قرآن مجید ایک تعارف

قرآن مجید ایک تعارف

 

مصنف : ڈاکٹر محمود احمد غازی

 

صفحات: 138

 

قرآن مجید  واحد ایسی کتاب کے  جو پوری انسانیت  کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے  اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں  انسان کو پیش   آنے والےتما م مسائل کو   تفصیل سے  بیان کردیا ہے  جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ   و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت   پرمشتمل ہے۔مسلمانوں کی دینی  زندگی کا انحصار  اس مقدس  کتاب سے  وابستگی پر ہے  اور یہ اس وقت  تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑ ھا اور سمجھا نہ  جائے۔اسے  پڑھنے اور سمجھنے کا شعور اس  وقت تک  پیدار نہیں ہوتا جب تک اس  کی اہمیت کا احساس نہ ہو۔قرآن مجید کے تعارف اوراس کے  مضامین  کے سلسلے میں   مختلف اہل علم  نے كئی    کتب تصنیف کی   ہیں علامہ وحید الزمان   کی ’’تبویب  القرآن فی مضامین  الفرقان ‘‘ اور  شمس العلماء مولانا سید ممتاز علی کی ’’ اشاریہ مضامین قرآن ‘‘ قابل  ذکر ہیں ۔زیر نظر  کتاب ’’ قرآن مجید  ایک تعارف‘‘ڈاکٹر محمود احمد غازی ٰ کے قرآن  پاک کے تعارف پر مشتمل  مضامین کا مجموعہ  ہے    جسے دعوۃ اکیڈمی نے   افادۂ عام کےلیے  کتابی صورت میں شائع کیا ہے ۔یہ مضامین قرآن  پاک کے تعارف کےسلسلے میں  انتہائی سہل انداز میں  مستند معلومات پر مبنی  ہیں۔ اللہ تعالی اسے  عوام الناس کے  لیے  نفع بخش بنائے  (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 4
قرآن مجید کے ناموں کی معنویت 6
قرآن پاک کا موضوع 25
موضوعات قرآنی 31
نزول قرآن نجما نجما کیوں 50
نزول وحی کی کیفیت 67
نزول و حفاظت قرآن 74
قرآن کریم کی ترتیب 91
قرآن کریم کی منزلیں 106
تدوین قرآن 115
حوالہ جات 133

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اللہانسانشمس العلماءقرآنمسائلمضامینمعلوماتوحی
Comments (0)
Add Comment