سنت سے ایک انٹرویو

سنت سے ایک انٹرویو

 

مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری

 

صفحات: 290

 

قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے جہاں اپنی اطاعت کولازم ٹھیرایا وہیں رسول اللہﷺ کی اطاعت کو بھی واجب العمل قرار دیا ۔ قرآن کریم کو سجھنے اور اس کی تشریح و توضیح کے لیے احادیث نبویہﷺسے بڑھ کر کوئی اور ماخذ مدد نہیں دے سکتا۔ لیکن موجودہ دور کے متجددین سنت اور حدیث کے مابین تفریق کر کے ان کو خانہ زاد معانی پہنانے کی سعی لاحاصل کرتے ہیں۔ رفیق چودھری صاحب عرصہ سے اس فکر کو مسکت جوابات سے نواز رہے ہیں اور اس سلسلے میں ان کی متعدد کتب بھی زیور طبع سے آراستہ ہو چکی ہیں۔ پیش نظرکتاب بھی چودھری صاحب کی سنت کی اہمیت کو اجاگر کرتی ایک گرانقدر تصنیف ہے۔ جس میں انھوں نے ایک الگ اسلوب میں یہ بتلانے کی کوشش کی ہے کہ قرآن و سنت کے مجموعے کا نام ہے اسلام کو اگر کتاب اللہ سے الگ کر کے دیکھا جائے یا اسے سنت سے جدا کرنے کی کوشش کی جائے دونوں صورتوں میں سوائے ظلمت و ضلالت کے کچھ ہاتھ نہیں آتا۔ اس کتاب کے مطالعے سے یہ امر بالکل واضح ہو جائے گا کہ حدیث و سنت دراصل قرآن ہی کی شرح ہے اور قرآن ہی کی طرح حجت اور واجب العمل ہے۔ پھر اس کے ساتھ ہی یہ پہلو بھی نمایاں ہو کر سامنے آجائے گا کہ حدیث و سنت ہر دور میں پوری انسانی زندگی کے لیے کامل ہدایت اور رہنمائی ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
تقدیم 23
باب اول۔سنت کا تعارف 27
باب دوم۔دین اسلام 75
باب سوم۔ایمانیات 85
الف۔ایمان اور مومن 85
ب۔توحید 89
ج۔فرشتے 90
د۔نبوت ورسالت 91
ہ۔سیرت النبی ﷺ 93
و۔آخرت 101
باب چہارم۔عبادات 118
الف۔طہارت 118
ب۔اذان 119
ج۔نماز کی فرضیت، فضلیت اور اہمیت 120
د۔روزہ 130
ہ۔حج 133
و۔متفرق عبادات 134
باب پنجم۔معاشرت 151
باب ششم۔معیشت 163
باب ہفتم۔سیاست 180
باب ہشتم۔قانون وانصاف 189
باب نہم۔اخلاقیات 202
باب دہم۔آداب زندگی 229
گیارہواں باب۔دعوت وتبلیغ 234
بارہواں باب۔متفرقات 252
ماخذ ومراجع 280

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4Mb ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment