حسن البیان فیما سیرۃ النعمان

حسن البیان فیما سیرۃ النعمان

 

مصنف : عبد العزیز محمدی رحیم آبادی

 

صفحات: 234

 

بعد میں آنے والی نسلوں کے لئے اپنے اسلاف کے حالات او ران کے کارناموں سے واقفیت حاصل کرنا اس لیے ضروری ہے،تا کہ ان کے نقوشِ قدم پر چل سکیں اور زندگی میں ان سے راہنمائی حاصل کی جاسکے اوراسلاف کے کارناموں کو زندہ رکھا جا سکے ۔ اس سلسلے میں برصغیر کے معروف سیرت نگار مولانا شبلی نعمانی﷫ نے امام ابو حنیفہ﷫ کی حیات و خدمات کے حوالے سے سیرۃ النعمان کے نام سے ایک کتاب تصنیف فرمائی جس میں نے انہوں نے امام صاحب کے مناقب وخوبیاں بیان کر نے کے ساتھ ساتھ اصولِ حدیث او راکابر محدثین وعلماء اہل اصول پر نقد جر ح بھی کی ،تومولانا شبلی کے معاصر شیخ الکل فی الکل مولانا سید نذیر حسین محدث دہلو ی ﷫کے تلمیذ خاص علامہ محمد عبد العزیز رحیم آبادی ﷫ نے سیرۃ النعمان کے جواب میں حسن البیان فیما سیرۃ النعمان کے نام سے کتاب تصنیف کی ، جس میں انہوں نے مولانا شبلی نعمانی کی طرف سے سیرۃ النعمان میں حدیث اور محدثین پر کی جانے والی نقدو جرح کا علمی وتحقیقی اور تنقیدی جائز لیا ہے او ر بعض ایسی علمی اور مضبوط گرفتیں کی ہیں کہ جن کا لوہا علامہ شبلی  کوبھی مانے بغیر چارہ نہ رہا ۔اور بعد والی طبع میں مولانا شبلی نے خو د ہی اس کی اصلاح کردی۔ حسن البیان پہلی دفعہ 1311ھ میں مطبع فاروقی دہلی سے طبع ہوئی ۔زیر نظر طبع مکتبہ ثنائیہ سرگودھا کی ہے، جس میں مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی ﷫ کی تصدیر اور شیخ الحدیث مولانا اسماعیل سلفی﷫ کاعلمی مقدمہ بھی شامل ہے۔ اللہ تعالیٰ خدمت حدیث کے سلسلے میں ان علماء کی کوششوں کوقبول فرمائے۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
فہرست عنوانات 3
تصدیر 10
سوانح حیات مولف 13
علمی اور تبلیغی خدمات 14
جماعتی خدمات و تصانیف 15
بیماری اور وفات 16
مقدمہ 17
مولانا تھانوی کا خواب 18
ایک دو نئے مولوی صاحبان 19
اللہ کے عطیے 24
فقہ کیا ہے؟ 24
شرعی اصطلاح 25
فقہ الاجتہاد 26
فقہ التقلید 27
الدرایۃ 34
فقہاء عراق 37
بے اعتدالی کا دور 38
نقد درایات اور فقہ 39
فقہ راوی کا اثر 40
فقہ راوی کی شرح اور اکابر حنفیہ 41
نئی درایت 44
سر سید اور ان کے رفقاء 45
امام صاحب اور قیاس 50
حسن البیان اور حسن البیان والے 50
کتاب سیرۃ النعمان 62
محدثین سے امام صاحب کی موافقت 70
محث حدیث اور اصول حدیث 77
مناظرہ امام شافعی اور امام محمد 79
مؤطا کی مقبولیت 81
حافظ ابن حجر کی عبارت سے مغالطہ 82
امام شافعی کی وسعت علم 83
فقہ اہل حدیث و فقہ اہل الرائے 91
شبلی صاحب کی تاریخ سے ناواقفی 98
امام بخاری کی قوت حافظہ اور سیلان ذہن 109
فقاہت راوی کی شرط کی حیثیت 115
دوسرا اصول درایت 137
امام محمد اور امام شافعی کا مناظرہ 148
قطیعت احادیث صحیحین کی بحث 151
حدیث و فقہ میں فرق 164
امام صاحب کی مقبول روائتیں 175
محدثین اور امام صاحب کے اختلاف کی اصل وجہ 185
بحث بر مناظرہ امام صاحب وغماوہ 190
فقہ 195
امام صاحب اور امام سفیان ثوری 200
خروج النساء فی العیدین 213
قرات فاتحہ خلف الامام میں امام صاحب کے مناظرہ کی حقیقت 221
حدیث فہمی کے نمونے 224
غازہ عنوان کتاب کریم نظر فارسی 227
تم الفہرس وللہ الحمد 232

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like