رحیق الارواح

رحیق الارواح

 

مصنف : ابو بسام خالد بن محمد

 

صفحات: 768

 

اہل اسلام میں یہ بات روز اول ہی سے متفق علیہ رہی ہے کہ شرعی علم کے حصول کے قابل اعتماد ذرائع صرف دو ہیں:ایک اللہ کی کتاب اور دوسرا اللہ کے آخری رسول ﷺ کی حدیث وسنت ۔امت میں جب بھی کوئی گمراہی رونما ہوتی ہے اس کا ایک بڑا سبب یہ ہوتا ہے کہ ان دونوں ماخذوں میں سے کسی ایک ماخذ کی اہمیت کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے ۔ہماری بدقسمتی ہے کہ موجودہ زمانے میں بعض لوگوں نے ’حسبنا کتاب اللہ ‘کے قول حق کو اس گمراہ کن تصور کے ساتھ پیش کیا کہ کتاب اللہ کے بعد سنت رسول ﷺ کی ضرورت ہی نہیں رہی۔اس طرح بعض افراد رسول مقبول ﷺ کے بارے میں یہ تصور پیش کرتے رہے ہیں کہ ان کا کام محض ہرکارے کا تھا۔معاذ اللہ۔ فتنہ انکار حدیث کی تاریخ کے  سرسری مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ حدیث نبوی کی حجیت و اہمیت کے منکرین دو طرح کے ہیں ۔ایک وہ جو کھلم کھلا حدیث کا انکار کرتے ہیں اور اسے کسی بھی حیثیت سے ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔دوسری قسم ان لوگوں کی ہے جو صراحتاً حدیث کے منکرین ،بلکہ زبانی طور پر اس کو قابل اعتماد تسلیم کرتے ہیں لیکن انہوں نے تاویل و تشریح کے ایسے اصول وضع کر رکھے ہیں جن سے حدیث کی حیثیت مجروح ہوتی  ہے اور لوگوں پر یہ تاثر قائم ہوتا ہے کہ سنت نبوی کو تشریعی اعتبار سے  کوئی اہم مقام حاصل نہیں ہے۔ زیر تبصرہ کتاب”رحیق الارواح “ابو بسام خالد بن محمد علی الحاج ﷫کی مایہ ناز تصنیف “السنۃ مفتاح الجنۃ” کا اردو ترجمہ ہے۔اردو ترجمہ کرنے کی سعادت حافظ محمد منشاء بن جمال الدین شہید﷫ نے حاصل کی ہے۔آپ نے اس کتاب میں حدیث وسنت نبوی کی اہمیت وضرورت اور حجیت پر تفصیلی بحث کی ہے اور منکرین حدیث کے اعتراضات کا کافی وشافی جواب دیا ہے۔اللہ تعالی دفاع سنت نبوی کی ان کی اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
اظہار تشکر 24
فوائد مترجم
مقدمہ 31
حدیث کی اہمیت قرآن کی روشنی میں 33
توضیح 34
پہلی فصل: ابو البقاء کا بیان 86
دوسری فصل: سنت نبوی کا لکھنا اور جمع کرنا 105
تیسری فصل: حجیت حدیث 138
چوتھی فصل: حدیث کی اسناد میں جھوٹے راویوں کا لانا 216
پانچویں فصل: صحابہ تابعین تبع تابعین 261
چھٹی فصل: اس آدمی کا حکم جو اللہ تعالیٰ، قرآن، رسول اللہﷺ کو گالی دیتا ہے 298
ساتویں فصل: متفرق مسائل 340
آٹھویں فصل: بعض صحابہ سے اہل علم کے فضائل 379
حصہ دوم
خطبہ 403
پہلی فصل: عبادت کے آداب میں 431
دوسری فصل: استخارہ کی نماز 531
تیسری فصل: منگنی اور شادی کے احکام 588
چوتھی فصل: اسلامی نقطہ نظرمیں اولاد کے حقوق 640
پانچویں فصل: اجتماعی آداب 674
چھٹی فصل: پیش آنے والے امور کی دعائیں اور اذکار 733

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
26 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آداباردواردو ترجمہاستخارہاسلاماسلامیاصولاللہتاریختبصرہترجمہحدیثحقدعائیںسنتشادیصحابہعلمقرآنمحمد علینظر
Comments (0)
Add Comment