قرآن کے دامن میں

قرآن کے دامن میں

 

مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری

 

صفحات: 320

 

آسمان دنیا کے نیچے اگر آج کسی کتاب کو کتاب ِالٰہی ہونے کا شرف حاصل ہے تووہ صرف قرآن مجید ہے ۔ اس میں شک نہیں کہ قرآن سےپہلے بھی اس دنیا میں اللہ تعالیٰ نے اپنی کئی کتابیں نازل فرمائیں مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ سب کی سب انسانوں کی غفلت، گمراہی اور شرارت کاشکار ہوکر بہت جلد کلام ِالٰہی کے اعزاز سے محروم ہوگئیں۔ اب دنیا میں صرف قرآن ہی ایسی کتاب ہے جو اپنی اصلی حیثیت میں آج بھی محفوظ ہے ۔ تاریخ عالم گواہ ہے کہ قرآن اس دنیا میں سب سے بڑی انقلابی کتاب ہے اس کتاب نے ایک جہان بدل ڈالا۔ اس نےاپنے زمانے کی ایک انتہائی پسماندہ قوم کو وقت کی سب سے بڑی ترقی یافتہ اور مہذب ترین قوم میں تبدیل کردیا اور انسانی زندگی کےلیے ایک ایک گوشے میں نہایت گہرے اثرات مرتب کیے۔قرآن کریم ہی وہ واحد کتاب ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے ذریعہ ہدایت ہے ۔ اسی پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں سربلند ی او ر آخرت میں نجات کا حصول ممکن ہے لہذا ضروری ہے اس کے معانی ومفاہیم کوسمجھا جائے ،اس تفہیم کے لیے درس وتدریس کا اہتمام کیا جائے او راس کی تعلیم کے مراکز قائم کئے جائیں۔ ہر دو ر میں مختلف اہل علم نے قرآنی تعلیمات کوعام کرنے کے لیے قرآن کریم کی   مختلف انداز میں خدمت کی ہے اور ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ان خدام قرآن میں ایک نام جناب مولانا محمد رفیق چودہری صاحب کابھی ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’قرآن کے دامن میں‘‘ محترم جناب   پروفیسرمحمدر فیق چودہری ﷾ کی کاوش ہے ۔یہ کتاب در اصل موصوف کے قرآنی مباحث پر 18 علمی وتحقیقی مضامین ومقالات کامجموعہ ہے۔ جواکثر وبیشتر ملک کے معروف دینی رسائل وجرائد میں اشاعت پذیر ہوچکے ہیں۔ ان مضامین کا تعلق چونکہ قرآن مجید کے علوم ومعارف اوراحکام ومباحث سے ہے اس لیے   موصوف نے اسے ’’قرآن کے دامن   میں‘‘ کے نام سے مرتب کیا ہے۔کتاب کے مصنف محترم محمد رفیق چودہری ﷾ علمی ادبی حلقوں میں جانی پہچانی شخصیت ہیں ۔ ان کو بفضلہٖ تعالیٰ عربی زبان وادب سے گہرا شغف ہے ۔ اور کئی کتب کے مصنف ومترجم ہونے کے علاوہ قرآن مجید کے مترجم ومفسر بھی ہیں۔ اور ماشاء اللہ قرآن کی فہم وتفہیم کے   موضوع پرنوکتب کے منف ہیں او ر طالبانِ علم کو مستفیض کرنے کے جذبے سےسرشار ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی وتعلیمی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فر ما ئے ۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 9
1۔اسمائے قرآن 13
2۔قرآن و رسول میں روح و قالب کا تعلق 35
