نماز با جماعت

نماز با جماعت

 

مصنف : پروفیسر ڈاکٹر صالح بن غانم السدلان

صفحات: 291

 

نماز کے لیے ’جماعت‘ کی اہمیت اتنی ہی ہے جتنی خود نماز کی ہے‘ نماز دین کا ستون ہے‘ نماز کفر اور اسلام کے درمیان حد فاصل ہے‘ جس نے اپنی زندگی میں نماز کا اہتمام کیا‘ اس نے عرش الٰہی کے نیچے اپنی جگہ بنائی‘ جس نے نماز ضائع کی اس نے دین کا سب کچھ ضائع کر دیا نماز  وقت کی پابندی کے ساتھ فرض کی گئی ہے۔ نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ نماز دین کاستون ہے جس نے اسے قائم کیا اس نے دین کو قائم کیا اور جس نے اسے ترک کردیا ہے اس نے دین کی عمارت کوڈھادیا ۔ نماز مسلمان کے افضل اعمال میں سے ہے۔نماز ایک ایسا صاف ستھرا سرچشمہ ہے جس کےشفاف پانی سے نمازی اپنے گناہوں اور خطاؤں کودھوتا ہے ۔کلمہ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے ۔ بے نماز کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے نماز ازحد ضروری ہے ۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص اسی موضوع پر ہے  جس میں نماز باجماعت کے حوالے سے بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب اس موضوع پر جامع‘ مکمل اور نہایت مدلل کتاب ہے۔ اس میں سب سے پہلے نماز کی اہمیت اور دین میں اس کے مقام ومرتبہ کا نہایت دلنشین انداز میں بیان کیا ہے اور اس سے متعلقہ  جملہ امور کا بھی تفصیل سے بیان ہے۔نماز باجماعت کے حوالے سے دیگر شکوک وشبہات کا ازالہ کر کے درست مؤقف بھی عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ نماز باجماعت ‘‘ العلامہ الشیخ صالح بن غانم السدلان کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 11
مقدمۃ الکتاب 15
نماز کالغوی شرعی معنی 21
نماز کالغوی کامعنی 21
نماز کاشرعی معنی 21
جماعت کالغوی واصلاحی معنی 21
شریعت کی اصطلاح میں جماعت کامعنی 22
نماز باجماعت کامقصد 22
نماز کی مشروعیت کی دلیل 22
اسلام میں نماز کامرتبہ 24
عبادات میں نماز کامقام 29
نماز اسلام کی ابتداء ہےاوراس کی انتہاء ہے 30
نمازباجماعت کی مشروعیت کی حکمت 33
نمازباجماعت کی مشروعیت کی تاریخ 36
نما زباجماعت کی ترغیب 41
بغیرعذرکےنماز چھوڑنے کی ممانعت 47
ثواب اورفضیلت کےاعتبار سےجماعت کامختلف ہونا 49
فائدہ کےلیے اس مسئلہ کےبارےمیں اہل علم کےاقوال اوران کےدلائل 49
راجح قوال 52
خلاصہ بحث 55
اختلاف کاثمرہ 55
اپنی بات 56
نمازباجماعت کےلیےچلنے اوراس کی طرف نکلنے کےآداب 57
نماز باجماعت کس کےلیے مشروع ہے 63
جماعت کےلیےمطلوبہ تعداد 64
خلاصہ بحث 67
میری رائے 67
نماز باجماعت پالینے سےمتعلق مسائل 68
نماز باجماعت اداکرنےکی جگہ مساجد کو آباد رکھنے اوراس  کی طرف چل کر جانے کی فضیلت 71
مساجد کو آباد رکھنا اوراس کی طرف چل کرجانا 72
مسجدہ کےعلاوہ جگہوں میں نماز باجماعت 76
فرض نمازوں میں جماعت کاحکم 83
نفل نمازوں میں جماعت کاحکم 100
نوافل کی قسمیں 100
نوافل کےلغوی وشرعی معنی 100
نمازوں میں نوافل کی اہمیت 101
نوافل کی وہ قسمیں جن کےلیے جماعت قائم کرنامسنون ہے 101
پہلی قسم 101
صلوۃ الکسوف 101
صلوۃ الاستقساء 102
صلوۃ العیدین 102
ماہ رمضان میں تراویح کی نماز 103
دوسری قسم 103
اپنی بات 106
قیام رمضان یانماز تراویح جماعت کےساتھ اداکرنا 107
وجہ تسمیہ 107
تراویح کی نماز کاحکم 107
تراویح کی نماز کس طرح ادا کی جائے اس کےبارےمیں فقہاء کےاقوال اورراجح قول 109
آپ ﷺ کامسلسل جماعت کےساتھ تراویح نہ پڑھنے کاسبب 114
تراویح کی نماز غلط طورپر ادا کرنےوالے 116
نماز تراویح میں بدعات ومنکرات 117
ایسےاقوال واعمال کی ایجاد جوسنت سےثابت نہیں ہیں 117
قرآن کریم کوطرب ومستی ولحن کےساتھ پڑھنا 117
آوازوں کی نقل اوربعض قاریوں کی تقلید 119
قراءت قرآن کےوقت یہ وزاری اوربتکلیف گڑگڑاہٹ کااظہار 120
رمضان میں مساجد کی تلاش 120
نماز میں دعاء ختم القرآن کاپڑھنا 125
نماز باجماعت کاانتظار کرنااول وقت پر تنہا نماز پڑھنے سےبہتر ہے 126
اس مسئلہ سےمتعلق دلائل کابیان 128
اول وقت نماز پڑھنے سےجو چیزیں معاف ہیں 130
جماعت کی نما ز کےلیے متقدیوں کےکھڑے ہونےکاصحیح وقت 131
جماعت کےلیے مقتدیوں کےکھڑےہونے کاوقت 131
اذان اوراقامت کےدرمیان مشروع وقفے کابیان 131
بعض مساجد میں اس بارےمیں مصلیوں کی غلطیوں پر تنبیہ 131
مسلک راجح 132
مسجد میں متعدد بارنماز باجماعت کابیان 134
نماز کاجماعت کےساتھ دہرانا 137
اعادہ کی لغوی وشرعی تعریف 137
نما زباجماعت کو دہرانے کی وجہ 138
نماز باجماعت کودہرانے کی صورتیں 138

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلاماصلاحاللہانسانتبصرہتراویحتوحیددعادلائلدینرمضانعلمقرآنقیامتمسئلہمسلماننماز
Comments (0)
Add Comment