قبروں کی زیارت اور صاحب قبر سے فریاد

قبروں کی زیارت اور صاحب قبر سے فریاد

 

مصنف : امام ابن تیمیہ

 

صفحات: 114

 

آخرت کی یاد سے دنیوی زندگی کی بے ثباتی اور ناپائیداری کا احساس ہوتا ہے اور آخرت کی حقیقی زندگی کے لئے حسنِ عمل کا جذبہ اور رغبت پیدا ہوتی ہے۔ یادِ آخرت کا اہم ذریعہ زیارتِ قبور ہے۔ شہرِ خاموشاں میں جاکر ہی بدرجۂ اتم یہ احساس ہوتا ہے کہ موت کتنی بڑی حقیقت ہے جس کا مزہ ہر شخص چکھے گا۔ ابتدائے آفرینش سے آج تک یہ سلسلہ جاری ہے اور تا قیامت جاری رہے گا۔ جلیل القدر انبیاء ؑ مبعوث ہوئے اور باری باری موت کا مزہ چکھتے رہے۔ اسی طرح بزعمِ خویش خدائی کا دعویٰ کرنے والے بھی آئے، دارا و سکندر جیسے بادشاہ بھی گزرے لیکن موت کی آہنی گرفت سے کوئی بھی بچ نہ سکا۔ اگر اتنے نامور لوگوں کو بھی موت نے نہ چھوڑا تو ہم اور تم اس کے تصرف سے کیسے چھوٹ سکتے ہیں۔موت کی یاد تازہ کرنے کے لئے قبروں کی زیارت کرنا تو درست ہے لیکن قبر والوں سے جا کرمدد مانگنا ،قبروں پر چڑھاوے چڑھانا اور وہاں نذر ونیاز تقسیم کرنا وغیرہ ایسے اعمال جو شرک کے درجے کو پہنچ جاتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’ قبروں کی زیارت اور صاحب قبر سے فریاد ‘‘ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ کی تالیف کا ثمر صادق احمد حسین نے اردو ترجمہ کیا ہے۔یہ کتاب درحقیقت رد قبر پرستی کے موضوع پر لکھے گئے ان کے متعدد مضامین کا مجموعہ ہے۔ اور ان دلائل کا مختصراً جائزہ لیا گیا ہے جو قبرپرستی جیسے شرکِ صریح کے جواز میں بالعموم بریلوی علماء یا ان کے ہمنوا اہل قلم کی طرف سے پیش کیے جاتے ہیں ۔ اور اس کے متعلق شیطان اور اس کے نمائندوں کی طرف سے پھیلائے گئے شکوک وشبہات اور تاویلات فاسدہ کی حقیقت قرآن وحدیث کی روشنی میں بیان کر کے ان کا خوب بطلان کرتے ہوئے احقاق حق کا فریضہ سرانجام دیا ہے ۔ اللہ تعالی مولف کی فروغ دین کی ان تمام خدمات کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین

صفحہ نمبر

سوال کا مضمون

3

جواب کی ابتداء

5

جواب

5

قبروں کی شرعی زیارت کا طریقہ

22

اس شخص کا حکم جو کسی نبی یا نیک آدمی کی قبر  پر سوال  اور فریاد کرنے  کے لیے آئے

25

پہلی قسم

25

زندہ یا فوت  شدہ شخص سے  دعا کرانا

36

دوسری قسم

36

مرتبہ اور عزت کا واسطہ  دے کر قرب تلاش کرنا

53

تیسری قسم

53

مصیبت اور خوف میں  اپنے شیخ سے فریاد کرنے والے شخص کا حکم

62

ظہور شرک کی ابتداء

73

قبر کو مسح کرنے، اسے چومنے اور اس پر رخسار رگڑنے  کے فتویٰ کا بیان

77

بڑے پیروں کے پاس  سررکھنے  اور زمین چومنے کابیان

79

قطب، غوث جامع شخصیت کی حقیقت کا بیان

87

خضر کی  بابت قول فیصل

96

قطب اور غوث کو  سب سے افضل کہنے کا حکم

99

فہرست

110

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آخرتاردواردو ترجمہاللہانبیاءبریلویتبصرہترجمہحقخدماتدعادلائلدینشرکعلماءفتویٰقرآنقیامتمضامینموت
Comments (0)
Add Comment