حصن المسلم ( کفایت اللہ )

حصن المسلم ( کفایت اللہ )

 

مصنف : سعید بن علی بن وہف القحطانی

 

صفحات: 232

 

امتِ مسلمہ  کے لیے  مسنون دعاؤں تک بآسانی  رسائی کےلیے  علماء ومحدثین  نے دعاؤں کے موضوع پر کئی کتب تحریر کی  ہیں ۔ جن میں  مفصل بھی ہیں  اور مختصر بھی  ہیں۔مختصر  کتابوں میں   سے  شیخ  سعیدبن علی  القحطانی ﷾ کی کتاب   ’’حصن المسلم‘‘ یعنی  مسلمان کا قلعہ ‘‘جامعیت واختصار  کے لحاظ سے  عمدہ ترین کتاب ہے  ۔اس کتاب کو دنیا بھر میں اللہ تعالیٰ نے وہ قبول عام عطا فرمایا ہے  جو عصر  حاضر میں کسی دعاؤں کے مجموعہ کو نہیں ملا۔جس کا ندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ  اب تک دنیا کی کئی مختلف زبانوں میں اس  مستند اور مقبول ترین مجموعہ کا ترجمہ ہوکر کروڑوں کی تعداد میں چھپ چکا ہے اور پوری دنیا میں اس سے بھر استفادہ کیا جارہا ہے۔اس مجموعہ میں زندگی  میں پیش آنے والے روزہ مرہ کےمسائل ومشکلات کےلیے وہ دعائیں مذکور ہیں جو نبی کریمﷺ سے صحیح سند سے ثابت ہیں۔اس  کی  افادیت کے  پیش نظر  اردو  زبان میں  اس کے  متعدد تراجم شائع ہوچکے ہیں۔اور کئی اہل علم   نے اس کی  تحقیق وتخریخ  اور اسے مختصر کرنے کاکام بھی کیا ہے ۔اپنی افادیت کے اعتبار سے یہ مجموعۂ دعا ہر مسلمان کی بنیادی اور ناگزیر ضرورت ہے۔ زیر نظر کتاب ’’حصن المسلم‘‘اسلامک انفارمیشن سینٹر،ممبئی سے طبع شدہ ہےاس ایڈیشن میں  تحقیق وتخریخ کی سعادت انڈیا کے معروف محقق جناب ابو الفوزان کفایت اللہ  سنابلی نے حاصل کی ہے ۔موصوف محقق نے  اس میں صحت وضعف کے لحاظ سے ہر حدیث کا درجہ متعین کرنے کے بعدہر حدیث کے ساتھ علامہ ناصرالدین البانی کا حکم درج کردیا ہے۔ اللہ تعالی ٰ اس کتاب  کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے اور مترجم ومحقق  اور ناشرین کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔  (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
کلمۃ التخریج 14
مقدمۃ الکتاب 19
ذکرکی اہمیت وفضیلت 19
ایمان وعقیدہ سے متعلق
جسے ایمان میں شک ہوجائے وہ کیاکرے؟ 135
شرک سے محفوظ رہنےکی دعا 182
گناہ کربیٹھیں توکیاکہیں اورکیاکریں؟ 138
دجال سے محفوظ رہنےکےوظائف 180
بدشگونی سے اظہاربراءت کےلیے دعا 183
اپنی نظرلگ جانے کااندیشہ ہوتوکیاکہے؟ 206
طہارت ونماز سےمتعلق
بیت الخلاء میں داخل ہونےکی دعا 36
بیت الخلاء سے نکلنے کی دعا 36
مسجد کی طرف جانےکی دعا 40
مسجد میں داخل ہونے کی دعا 41
مسجد سے نکلنے کی دعا 43
وضوسےپہلے کی دعا 36
وضوکےبعد دعائیں 37
اذان کاجواب 45
اذان کےبعد درود شریف اورمسنون دعا 46
تکبیر تحریمہ کےبعد کی دعائیں 47
رکوع کی دعائیں 54
رکوع سے اٹھنے کی دعائیں 56
سجدےکی دعائیں 58
دوسجدوں کے درمیان کی دعائیں 61
سجدۂ تلاوت کی دعائیں 62
تشہد اوردرود وسلام 64
سلام پھیرنےسےپہلے کی دعائیں 67
سلام پھیرنےکےبعد کےاذکار 72
تسیح نبوی کاطریقہ 216
قنوت وترکی دعائیں 122
نماز وترکےبعد کی دعائیں 125
نماز استخارہ کی دعائیں 147
بچے کی نماز جنازہ کی دعائیں 151
قرآن اورنماز میں وسوسے سےبچاؤکی دعا 137
روزہ سےمتعلق
چاند دیکھنےکی دعا 161
روزہ افطارکرتےوقت کی دعائیں 162
افطاری کرانےوالے کےلیے دعا 172
نفلی روزے میں دعوت قبول نہ کرنےوالے کی دعا 173
روزے دارکوکوئی شخص گالی دےتووہ کیاکہے؟ 174
حج وعمرہ قربانی وعقیقہ سےمتعلق
حج یاعمرے کااحرام باندھنے والالبیک کیسے کہے؟ 200
حجراسود کےقریب جاکراللہ اکبرکہنا 200
رکن یمانی اورحجراسود کےدرمیان کی دعا 201
یوم عرفہ(9ذی الحجہ)کی دعا 202
مشعرحرام کےپاس ذکرواذکار 203
رمی جمرات کےوقت ہرکنکری کےساتھ تکبیر 204
عام جانوریااونٹ ذبح کرتےوقت کی دعا 206
سونے،جاگنے اوررات سےمتعلق
