متشابہات القرآن (مطول )

متشابہات القرآن (مطول )

 

مصنف : قاری محمد ادریس العاصم

 

صفحات: 427

 

قرآن مجید وہ عظیم الشان کتاب ہے جس میں  ہماری ہدایت اور راہنمائی  کی تما م تفصیلات موجود ہیں۔ یہ کتاب قیامت تک آنے والے لوگوں کےلئے ذریعۂ ہدایت و رُشد اور راہ نجات ہے۔ یہ کتاب ایک ایسی گائیڈ بک ہے ،جو کسی بھی انسان کے لئے ہرقسم کے حالات وواقعات میں شاندار اور کامیاب رہنمائی کرتی ہے۔ یہ کتاب آسمانی وزمینی علوم کا احاطہ کرنے والی ہے۔ اس کائنات میں کیاہوا، کیا ہوچکا اورکیا ہونے والاہے،اس کے بارے میں تمام معلومات اس کتاب میں موجودہے۔ صرف یہ نہیں بلکہ اس کتاب میں دنیا میں رونما ہونے والے کسی بھی قسم کے حالات وواقعات کے اسباب اور وجوہات کا تذکرہ تفصیلی طور پر گیا ہے۔ اللہ کی نازل کردہ اس کتاب میں اور بھی بہت کچھ ہے،جس کا احاطہ کرنا کسی انسان کے لئے ناممکن ہے۔اس کتاب میں انسان جتنا غور وفکر کرکے پڑھے گا، اتنا ہی اس کتاب سے استفادہ کرکے اس کے اسرار ورموز اور معلومات سے آگاہ ہوسکے گا۔ اس آج تک کوئی کمی بیشی نہیں ہو سکی اور اسے دنیا کی واحد محفوظ کتاب ہونے کی حیثیت حاصل ہے جس کا مواد تبدیل نہیں ہو سکا اور تمام دنیا میں کروڑوں کی تعداد میں چھپنے کے باوجود اس کا متن ایک جیسا ہے۔قرآن مجید کی اسی شان اور مقام ومرتبے کے پیش نظر اہل علم نے اس کی خدمت میں اپنی زندگیاں کھپا ئی ہیں اور اس کے مختلف علوم وفنون کو مدون فرمایا ہے۔قرآن مجید کے مختلف علوم وفنون میں سے ایک علم متشابہات القرآن ہے۔زیر تبصرہ کتاب “متشابہات القرآن”جماعت اہل حدیث کے معروف قاری المقری الاستاذ  محمد ادریس العاصم کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے حفاظ کرام کے لئے قرآن مجید میں آنے والے متشابہات کو جمع فرما دیا ہے تاکہ دوران تلاوت متشابہات کی بناء پر تلاوت نہ  ہو جائے۔اللہ تعالی ان کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
الم 1
سیقول 17
تلک الرسل 33
لن تنالوا 47
والمحصنت 58
لا یحب اللہ 67
واذا سمعوا 77
ولو اننا 97
قال الملا 125
واعلموا 140
یعتذرون 150
ومامن دابۃ 168
وما ابری 185
ربما 202
سبحن الذی 226
قال الم 237
اقترب للناس 250
قد افلح 265
وقال الذین 277
امن خلق 295
اتل ما اوحی 308
ومن یقنت 326
ومالی 335
فمن اظلم 348
الم یرد 361
حم 370
قال فما خطبکم 377
قد سمع اللہ 388
تبرک الذی 396
عم 406

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اللہانساناہل حدیثتبصرہحدیثعلمقرآنقیامتکائناتمتشابہاتمعلوماتنظر
Comments (0)
Add Comment