بائبل سے قرآن تک اردو ترجمہ وشرح اظہار الحق جلد سوم

بائبل سے قرآن تک اردو ترجمہ وشرح اظہار الحق جلد سوم

 

مصنف : رحمت اللہ خلیل الرحمن کیرانوی ہندی

 

صفحات: 670

اسلامی تعلیمات کے مطابق اللہ تعالی ایک ہے ۔اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔وہ ہر چیز پر قادر ہے۔نہ اس کی بیوی ہے اورنہ ہی اس کا کوئی بیٹا ہے ۔لیکن  اس کے برعکس عیسائی عقیدہ تثلیث کے قائل ہیں ،جس کے مطابق اللہ تعالی، سیدنا عیسیٰ﷤اورسیدہ  مریم  علیھا السلام تینوں  خدا  ہیں اور یہ تینوں خدا مل کر بھی ایک ہی خدا بنتے ہیں۔ یعنی وہ توحید کو تثلیث میں اور تثلیث کو توحید میں یوں گڈ مڈ کرتے ہیں کہ انسان سر پیٹ کے رہ جائے اور پھر بھی اسے کچھ اطمینان حاصل نہ ہو۔اسی طرح  کتب سماویہ میں سے صرف قرآن مجید ہی ایک ایسی کتاب ہے جو ساڑھے چودہ سو سال گزر جانے کے باوجود ہر طرح کی تحریف وتصحیف سے محفوظ ہے۔کیونکہ اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود ذات باری تعالی نے اٹھائی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ دیگر تمام کتب تحریف وتصحیف کا شکار ہو چکی ہیں،اور  ان کے حاملین نے اپنی خواہشات نفس کو بھی ان کتب کا حصہ بنا دیا ہے۔ اس کے برعکس صورتحال یہ ہے کہ عیسائی پادری  جہاں قرآن مجید کو تو غیر محفوظ جبکہ اپنی کتب کو محفوظ قرار دیتے نظر آتے ہیں،وہیں عقیدہ تثلیث کے رد پر مسلمانوں کی تردید کرتے نظر آتے ہیں۔زیر تبصرہ کتاب ” بائیبل سے قرآن تک”ہندوستان کے معروف مبلغ ،داعی ،محقق مسیحیت اور عیسائیت کی جڑیں کاٹنے والے اور انگریزی استعمار کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکنے والے  مولانا رحمت اللہ کیرانوی﷫ کی  عربی کتاب “اظہار الحق ” کا اردو ترجمہ ہے۔ترجمہ کرنے کی سعادت مولانا اکبر علی صاحب استاذ حدیث دار العلوم کراچی نے حاصل کی ہے۔مولف ﷫نے عیسائیت کے رد  میں عظیم الشان خدمات انجام دی ہیں اور کتابیں لکھی ہیں۔ اس کتاب میں موصوف نے عقیدہ تثلیث،تحریف بائبل ،بشارات محمدی اور عیسائیوں کے متعدداعتراضات کا عقلی ونقلی ،الزامی وتحقیقی، مدلل اور مسکت جواب دیا ہے۔رد عیسائیت پر اتنی علمی وتحقیقی کتاب آپ کو اس کے علاوہ اور کوئی نہیں ملے گی۔عیسائیت کے خلاف کام کرنے والے اہل علم کے لئے یہ ایک گرانقدر تحفہ ہے۔اللہ تعالی دفاع توحید کے سلسلے میں انجام دی جانے والی ان کی ان خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
چوتھی فصل
احادیث پر پادریوں کے پانچ اعتراضات 1
پہلا اعتراض ، راوی حضور کے رشتہ دار تھے 1
اس کا جواب 1
صحابہ کرام کی نسبت شیعوں کے اقوال 5
الزامی جواب 6
دوسرا جواب ، قرآن کی حقانیت پر شیعہ علماء کے اقوال 9
محمد بن علی بابویہ کی شہادت 10
سید مرتضی کی شہادت 10
سید مرتضیٰ کی دوسری شہادت 11
قاضی نور اللہ شوستری کی شہات 12
ملا صادق کی شہادت 13
عاملی کی شہادت 13
صحابہ کرام کے مومن ہونے کی شہادت قرآن سے 14
بارہ شہادتیں 15تا24
اہل بیت کی شہادتیں خلفائے ثلاثہ کے حق میں 26
پانچ شہادتیں 21تا29
احادیث پر دوسرا اعتراض 30
جواب 30
تیسرا اعتراض ، بعض احادیث خلاف واقعہ مین 32
جواب 32
عیسائی تعلیمات پر دہریوں اور علحدوں کا استہزاء 35
پانچ شہادتیں 36تا39
چوتھا اعتراض ، احادیث قرآن کی مخالف ہیں اور اس کا جواب 40
دوجدک ضالا فہدی کی تفسیر 41
مضاف محذوف ہونے کی شہادت کتب مقدسہ سے 46
پانچواں اعتراض ، حدیثوں میں تعارض و اختلاف اس کا جواب 48
مقدس کتابوں کے اختلافات جو ملحدین نے بیان کئے ہیں 50
اختلاف نمبر 1تا 9 51تا55
باپ دادوں کا گناہ بیٹوں پر 55
زکریابن برکیاہ کا قتل 58
انجیل متی کی ایک اور تحریف 58
اختلاف نمبر 10تا21 60تا66
عیسو کے ساتھ کھلی ناانصافی 66
اختلاف نمبر 23تا 25 68تا71
اختلاف نمبر 26، خدا پچھتاتا ہے 72
اختلاف نمبر 27 72
اختلاف نمبر 28،خدا عورتوں کو برہنہ کرتا ہے 74
اختلاف نمبر 29خدا صادقوں پر بھی تلوار چلاتا ہے 76
اختلاف نمبر 30و 31 78
اختلاف نمبر 32 ، کفارہ کون ہے ؟ 79
اختلاف نمبر 33تا 40 80تا 84
کیا خدا کو دیکھنا ممکن ہے ؟ اختلاف نمبر 41 85
اختلاف نمبر 46تا 50 86تا 91
تعدد ازواج ، غلامی اور ا ختصار بائبل کی نظر میں 92
با ب ششم ، محمد رسول اللہ ﷺ 97
پہلی فصل ، آنحضرت ﷺ کی نبوت اس میں فصل میں چھ مسلک ہیں 97
پہلا مسلک معجزات 97
پہلی قسم ماضی یا مستقبل کی صحیح خبریں 98
آنحضرت ﷺ کی پیشنگوئیاں 98
مقدس کتابوں کی پیشینگوئیاں جو غلط نکلیں 114
دوسری قسم ، عملی معجزات 115
پہلا معجزہ ، معراج 115
معراج جسمانی کےبارے میں ولیم اسمتھ کی رائے 117
عروج آسمانی بائبل کی نظر میں 118
معجزہ شق القمر 121

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like