رسالت کے سائے میں

رسالت کے سائے میں

 

مصنف : ڈاکٹر عبد الحلیم عویس

 

صفحات: 192

 

سیرت نبوی ﷺ کامو ضوع  ہر دور میں مسلم علماء ومفکرین کی فکر وتوجہ کا مرکز رہا ہے،اور ہر ایک نے اپنی اپنی وسعت وتوفیق کے مطابق اس پر خامہ فرسائی کی ہے۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنا ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہے اور حکم ربانی بھی ہے۔قرآن مجید نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کو ہمارے لئے ایک کامل نمونہ قرار دیتا ہے۔اخلاق وآداب کا کونسا ایسا معیار ہے ،جو آپ ﷺ کی حیات مبارکہ سے نہ ملتا ہو۔اللہ تعالی نے نبی کریم ﷺ کے ذریعہ دین اسلام کی تکمیل ہی نہیں ،بلکہ نبوت اور راہنمائی کے سلسلہ کو  آپ کی ذات اقدس پر ختم کر کےنبوت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سیرت انسانیت کی بھی تکمیل فرما دی کہ آج کے بعد اس سے بہتر ،ارفع واعلی اور اچھے وخوبصورت نمونہ وکردار کا تصور بھی ناممکن اور محال ہے۔آپ ﷺ کی سیرت طیبہ پر متعدد زبانوں میں بے شمار کتب لکھی جا چکی ہیں،اور لکھی جا رہی ہیں،جو ان مولفین کی طرف سے آپ کے ساتھ محبت کا ایک بہترین اظہار ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ” رسالت کے سائے میں”محترم ڈاکٹر عبد الحلیم عویس کی تصنیف ہے ،جس کا اردو ترجمہ ڈاکٹر مقتدی حسن ازہری صاحب نے کیا ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ہمیں آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ کو اپنانے کی بھی توفیق دے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ مترجم 6
سالار قافلہ عظمت و شرف کےنام 9
سیرت نبوی منہج ومذہب کے مابین مقدمہ 10
چھٹی صدی عیسوی میں دنیا پر شیوعیت او ربے راہ روی کا غلبہ 16
مادہ پرستی و بے ضابطگی 17
بیز نطینی بے راہ روی 20
عرب قوم کا مقام 22
دور جاہلیت اور اقتصادی ( مادی) محرک 26
روشنی کی تلاش 30
حیات طیبہ بعثت سے پہلے 34
وطن اورنسب 35
عظیم لوگوں کے لیے تاریخی معیار 38
ممتاز اور واضح زندگی 40
بلند حنیفی اخلاق 47
محمد بن عبد اللہ ۔ اللہ کے نبی اور روسل 52
وحی کیا ہے؟ 53
رسول اکرم ﷺ اور تعمیر فرد 66
رسول اللہ ﷺ اور تعمیر فرد 67
پہلا وسیلہ : 77
دوسرا وسیلہ : مسلمانوں کا جسمانی تصفیہ 79
تیسرا وسیلہ : نفسیاتی جنگ 79
چوتھا وسیلہ : بدسلوکی وبد زبانی 80
پانچواں وسیلہ : مادی لالچ 81
چھٹا وسیلہ : مادی چیلنج 82
ساتواں وسیلہ : فکری انتشار و پروپیگنڈے کی مہم 84
آٹھواں وسیلہ : بائیکاٹ 86
آخری وسیلہ : قتل 88
رسول اللہ ﷺ اور قیام حکومت 90
حکومت کی تلاش 91
دعوت کا اسلوب 93
تاریخ کا پہلا معاشرتی معاہدہ 95
تاریخ کا عظیم سفر اور آسمان کا زمین سےاتصال 99
نئی حکومت کی اندرونی مضبوطی 103
مدینہ کی اسلامی حکومت کی خارجہ سیاست 108
غزوات و سرایا 109
بدر…. دعوت کا انجام 115
بدر سے خندق تک 124
مستحکم حکومت 130
مکالمہ کی مستحق حکومت 130
جنگ و فتح کی قدرت 133
خندق … مرحلہ حکومت کا عروج 135
محمدﷺ اور تعمیر تہذیب 139
خندق سےتہذیب کا تولد 143
بااقدام تہذیب 144
پہلا مرحلہ خندق سے فتح مکہ تک 145
دوسرا مرحلہ فتح مکہ سے حج و داع تک 159
نبی اکرمﷺ ایک کامل و ترقی یافتہ تہذیب کا نمونہ 169
تہذیب کا قافلہ نبی کےزیر سایہ 173
کاروان تہذیب سایہ نبوت میں 174
سیرت نبوی کی فکری تاثیر 180
سیرت کا فکری اثر 181
کتابیات 186

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اردواردو ترجمہاسلاماسلامیاللہتبصرہترجمہحجحیاتدینسفرسیرتعبد اللہعلماء
Comments (0)
Add Comment