سیرۃ المزمل ﷺ جلد 19 ( لمحات المزمل ﷺ )

سیرۃ المزمل ﷺ جلد 19 ( لمحات المزمل ﷺ )

 

مصنف : افتخار احمد افتخار

 

صفحات: 590

 

سیرت  النبی ﷺکا موضوع گلشن سدابہار کی طرح   ہے ۔اس  موضوع پر ہرنئی تحقیق قوس قزح کےہر رنگ کو سمیٹتی اور  نکھارتی نظر آتی ہے۔ سیرت طیبہ کا موضوع اتنا متنوع ہے کہ ہر وہ مسلمان  جو قلم اٹھانےکی سکت رکھتاہو،اس  موضوع پر لکھنا اپنی سعادت سمجھتا ہے۔ ہر قلم کار اس موضوع  کو ایک نیا اسلوب دیتا ہے،اور قارئین  کو رسول اللہﷺ کی  زندگی  کے ایک  نئے باب  سے  متعارف کرواتا ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت  محمد ﷺ ہی اللہ  تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔ پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’سیرۃ المزمل ﷺ‘‘ جناب افتخار احمد افتخار  کی    سیرت النبیﷺ  پرایک  منفرد کاوش ہے ۔ جوکہ  20؍ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے   کتاب کا عنوان ’’ سیرۃ المزمل ‘‘ ہے  لیکن  مصنف نےہر  جلد کا الگ عنوان بھی قائم کیا ہے  تمام جلدوں کے عنوانات حسب ذیل ہیں ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف چند 5
حرف مدعا 15
حدیث اورعلم حدیث 22
ایمان کی حقیقت 37
ماحصل 50
اعمال و عبادات 53
طہارت 54
نماز جنت کی کنجی 72
اذان واقامت 74
نماز 80
زکواۃ 165
روزہ 196
حج 221
جہاد 243
علم 270
آخرت 296
موت 301
قیامت 319
جنت 347
دوزخ 362
آثار دانش 373
دعوت و انذار 376
اخلاق و اعمال 408
معمولات ومعاملات 458
اشاریہ 500
ماخذو مصادر ومراجع 550
اختتام 590

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2

اللہتحقیقسیرتسیرت نگاریقیامتمضامینمقالاتنظر
Comments (0)
Add Comment