پاکستان کی نامور خواتین

پاکستان کی نامور خواتین

 

مصنف : عزیز جاوید

 

صفحات: 616

 

برصغیر کے مسلمانوں نے حصول پاکستان کی جد و جہد میں جس ضبط و نظم، خلوص، ایثار اور قربانی کا عملی مظاہرہ کیاہے وہ یقینا ہماری تاریخ کا ایک ایسا درخشندہ باب ہے جو ےنے والی نسلوں کے لئے مشعلے راہ کا کام دیتا رہے گا۔ یہ تریخی ورثہ ایک ایسا نادر سرمایہ ہےجس کی تانباکی ہر زمانے میں روشنی کے مینار کا کام دے گی۔ اس سرمائے کا تحفظ ہمارا قومی فریضہ ہے۔اگرچہ تحریک پاکستان پر مختلف زاویہ ہائے نظر سے کتابیں لکھی جا چکی ہیں لیکن ان نامور خواتین کے حالات ابھی تک زیور طبع سے آراستہ نہیں ہو سکے جنہوں نے تحریک آزادی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ تاریخی حقائق اس امر کے متقاضی تھے کہ قوم کی اُن مایہ ناز خواتین کی جدو جہد آزادی اور سماجی وملّی خدمات کو ایک جامع اور مبسوط کتاب کی شکل میں محفوظ کر کے تاریخی ذمہ داریوں کو پورا کیا جائے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ پاکستان کی نامور خواتین‘‘ عزیز جاوید کی ہے جس میں کہ قوم کی اُن مایہ ناز خواتین کی جدو جہد آزادی اور سماجی وملّی خدمات کو ایک جامع اور مبسوط کتاب کی شکل میں محفوظ کر کے تاریخی ذمہ داریوں کو پورا کیا گیا ہے۔اس کتاب کا مطالعہ یقینا نئی پود کے لئے فکر و نظر کے نئے زاویے پیدا کرنے میں مدد دے گا۔ ہم مصنف اور دیگر ساتھیوں کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی محنتوں اور کاوشوں کو قبول فرمائے ۔آمین۔

 

عناوین صفحہ نمبر
بانی پاکستان کاخواتین کےنام پیغام 9
معمادپاکستان کاارشاد 11
پیش لفظ 15
دیباچہ 17
مادرملت 23
مجاہدہ اعظم بیگم مولانامحمدعلی جوہر 63
مجاہدہ ملت فاطمہ بیگم 71
جون آف پاکستان 103
نصرت بیگم 143
صغری 153
طاہرہ بیگم 159
رعتہ بیگم لیاقت علی خان 161
ہمدم سلمان بیگم کمال الدین 179
میرالنساء 203
جہاں آراءبیگم 209
گیتی آراء 229
سلمےمحمود 241
خاتون سرحدزری سرفراز 259
اقبال بانو 287
بیگم شمس االنہارمحمود 299
وقارالنساء 305
ممتازجہاں 313
ممتازجمال 325
سردارجمال 337
منو جمال 337
زاہد خلیق الزمان 339
شریں وہاب 345
قیصرہ مندجنت خاتون 353
نذیرنیاز 371
ممتازمجید 387
فہمیدہ اختر 401
بیگم شریف حسین 407
فہمیدہ شریف 413
جمیلہ شریف 415
مائی ملنگنی 419
سردارحیدر 429
بیگم عبدالواحد 435
فاطمہ صغریٰ 439
بیگم محمدشریف 449
لیڈی عبدالقادر 457
بیگم قاضی میراحمد 467
بیگم اہل آخان 479
سعیدہ اسلم شعاع 483
بیگم زنیت فداحسن 497
صاحبزادی محمودہ بیگم 503
بیگم جی اےان 513
شائستہ اکرام اللہ 515
بیگم محمود سلیم 533
بیگم ممتاز صفدر 537
بیگم عطااللہ جان 539
بیگم منظورقادر 547
کلثوم خٹک 556

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آزادیاللہپاکستانتاریختبصرہتحریک آزادیحقائقخدماتخواتیندعاقربانینظر
Comments (0)
Add Comment