تفہیم الاحادیث جلد 06

تفہیم الاحادیث جلد 06

 

مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

 

صفحات: 558

 

مولانا سیدابوالاعلی مودودیؒ بیسویں صدی کے اُن اہلِ علم و دانش میں سے ہیں جن کے افکار و خیالات نے مسلم دُنیا اور بالخصوص برصغیر پاک و ہند کو غیر معمولی طور پر متاثر کیاہے۔ اُن کی تصنیفات میں بلا شبہ زندہ رہنے کی صلاحیت ہے اور تجدیدو احیائے دین کے حوالے سے اُن کی روشن تحریریں اہلِ عزم و ہمت کے لیےدلیلِ راہ ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ تفہیم الاحادیث ‘‘سید ابوالاعلی مودودیؒ کے سرمایہ حدیث کا گرانقدر مجموعہ  ہے مولانا عبدالوکیل علوی  مرحوم  نے تقریباً 30؍ سال  قبل اسے    مرتب کیا ۔1993ء میں پہلی بار شائع  ہوئی ۔مرتب نے کافی محنت اور عرق ریزی سے سید مودودیؒ کی مختلف کُتب میں پھیلی تشریحاتِ حدیث کو یکجا کر دیا ہے۔ کتاب کی ترتیب اعلیٰ اور عنوانات کا انتخاب نہایت موزوں ہے۔عقائد، عبادات، سیرت النبیﷺ، معاشرت اور سیاسیات کے موضوعات کو ترتیب وار آٹھ جلدوں میں تقسیم کرکے ان کے تحت آنے والی احادیث کی تشریحات کو نقل کیا گیا ہے۔نیزمرتب نے تخریج احادیث کے ساتھ اُردو ترجمہ کرکے حدیث فہمی میں آسانی پیدا کی ہے۔سید صاحبؒ کے وسیع تحریری سرمائےمیں سے حدیث پر مبنی مواد کی ضخامت کا اندازہ ”تفہیم الاحادیث“ سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔اور اس سے یہ اندازہ بھی  ہوتا ہےکہ سیدصاحب  کا لٹریچر قرآن وحدیث کے حوالوں اور تشریحات کا بے بہا خزانہ ہے اور موصوف  کس قدر حجیت حدیث  کے قائل وفاعل  تھے ۔ان کی مایہ ناز کتاب ’’ سنت کی  آئینی حیثیت ‘‘ بھی اس بات کا واضح ثبوت ہے ۔ لیکن بعض احادیث کو  تسلیم کرنے کے متعلق  مودودی صاحب   کا موقف  جمہو رعلمائے امت سے مختلف ہے۔ محدث دوراں  حافظ عبد اللہ روپڑی  اور شیخ الحدیث  محمد اسماعیل سلفی رحمہما اللہ  نے اپنی کتب میں اس کی  نشاندہی کی ہے ۔اس لیے   حدیث کے متعلق  مولانا مودودی  مرحوم کےتفردات   سے  ادارہ کتاب وسنت سائٹ  کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
غزوات اور متعلقات
سوق کا عکاظ کی طرف تبلیغی سفر 11
مظالم کی شدت اور ہجرت حبشہ 14
اصحمہ نجاشی کی نماز جنازہ کے متعلق آپﷺ کا ارشاد 19
کفار مکہ کا مطالبہ عذاب 21
سات سالہ قحط کے لیے حضورﷺ کی دعا 22
ہجرت مدینہ 26
حب وطن کہاں تک جائز ہے 27
غار ثور میں تین دن 30
میثاق مدینہ یہود سے معاہدہ کی شرائط 33
انصار کا ایثار 38
واقعہ نخلہ 45
غزوہ بدر 49
حضورﷺ کی دعا 58
قیدی بنائے جانے پر حضرت سعد﷜ کا رد عمل 62
آپﷺ کا شاہب الوجوہ‘‘فرمانا 65
اموال غنیمت 68
مسئلہ غنیمت 71
اسیروں کی رہائی کے لیے تعلیم شرط 72
ابوالعاص کا فدیہ 74
مطعم بن عدی کے احسان کا بدلہ 76