شام کےوقت بچوں کی نگرانی کاحکم 217
رات کوکتوں کابھونکنے کےوقت کی دعا 197
سوتےوقت کی دعائیں 108
رات کوکروٹ بدلتے وقت کی دعا 119
نیند میں گھبراہٹ یاوحشت کےوقت کی دعا 120
اچھا یابراخواب آئے یااچانک آنکھ کھل جائے توکیاکریں؟ 121
نیند سےبیدارہونےکی دعائیں 28
صبح وشام کےاذکارودعائیں
کھانے پینے اورلباس سےمتعلق دعائیں
کھانا کھانے سےپہلے کی دعا 168
کھانے سےفارغ ہونےکی دعائیں 171
مہمان کی میزبان کےلیے دعا 172
کھلانے،پلانےوالے کےلیے دعا 172
نیالباس پہننے کی دعا 34
نیالباس پہننے والےکیلئے دعائیں 35
عام لباس پہننےکی دعا 34
لباس اتارتےوقت کی دعا 35
رنج وغم اورمصائب ومشکلات سے متعلق
فکرمندی اورغم سےنجات کی دعائیں 125
مشکلات کےحل کی دعا 138
بےقراری اوراضطراب کےوقت کی دعائیں 129
قرض سےنجات کی دعائیں 136
قرض کی ادائیگی کےوقت کی دعا 181
مصیبت کےوقت نعم البدل مانگنےکی دعا 146
گھبراہٹ کےوقت کیاکہاجائے 206
غصہ آجانے کےوقت کی دعا 177
سرکش شیاطین کےمکروفریب سےبچنے کی دعا 208
تدبیرالٹ جانے پربے بسی کی دعا 140
پریشان آدمی اپناحال کیسے بتائے؟ 193
دشمن اورصاحب سلطنت سےملتے وقت کی دعائیں 130
بادشاہ کےظلم سےخوف کی دعائیں 132
دشمن کےلیے بددعا 134
ایسے شخص کےلیے دعاجسے گالی یاتکلیف دی ہو 198
لوگوں کےشرسے ڈریں تویہ دعامانگیں 135
بیماری اورعیادت سے متعلق
بچوں کواللہ کی  پناہ میں دینےکی دعا 142
تعزیت کی دعائیں 153
جسم میں تکلیف محسوس ہوتوکیاکہے؟ 205
مصیبت زدہ کودیکھنے کےوقت کی دعا 178
بیمار پرسی کی فضیلت 143
بیمارپرسی کےوقت مریض کےلیے دعائیں 142
زندگی سےناامید مریض کی دعائیں 144
قریب الموت کوتلقین کرنےکاحکم 146
میت کی آنکھیں بند کرتےوقت کی دعا 147
میت کوقبرمیں اتارنے کی دعا 155
میت کودفن کرنےکےبعد کی دعا 155
زیارت قبورکی دعا 156
سفراورگھر سےنکلنے اورگھرمیں داخل ہونےسےمتعلق
گھر سےنکلتےوقت کی دعائیں 38
گھر میں داخل ہوتےوقت کی دعا 39
نئی سواری خریدتےوقت کی دعا 176
سواری پربیٹھنےکی دعا 184
آغاز سفرکی دعا 185
کیس شہریابستی میں داخل ہونےکی دعا 187
سواری پھسلنے کےوقت کی دعا 189
دوران سفرتسبیح وتکبیر 191
دوران سفرصبح کےوقت کی دعا 191
سفرسےواپسی کی دعا 192
مقیم کی مسافرکےلیے دعائیں 190
مسافرکی مقیم کےلیے دعائیں 190
بازارمیں داخل ہونےکی دعا 188
شادی ،بیاہ ونومولود سےمتعلق
دولہادلہن کومبارک باددینےکی دعا 175
شادی کرنےوالے کی اپنی بیوی کودعا 176
بیوی کےپاس آنے سےپہلے کی دعا 177
نومولود کی مبارکباد 140
مبارکبادسننےوالاکیاجواب دے؟ 141
موسم اورمختلف اوقات سےمتعلق
قحط سالی سےبچاؤاوربارش کی دعائیں 159
آندھی کی دعائیں 156
بادل گرجنےکی دعا 158
بارش دیکھ کرکیاکہاجائے؟ 160
بارش کےبعد کی دعا 161
بارش ضرورت سےزیادہ ہوجائے توکیاکہاجائے؟ 161
نیاپھل دیکھتے وقت کی دعا 174
مرغ بولنےکےوقت کی دعا 197
گدھارینکنے کےوقت کی دعا 197
خوشی یاناخوشی کی بات سننے والاکیاکہے؟ 193
تعجب اورخوشی کےوقت کی دعا 204
خوشخبری ملنے پرسجدۂ شکر 205
متفرقات
حمدوثنا،تکبیراورلاالہ الااللہ کی فضیلت 210
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پردرود بھیجنے کی فضیلت 194
توبہ واستغفارکابیان 209
چھینک کی دعائیں 174
جب مسلمان اپنی تعریف سنےتوکیاکہے؟ 199
مسلمان دوسرےمسلمان کی تعریف میں کیاکہے؟ 198
مغفرت کی دعادینے والےکوکیاکہاجائے؟ 179
محبت کااظہارکرنےوالے کےلیے دعا 181
حسن سلوک کرنےوالےکےلیے دعا 180
برکت کی دعادینےوالےکوکیاکہاجائے؟ 182
مال ودولت خرچ کرنےوالےکےلیے دعا 181
کثرت سےسلام کہنےکی تلقین 195
غیرمسلم کےسلام کاجواب 196
دوران مجلس کی دعا 178
کفارۂ مجلس 179

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like