شیخ الحدیث مولانا محمد عبد اللہ ویرووالوی حیات وخدمات

شیخ الحدیث مولانا محمد عبد اللہ ویرووالوی حیات وخدمات

 

مصنف : سعید احمد چنیوٹی

 

صفحات: 610

 

سرزمین فیصل آباد کو جن نفوس قدسیہ نے کتاب و سنت کے علم سے سیراب کیا ان میں سے  ایک  استاذ العلماء ، شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداللہ محدث امرتسری ہیں ۔ کلیہ دارالقرآن و الحدیث انہی کی یاد گار ہے جو تقریبا نصف صدی سے علم و عمل کے میدان میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے ۔ یہ درسگاہ انہوں نے آزادی برصغیر کے بعد قائم کی تھی ۔ جس سے بے شمار حضرات  استفادہ کر چکے ہیں ۔ مولانا نے ہمیشہ ہی دنیا سے بے رغبتی اختیار کی بلکہ وغظ و تبلیغ اور تدریس  کی جو خدمات سرانجام دیتے اس کا بھی معاوضہ نہ لیتے اور اپنی تجارت شروع کی ۔ انہوں نے اپنی تمام دلچسپیوں کا مرکز اپنے طلباء کو بنا رکھا تھا انہیں اللہ کے دین سے روشناس کرانا ان کی زندگی کا مقصد اولین تھا ۔ آپ نحو ، صرف ، منطق ، بلاغت ، معانی میں یکتائے روز گار تھے ۔ اور علم الفرائض کے تو گویہ امام تھے ۔ اس علم کی معروف کتاب السراجی کی انہوں نے شرح بھی لکھی ہے ۔ آپ علوم میں بہت زیادہ رسوخ رکھتے تھے ۔ اسی وجہ سے آپ کے اساتذہ آپ پر مکمل اعتماد کر تے تھے ۔ ان کی علالت  یا عدم موجودگی میں آپ ہی مسند تدریس ارشاد فرمایا کر تے تھے ۔
 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 7
حرف ناشر 8
حرفے چند 11
حرف سپاس 16
تاثرات 24
ابتدائیہ 29
امر تسر دینی سیاسی معاشرتی حیثیت 39
ویرووال افغاناں 55
آباؤ اجداد 65
پیدائش سے فراغت علمی تک 57
مولانا محمد عبداللہ تعلیمی ، تبلیغی اور جہادی مساعی 83
داستان ہجرت اور پاکستان آمد 111
حیات سعیدکی جھلک 123
متحرک اور فعال شخصیت 177
مسلک سے وابستگی تنظیمی اور سیاسی موقف 191
اساتذہ کرام رحمہم اللہ علیہم اجمعین 205
معاصرین کرام 237
چراغ سحری 253
اولاد واحفاد 263
یادیں تاثرات ومشاہدات 273
مدرسہ دارالقرآن والحدیث 313
مدرسہ دارالقرآن والحدیث سے کلیہ دارالقرآن والحدیث تک 337
نامہ ہائے تعزیت 393
علمی نکات 399
فتاوی جات 465

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
20 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آزادیاللہپاکستانتبلیغتجارتحیاتخدماتدینسعید احمدسنتعبد اللہعبداللہعلمعلمی
Comments (0)
Add Comment