قرآن و رسول میں روح و قالب کا تعلق 35
رسول ؐبحثیت معلم و شارح 36
رسول ؐبحثیت شارع 37
رسول ؐبحثیت مطاع 38
رسول ؐبحثیت مبین قرآن 39
قرآ ن کے کسی مطلق حکم کی تقیید یا تجدید کرنا 41
3۔قرآن کی ایک تشبیہ 51
اہم الفاظ کی تحقیق 52
عربی میں ’’قلب‘‘ کا مفہوم 53
قساوت قلبی کیا ہے ؟ 56
4۔قرآن کی احکامی اور غیر احکامی آیات 67
5۔قرآن میں اصحاب فیل کا واقعہ 81
قرآن کا اسلوب بیان 83
وَأَرْسَلَ عَلَيْهِمْ کے متعنی 86
تَرْمِيهِمْ کامفہوم 88
بِحِجَارَةٍ مِنْ سِجِّيلٍ کے معنی 89
حاصب یعنی سخت آندھی 90
نصرت الہٰی کا قانون 91
اجماع امت کے خلاف 94
قریش پر بے حمیتی کا الزام 95
6۔تفسیر سورۂ کوثر 97
تعارف 97
زمانہ نزول 97
شان نزول 99
ما قبل سورہ سےربط 102
لغوی تحقیق 102
کوثر کی تاویل 102
ان اقوال میں تطبیق 105
إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ 107
الفاظ کا درد بست اور فصاحت و بلاغت 107
کوثر کی بشارت 111
7۔کیا کوئی رسول کبھی قتل نہیں ہوا ؟ 113
قرآن کےنصوص 114
متجد دین کا فکری تضاد 117
8۔قرآن او رعشر 121
عشر کیا ہے ؟ 125
قرآن اور عشر 125
9۔قرآن اور جرم زنا کی سزا 141
جرم زنا کی شناعت 141
زنا مجموعہ جرائم 143
شادی شدہ آدمی کا جرم زنا 145
قرآن میں جرم زنا کی سزا 147
محصنات کا مفہوم 149
محصنات کا مفہوم کےبارے میں مفسرین کرام کی آراء 158
آیت جلد کاحکم 161
آیت جلد اور مفسرین کرام 162
قرآن حکیم اور قتل نفس 171
سنت اور سزائے رجم 182
فقہائے اسلام اورحد رجم 189
حد رجم کااثبات 195
10۔قتل خطا میں عورت کی دیت 201
قرآن او رمسئلہ دیت 203
حدیث اور مسئلہ دیت 209
آثار صحابہ اور اجماع صحابہ 216
اجماع امت 217
حاصل بحث 218
11۔اسلام میں عورت کی گواہی 219
قرآن میں عورت کی گواہی 219
حدیث میں عورت کی گواہی 220
فقہائے اسلام اور عورت کی گواہی 221
اعتراضات کےجوابات 221
12۔عورت کے چہرے کا پردہ 235
13۔اقبال کا تصور جنت ودوزخ 243
ان تصورات کا تجزیہ 250
لغت کی دلیل 253
اصول تفسیر کی دلیل 256
14۔قرآن میں اسمائے قیامت 260
15۔غثآء احوی کے معنی 277
قرآنی دلیل 277
عربی لغت کے دلائل 278
خلاصہ کلام 287
16۔مکی او رمدنی سورتیں 288
مکی اورمدنی سورتوں کی تعداد 288
مکی و مدنی سورتوں کی تعیین 288
مکی سورتوں کی پہچان 289
مدنی سورتوں کی پہچان 289
اختلافی سورتیں ( مکی یا مدنی ہونےکے لحاظ سے ) 291
اتفاقی سورتیں 291
مکی و مدنی آیات 292
ترتیب نزوی میں پہلی اورآخرت سورت 292
17۔اردو زبان میں قرآن الفاظ 293
18۔قرآن جوہر پارے 299
ایمانیات 300
عبادات 310
معاملات 313
اخلاقیات 314
متفرقات 316

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آخرتاسلاماقوالاللہتاریختعلیمتعلیماتتفسیرخدماتدینروحزبانصحابہعربیعلمعلمیقرآنلغتمسئلہمضامیننظر
Comments (0)
Add Comment