قوت اقتدار ایک جدید معاشرتی تجزیہ

قوت اقتدار ایک جدید معاشرتی تجزیہ

 

مصنف : برٹر نڈرسل

 

صفحات: 319

برٹرنڈرسل نہ صرف یہ کہ ایک بہترین ماہر منطق کے طور پر جانا جاتا ہے بلکہ اس نے عالمانہ اور دانشورانہ مباحث یعنی تجزیاتی فلسفے کے عظیم مبلغ کی حیثیت سے بھی شہرت حاصل کی۔ زیر مطالعہ کتاب ’قوت اقتدار ایک جدید معاشرتی تجزیہ‘ بھی موصوف کی اقتدار کے موضوع پر ایک شاندار کتاب کا اردو قالب ہے۔ رسل کی تصنیف نہایت قیمتی اور مفید نظریات و تصورات پیش کرتی ہے جن کے ذریعے دانش اور علم کے متعلق فہم حاصل ہوتا ہے۔ جب ہم اس کتاب کا مطالعہ کرتے ہیں تو پھر ہمیں ذرائع ابلاغ و اطلاعات اور تشہیری مہم کے غلبے کے خطرات کا اندازہ ہوتا ہے، یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ فسطائیت، نازی ازم اور سٹالن ازم نے کس طرح ذرائع ابلاغ و اطلاعات کے غلط استعمال کی حوصلہ افزائی کی۔ علاوہ ازیں یہ کتاب جمہوری حکومتوں کے تشدد اور عدم تحمل و برداشت کے پھیلاؤ اور خطرے سے بھی آگاہ کرتی ہے۔ کتاب کے مندرجات سے بعض اختلافات کے باوجود یہ ایک ایسی صورت میں ہمارے سامنے آتی ہے جس میں درج قیمتی اور دانشوارنہ معلومات ہمیں حقیقت حال سے بہرہ ور کرتی ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
تعارف 7
پہلا باب۔اقتدار کی ترنگ 19
دوسرا باب۔قائدین اور ان کے حامی 27
تیسرا باب۔اقتدار کی اقسام 50
چوتھا باب۔پادرانہ اقتدار 66
پانچواں باب۔شاہانہ اقتدار 92
چھٹا باب۔حشمت ورعب کا اقتدار 101
ساتواں باب۔انقلابی اقتدار 125
آٹھواں باب۔معاشی اقتدار 141
نواں باب۔اقتدار بذریعہ انتخاب 157
دسواں باب۔عقائد بطور ذریعہ حصول اقتدار 165
گیارہواں باب۔تنظیموں کی تشکیل اور کارکردگی 176
بارہواں باب۔اختیارات اور حکومتی اقسام 196
تیرہواں باب۔تنظیمیں اور افراد 220
چودہواں باب۔اقتدار کی جنگ 230
پندرہواں باب۔اقتدار اور اخلاقی ضابطہ ہائے اخلاقیات 245
سولہواں باب۔فلسفہ اقتدار 270
سترہواں باب۔آداب اقتدار 279
اٹھارہواں باب۔تربیت اقتدار 290

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ابلاغاختلافاتاردوعلممعلوماتنظریات
Comments (0)
Add Comment