضرت زینب ام المساکین ؓ 178
حضرت ام سلمہ ؓ 178
حضرت زینب بنت حجش ؓ 180
حضرت جویرہ ؓ 182
حضرت ام حبیبہ ؓ 183
حضرت میمونہ ؓ 185
حضرت صفیہ ؓ 186
اولاد 188
سیرت النبی ﷺ جلد سوم (3) 189
دلائل ومعجزات 191
روحانی نوامیس کاوجود 191
نبو ت کے فطر ی وروحانی آثار 191
انبیاء کااصلی معجزہ 193
انبیاء کےکامل پیرون سےمعجزہ نہیں نانگتے تھے 193
معاندین معجزوں کےبعد بھی ایمان نہیں لائے 194
ان وقعات کااصطلاحی نام 195
دلائل وبراہین وآیات 198
دلائل وآیات کاتعلق سیرت محمدی سے 198
آیات ودلائل کی دوقسمیں 200
معجزہ قرآن 201
شق قمر 203
پتھروں سےسلام کی آواز 207
ستون کارونا 207
جانور کاآپ کےمرتبہ کوپہچاننا 208
حضرت علی ؓکی آنکھوں اچھا ہونا 209
حضرت عمرؓکااسلام لانا 209
سراقہ کےگھوڑے کے پاؤں کادھنس جانا 211
ایک مغرور کاہاتھ شل ہونا 211
تھوڑے سے کھانے میں ستر آدمیوں کاسیر ہونا 212
مشکیزہ فاطمہ ؓ زہرا کی وفا ت کی اطلاع 214
حضرت عمار شہید ہو ں گے 214
سیرت النبی ﷺ جلد چہارم (4) 215
عقائد 217
عقائد کی حقیقت اوراہمیت 217
اللہ تعا لی پر ایمان 221
فرشتوں پر ایمان 231
رسولوں پر ایمان 241
کتب الہی پر ایمان 241
قرآن محفوظ ہےاورہے گا 249
پچھلے دن اور پچھلی زندگی پر ایمان 251
برزخ 253
قبر کی اصطلاح 254
سوال جواب 256
آخرت کی دوسری منزل قیامت 258
جزائے اعمال 258
اعمال کے لوازم ونتائج 262
عقاب وثواب  رد عمل ہے 263
حصول راحت کااصول ہے 263
کیادوزخ کی انتہا ہے 366
عذا ب طویل کاسبب 266
جنت 268
قضاوقدر 270
سیرت النبی ﷺ جلدپنجم 275
عمل صالح 277
عبادات 281
نماز 287
نماز کے اخلاقی تمدنی اورمعاشرتی  فائدے 290
زکوۃ 299
روزہ 2305
 حج 317
حج کی حقیقت 317
احرام 320
حج کے آداب 325
جہاد 333
عبادات قلبی 336
اخلاص 339
توکل 341
صبر 344
شکر 347
سیرت النبی ﷺ جلد ششم 351
تعلیمات نبوی کاتیسرا باب ،اخلاق 353
اسلام اوراخلاق حسنہ 355
اخلاقی معلموں میں آنحضرت ؐکاامتیاز 358
اسلام کافلسفہ اخلاق 364
اسلام کی اخلاقی  تعلیم کاتکمیلی کارنامہ 369
قرآنی اخلاق کی فہرست 370
احادیث کےاخلاقیات کی فہرست 371
اخلاقی تعلیمات کی قسمیں 374
حقوق وفرائض 375
والدین کاحق 377
حقوق زوجین 382
اولاد کاحق 380
اہل  قرابت کے حقوق 387
ہمسایہ کےحقوق 392
یتیموں کےحقوق 392
بیوہ کےساتھ حسن سلوک 395
حاجت مندوں کےحقوق 398
بیمار کے حقوق 400
مہمان کےحقوق 403
مسلمانوں کےباہمی حقوق 407
انسانی برادری کاحق 410
جانوروں کےحقوق 411
فضائل اخلاق 413
فضائل کی مختصر فہرست 414
فضائل اخلاق کی سرسری فہرست 414
رذائل 415
رذائل کے معنی 415
رذائل کےقرآنی نام 415
رذائل پر تبصرہ 417
آداب 418
فطر ی آداب 420
طہارت کےآداب 422
کھانے پینے کےآداب 427
آداب مجلس 433
آداب گفتگو 444
باہر نکلنے اورچلنے  پھرنے کےآداب 449
آداب سفر 451
آداب  خواب 453
آداب لباس 456
آداب مسرت 460
آداب ماتم 461
سیرت النبی ﷺ جلد ہفتم 463
اسلام کی دعوت کامقصود 465
عہد نبوی میں نظام حکومت 468
سلطنت اوردین کاتعلق 470
امت مسلمہ کی بعثت 474
قوت عاملہ  یاقوت آمرہ 477
حاکم حقیقی صرف اللہ تعالی ہے 478

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتاردواسلاماللہتعلیمتعلیماتزبانسید سلیمان ندویسیرتسیرت النبیشبلی نعمانیعلامہ شبلی نعمانیمسائلمضامیننظرواقعاتیہود
Comments (0)
Add Comment