حاسدوں کے شر سے بچو ( تفسیر المعوذتین )

حاسدوں کے شر سے بچو ( تفسیر المعوذتین )

 

مصنف : ابن قیم الجوزیہ

 

صفحات: 221

 

حسد ایک  ایسا جذبہ ہے جو کسی کی تباہی وبربادی پرتکمیل پذیر ہوتاہے اور حسد ایسا مہلک مرض  ہےکہ جس سےحاسدکے اعمال بھی تباہ ہو جاتے ہیں     حسدکی اس بیماری میں ہمارا  معاشرہ مختلف  مصائب سے دوچار ہے  ہر کوئی دوسرے سے خوفزدہ اور  پریشان  ہے ۔ قرآن وسنت کی تعلیمات سے دوری کی بنا پر ہر شخص ایک  دوسرے کاجانی دشمن بنا ہوا ہے اور حسد کی چنگاری میں جھلس رہا ہے  حاسد جب جادو ٹونے  کا وار کرتاہے  تو اس کے اثرات سے  لڑائی جھگڑے ،نااتفاقی  ،بیماریاں ،پریشانیاں ڈیرا  ڈالی لیتی ہیں  کاروبار ،سکون ،صحت تباہ  ہوجاتی ہے۔ اسلام  نے  چودہ  صدیاں قبل  اپنے آخری رسول  پر نازل شدہ کتاب قرآن مجید کے ذریعہ اس  بیماری کےمہلک اثرات سے  دفاع کاطریقہ بتادیا ہے  وہی طریقہ اس کتاب میں   بتایا گیا ہے ۔حسد کے شر سے  محفوظ  رہنے کے لیے  اس کتاب سے  رہنمائی  مل سکتی ہے   یہ  کتاب دراصل امام ابن قیم کی  کتاب ’’ تفسیر المعوذتین‘‘ کااردو ترجمہ ہے  جسے دار الابلاغ نے  حسن طباعت سے  آراستہ کیا ہے  اللہ تعالی مصنف ،مترجم اورناشرین کی  جہو د کو قبول  فرمائے  اور اسے پڑھنے والوں کوعمل کی توفیق دے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف آغاز 18
پیش لفظ 22
تقریظ 20
باب اول تفسیر معوذتین 24
فصل اول معوذتین کی فضیلت و خواص 24
فصل دوم استعاذہ 29
فصل سوم تکلیف کے وقت کس کی پناہ مانگی جائے؟ 34
فصل چہارم تکلیف کے وقت کن چیزوں سے پناہ مانگنی چاہیے؟ 37
فصل پنجم جس سے پناہ مانگی جاتی ہے ان اشیاء کی اقسام 45
فصل ششم شر کے اسباب 49
فصل ہفتم وہ شرور جن کا معوذتین میں ذکر ہے 51
فصل ہشتم زبان رسالت سے اللہ کی پاکیزگی اور شان کے تذکرے 60
باب دوم تفسیر سورۃ الفلق 66
فصل اول ہر طرح کی مخلوق کے شر سے پناہ مانگنا 66
فصل دوم اندھیری رات کے شر سے پناہ طلب کرنا 69
فصل سوم رات اور چاند کے شر سےپناہ مانگنے کی حقیقت 73
فصل چہارم رب الفلق سے پناہ مانگنے کے اسرار 75
فصل پنجم صبح کے رب کی پناہ مانگنے کا مطلب 78
فصل ششم گانٹھوں پر پھونکنے والوں کے شر سے پناہ مانگنا 81
فصل ہفتم جادو کا اثر مسلم ہے 93
فصل ہشتم حاسد کے شر سے پناہ طلب  کرنا 97
فصل نہم نظر بد وحسد میں اشتراک اور فرق 103
فصل دہم حاسد کے شر سے پناہ مانگنا 111
فصل یازدہم حاسد جب  حسد کرے  تو 115
باب سوم تفسیر سورۃ الناس 140
فصل اول جس ذات سے پناہ مانگی جاتی ہے اس کا تعارف 140
فصل دوم سورۃ فلق اور سورۃ ناس کا باہم موازنہ 145
فصل سوم وسواس کیا ہے 146
فصل چہارم خناس کی پہچان 148
فصل پنجم لوگوں کے دلوں میں شیطان کی وسوسہ انگیزیاں 151
فصل ششم شیطان کے دوسرے شر 157
فصل ہفتم شیطانی شر کی چھ بڑی اقسام 162
فصل ہشتم جنوں اور انسانوں سے پناہ مانگنا 168
فصل نہم شیطان کے شر سے بچاؤ کے دس طریقے 175
فصل دہم کثرت سے میل جول کے نقصانات 187
باب چہارم شیطانوں کے شر سے اللہ کی پناہ طلب کرنا 195

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like