صحابیات مبشرات رضی اللہ عنہن

صحابیات مبشرات رضی اللہ عنہن

 

مصنف : محمود احمد غضنفر

 

صفحات: 378

 

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے جہاں لازوال قربانیوں کی داستان رقم کی وہیں نبوت کی کرنوں سے فیض یاب ہونے والی صحابیات نے بھی اسلام کے لیے بہت سی خدمات سرانجام دیں اور مذہبی، سیاسی، علمی اور عملی کارنامے سرانجام دے کر سرخرو ہوئیں۔ زیر نظر کتاب میں ان صحابیات کا تذکرہ کیا گیا ہے جنھیں زبان نبوتﷺسے جنت کا مژدہ جانفزا ملا۔ وہ صحابہ کرام جن کو نبی کریمﷺنے جنت کی بشارت دی ان کی زندگی کے حوالے سے تو کافی کتب زیور طباعت سے آراستہ ہو چکی ہیں لیکن صحابیات مبشرات پر اردو زبان میں یہ پہلی کتاب ہے۔ ان صحابیات کی مبارک اور پاکیزہ زندگی اہل اسلام کے لیے یقیناً راہ عمل متعین کرنے کا کام دے گی۔ اس لیے تمام لوگوں کے لیے بالعموم اور خواتین کوبالخصوص اس کتاب کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے۔ ناولوں کی رونانوی کہانیوں اور میگزینز کی چٹ پٹی خبروں سے ہٹ کر ان معزز خواتین کی حقیقی زندگی کا مطالعہ نہایت افادے کا باعث ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف آغاز 7
صحابیات ؓن کے کارنامے 9
ام المومنین سیدہ طاہرہ خدیجۃ الکبری ؓ 15
ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ   ؓ 35
ام المومنین سیدہ  سودہ بنت زمعہ   ؓ 61
ام المومنین سیدہ ام سلمٰہ ؓ 105
ام المومنین سیدہ زینب بنت جحش ؓ 127
ام المومنین سیدہ ام حبیبہ رملہ بنت ابی سفیان ؓ 169
حضرت فاطمہ بنت اسد ؓ 201
حضرت فاطمۃ الزہراء ؓ 211
حضرت اسماء بنت ابی بکر ؓ 245
حضرت ام سلیم انصاریہ بنت ملحان ؓ 273
حضرت الربیع بنت معوذ ؓ 299
حضرت ام منذر سلمٰی بنت قیس ؓ 345
حضرت ام ایمن ؓ 359

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اردواسلاماللہخدماتخواتینزبانصحابہصحابہ کرامصحابیاتعلمینظر
Comments (0)
Add Comment