حیات شیخ الاسلام ابن تیمیہ

حیات شیخ الاسلام ابن تیمیہ

 

مصنف : محمد ابو زہرہ مصری

 

صفحات: 907

 

شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ؒ کی ذات مجمع علوم و فنون، منبع حرب و پیکار اور ذخیرہ گفتار و کردار تھی۔ امام صاحب ؒ نے علم منطق میں وہ دسترس حاصل کی کہ ارسطو کی منطق ایک بے حقیقت چیز بن گئی، فلسفہ میں وہ کمال حاصل کیا کہ اس کی تلوار سے اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے، تفسیر میں وہ نکات پیدا کیے اور وہ حقائق آشکار کیے کہ ایک نئے مدرسہ فکر کے بانی بن گئے، حدیث و نقد روایت میں ایسی دقت نظر کا نمونہ پیش کیا کہ دنیا انگشت بدنداں رہ گئی، فقہ میں وہ مجتہدانہ کمال پیدا کیا کہ حنبلی نسبت ہونے کے باوجود اپنے اختیارات و اجتہادات میں وہ کسی متعین فقہ کے پابند نہیں تھے، تقابلی فقہ میں ایک انسائیکلو پیڈیا کی حیثیت رکھتے تھے، علم کلام میں درجہ اجتہاد پر فائز ہوئے اور نام نہاد فکری تصوف نا قابل بیان علمی تردید فرمائی، فن جدال و مناظرہ میں قدم رکھا تو عیسائیوں، روافض، فلاسفہ اور مناطقہ اور متکلمین کے فکر کی دھجیاں بکھیر دیں، ایک عالم باعمل کی حیثیت سے ملوک و سلاطین کے درباروں میں کلمہ حق بلند کیا، وہ محض صاحب قلم نہ تھے بلکہ صاحب شمشیر بھی تھے، ان کے قلم نے جو نقوش بنائے وہ کتابوں کے اوراق میں محفوظ ہیں لیکن ان کی نوک شمشیر نے دشمنان اسلام کے سر و سینہ پر جو لکیریں کھینچیں، تاریخ نے انہیں بھی ناقابل فراموش بنادیا ہے، وہ صرف بزم کے میر مجلس نہ تھے، رزم کے امیر عساکر بھی تھے، وہ علم کا ایک بحر زخار تھے، معلومات کا ایک بے بہا خزانہ تھے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ ایسی جامع صفات کی حامل شخصیت پر قلم اٹھانا کوئی آسان بات نہیں ہے لیکن شیخ ابو زہرۃ مصری ؒ نے اس موضوع پر کتاب مرتب کر کے سیر حاصل مواد فراہم کیا ہے اور ایسے خوبصورت پیرائے میں مضامین کو پرو دیا ہے کہ پڑھنے والا ذرا بھی اکتاہٹ محسوس نہیں کرتا ہے۔ شیخ ابو زہرہ ؒ کی اس کتاب کا ترجمہ سید رئیس احمد جعفری ندوی نے کیا ہے اور مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی ؒ کے حواشی، تنقیحات اور اضافوں نے تو اس کتاب کو چار چاند لگا دیے ہیں۔
 

عناوین صفحہ نمبر
تصدیر 1
مقدمہ 16
تقدیم 28
افتتاحیہ 33
تمہید 35
حصہ اول
شیخ الاسلام ابن تیمیہ ؒ کی سرگذشت حیات 51
ابن تیمیہ ؒ کی مسند درس 66
محراب علم سے میدان قتال کی طرف 76
امام صاحب کا دور ابتلاء 98
ابتلاء کا پہلا دور 105
ابتلاء کا دوسرا دور 121
ابتلاء کا تیسرا دور 144
ابتلاء کا آخری دور 147
اجل کی منزل 157
اخلاق وعادات 163
امام ابن تیمیہ کا علم اور اس کے مصادر 172
امام ابن تیمیہ کے صفات وکمالات 179
شیوخ واساتذہ 194
امام ابن تیمیہ اور علم کی خدمت واشاعت 205
عصر ابن تیمیہ 211
عہد ابن تیمیہ کے سیاسی حالات 214
عہد ابن تیمیہ کے اجتماعی حالات 236
عہد ابن تیمیہ کے فکری حالات 242
مسلمانوں کے اعتقادی فرقے 271
اشاعرہ 287
حصہ دوم
امام صاحب کی فقہ اور ان کے افکار وآراء 321
کتاب وسنت 333
عقائد 383
مسئلہ خلق قرآن 462
وحدانیت عبادت 490
فقہ ابن تیمیہ 539
عقود وشرائط 579
مصالح مرسلہ 724
ذرائع 730
تلامیذ شیخ 761
ضمیمہ 793
اشاریے 845
اشخاص واعلام 847
کتب 861
فرق واقوام 871
اماکن 875

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
24 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like