ثمامہ بن اثال کی رہائی 76
جبیر بن مطعم ﷜ پر تلاوت قرآن کا اثر 79
اسیران بدر کے فدیہ کے بارے میں مشاورت 81
قریش کے بارے میں آپﷺ کی پیشین گوئی 85
جنگی قیدیوں کا تبادلہ 81
جنگی قیدیوں کے ساتھ حسن سلوک 85
قیدیوں کے لیے عام  معافی کا اعلان 88
فوج میں بھرتی کے لیے عمر کی حد 92
غزوہ احد 94
احد میں حضورﷺ کا زخمی ہونا 100
غزوہ احد میں ابوس فیان کا نعرہ 102
ابو سفیان کا آئندہ سال کے لیے جنگ کا چیلنج 107
بدر ثانی 108
آپﷺ کی شجاعت 109
احتساب وجواب طلبی 111
شہداء کی میراث 112
غزوہ احرزاب حالات ووقعات 116
نعیم بن مسعود﷜ کا کردار 120
غزوہ بنی نضیر جنگی ضرورت کے تحت درخت وغیرہ کاٹنا 122
بنو قریظہ 126
غزوہ بنی المصطلق۔ حالات ووقعات 132
رئیس المنافقین کی گھنارنی سازش 136
ولیدب ن عقبہ کی غلط بیانی 144
واقعہ افک اور منافقین کا کردار 149
دو قیدیوں کی رہائی 162
حضرت جویرہ ؓ کی آزادی اور آپﷺ سے نکاح 162
حضرت عثمان﷜ کی شہادت کی افواہ اور ربیعت 162
شرائط معاہدہ 168
ابو جندل کا واقعہ 182
شرائط معاہدہ کی رد سے عورت کی واپسی کا مسئلہ 184
اسلامی کیمپ پر شب خون کی سازش 189
فتح مبین 191
وفود کی آمد 197
وفد نجران 197
مباہلہ ومناظرہ 199
اہل نجران کے ساتھ رسول اکرمﷺ کا صلح نامہ 201
قبیلہ عرینہ کے چند لوگوں کا وقعہ 205
غزوہ خیبر 207
جہاد اور اس سے متعلقہ ہدایات
جہاد تا قیامت جاری رہے گا؟ 280
جہاد اکبر اور جہاد اصغر 282
مقصد جنگ  کی تطہیر 284
طریق جنگ کی تطہیر 288
لڑائی کی دو قسمیں 291
اہل قتال کے حقوق 294
قبل صبر کی ممانعت 298
امر بالمعروف ونہی عن المنکر 300
اطاعت امام 304
دروان جنگ ایفاء عہد کی تلقین 305
قتل سفیر کی ممانعت 307
جنگ کے دوران میں لا الہ ا لا اللہ محمد رسول اللہ‘ کہنے والے کو قتل نہیں  کیا جا سکتا 309
اسلامی فوج کا شعار 310
ذمیوں کی جان کا احترام 311
لوٹ مار کی ممانعت 314
کافروں کے نفوس واموال کب مباح ہیں؟ 316
مسلمانوں کی حیثیت بلحاظ اختلاف دار 317
مثلہ اور نصی کی ممانعت 319
وحشیانہ افعال کے خلاف عام ہدایات 321
جنگ میں شور وہنگامہ کی ممانعت 323
بد عہدی کی ممانعت 325
لوگوں کو تنگ کرنے کی ممانعت 327
ذمیوں کی حفاظت 330
غازی کا اجر 332
باغیوں کے بارے میں ضابطہ اسلام 335
قتل اسیر کی ممانعت 337
باغیوں سے قتال 337
میدان جنگ سے فرار کبیرہ گناہ ہے 339
مجاہدین کے اہل وعیال سے جرم خیانت کی سزا 343
مجوس سے جزیہ 346
شہید کی تمنا وخواہش 349
عدالت الٰہی میں شہید کی پیشی 351
مقتول کی آخرت میں داد رسی 354
نظم جماعت
انقلاب نبوی 355
اسلام آدمی کو کیا بنانا چاہتا ہے؟ 357
نظم جماعت کی اہمیت 358
جماعت کی فضیلت 359
اصطلاح جماعت کی تشریح 360
اسلام کا اجتماعی مزاج 363

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2

Comments (0)
Add Comment