صحن حرم

صحن حرم

 

مصنف : یونس بصیر

 

صفحات: 312

 

اردو ادب میں سفرناموں کو ایک مخصوص صنف کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔ یہ سفرنامے دنیا کے تمام ممالک کااحاطہ کرتے ہیں۔اِن کی طرزِ نوشت بھی دوسری تحریروں سے مختلف ہوتی ہے۔یہ سفرنامے کچھ تاثراتی ہیں تو کچھ معلوماتی۔ کچھ میں تاریخی معلومات پر زور دیا گیا ہے تو کچھ ان ملکوں کی تہذیب و ثقافت کو نمایاں کرتے ہیں جہاں کا انسان سفر کرتاہے۔ سفرمیں انسان دوسرے علاقوں کےرہنے والے انسانوں سےبھی ملتا جلتا ہے۔ ان کےرسم ورواج ، قوانین رہن سہن ،لائف اسٹائل اور لین دین کے طریقوں سے واقفیت حاصل کرتا ہے۔ آثار قدیمہ کے مطالعہ سے قدیم دور کے انسان کی زندگی کے انہی پہلوؤں سے آشنائی حاصل ہوتی ہے۔ اور اس میں سیکھنے کے بہت سے پہلو ہوتے ہیں جو انسان کی اپنی عملی زندگی میں کام آتے ہیں ۔ جزیرۃالعرب کے سفرنامے زیادہ تر حج و عمرہ کے حوالے سے منظر عام پر آئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’ صحن حرم‘‘ جناب یونس بصیر صاحب کے سفر حج کی گھر سے روانہ ہونے سے لے کر اختتام سفر تک مکمل روداد ہے ۔موصوف نے اپنے سفر حج کی پوری تفصیل نہایت خوبصورت الفاظ اور پرخلوص پیرائے میں قلم کی گرفت میں لانے کی کوشش کی ہے ۔اور اپنےاس سفر سعادت کواس اندار میں بیان کیا ہے کہ پڑھنے والاخود کو ان کا شریک سفر محسوس کرتا ہے اورآنکھوں میں روضۂ رسول اور بیت اللہ کے روح پر ور مناظر ،مناسک حج کی شکل میں گھومنا شروع ہوجاتے ہیں۔مؤرخ اہل حدیث مصنف کتب کثیرہ مولانا محمد اسحاق بھٹی﷫ کی اس کتاب پر تقریظ سے کتاب کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عنوا ن
پیش لفظ 9
حرفے چند 13
عرض ناشر 14
دیباچہ (طبع دوم ) 15
اظہار تشکر 16
قرآن کی فریاد 17
تبصرے 19
باب اول ، صحن حرم
صحن حرم 1
با ب دوم ، مکۃ المکرمہ کی زیارتیں
’’کاروان شوق‘‘کاشانہ نبوت میں 35
’’کاروان شوق ‘‘جنت معلی میں 38
’’کاروان شو ق ‘‘سیدنا عبداللہ ؓ زبیر ؓ شہید کرمرقد پر 42
’’’کاروان شوق ‘‘مسجد بلال میں 44
’’کاروان شوق ‘‘‘مسجد جن میں 44
باب سوم ، فریضہ کی ادائیگی
حج کی تیاری 45
’’کاروان شوق ‘‘منیٰ 47
’’کاروان شوق‘‘عرفات میں 55
ملی اتحاد کاخواب 65
’’کاروان شوق ‘‘مزدلفہ میں 81
’’کاروان شوق ‘‘کی منی میں واپسی 85
طواف افاضہ یعنی طواف زیارت 93
’’کاروان شوق ‘‘حرم شریف میں 101
’’کاروان شوق ‘‘کی مدیہ الرسول ﷺ روانگی 102
طواف وداع 103
اللہ کےخلیل حضرت ابراہیم ﷤ 109
باب چہار م ، مدینہ منورہ کی زیارتیں
’’کاروان شوق ‘‘دیار حبیب ﷺ میں 113
وہ نبی او رعہدکارسول 121
’’کاروان شوق ‘‘شخین کے روضوں پر 124
’’کاروان شوق ‘‘ریاض الجنتہ میں 131
مسجد نبوی کاجمال وجلال 132
شہر رسول ﷺ کےکوچہ وبازار 135
’’کاروان شوق ‘‘جنت البقیع میں 138
’’کارون شوق‘‘میدان احدمیں 140
’’’دیدونظارہ کے پیاسے‘‘سیدنا عثمان ذوالنورین کے کنویں پر 142
’’کاروان  شوق ‘‘میدان خندق میں 143
’’کاروان شوق ‘‘مسجد قبلتین میں 143
’’کاروان شوق ‘‘مسجدقبامیں 144
واپسی کازخم 145
با ب پنجم         حضور نبی اکرام ﷺ کاحجتہ الوداع
حجتہ الوداع 151
خطبہ حجتہ الوداع 156
باب ششم ، مکہ مکرمہ کی تاریخ
بیت اللہ 163
مسجد حرام کاحدود وار بعہ 166
غلاف کعبہ 167
باب ہفتم ،       حج کا طریقہ
حج کاتاکید اور فضیلت 168
شرائط فرضیت حج 169
حج کے اہم ارکان 169
محرم کے لیے شرعی پابندیاں 170
خواتین کااحرام 170
حج بدل کیاجاسکتاہے 171
عازمین حج کےلئے چند ضرور ی باتیں 172
ایک ضروری ہدایت 173
ارکان حج کی مسنون دعائیں 175
حج کے لیے روانگی کےوقت 175
گھر والوں کےلیے دعا 175
سواری کی دعا 176
جہاز پرسوار ہونے کی دعا 177
بستی میں داخل ہونے کی دعا 177
کسی جگہ ٹھہرنے کی دعا 177
دوران سفر صبح کی دعا 178
دوران سفر شام کی دعا 178
احرام باندھتے وقت تلبیہ پڑھیں 178
مسجد الحرام میں داخل ہونےکی دعا 179
کعبہ کو دیکھنے کی دعا 179
طواف کےسات چکروں میں کیاپڑھیں 180
حج کوآسان بنائیں 182
رکن یمانی او رحجراسود کے درمیان پڑھنےکی دعا 182
مقام ابراہیم پر دورکعت نماز 183
سعی صفاومروہ کی دعائیں 183
صفاومروہ کی درمیان وادی میں پڑھنے کی دعائیں 184
خواتین کاطواف اور سعی صفاومرو 184
طواف کی اقسام 186
باب ھشتم ، دعا کی اہمیت اور فضیلت
’’الدعا ‘‘تاثیر کاسائل ہوں 187
میدان عرفات میں حج  کی دعائیں 183
باب نہم ، فریضہ کی پاسبانی
فریضہ حج کی پاسبانی 233
چھڑگئی جب جمال یارﷺ کی بات 247
ضمیمہ فارسی اشعار کاترجمعہ 251

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ادباللہانساناہل حدیثبیت اللہتبصرہحجحدیثدعادینروحسفرعبداللہفارسیقوانینمدینہ منورہمعلوماتمکہ مکرمہ
Comments (0)
Add Comment