حصن المسلم ( فاروق رفیع )

حصن المسلم ( فاروق رفیع )

 

مصنف : سعید بن علی بن وہف القحطانی

 

صفحات: 178

 

شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو اایک  خاص مقام حاصل ہے اورتمام سابقہ شرائع ومذاہب میں بھی  دعا  کا تصور موجود  رہا ہے ۔صرف دعا ہی  میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو  بدل سکتی  ہے  ۔دعا ایک  ایسی عبادت  ہے جو انسا ن ہر لمحہ  کرسکتا ہے  اور  اپنے خالق  ومالق  اللہ  رب العزت سے اپنی  حاجات پوری کرواسکتا ہے۔اورجس  طرح  جسم  کی بقا کے لیے  خوراک  ضروری ہے،اسی طرح روح کی حیات  کا انحصار تلاوتِ قرآن ،ذکر واذکار اور ادعیہ ماثورہ  کے اہتمام پر ہے ۔ کتاب وسنت میں  مختلف مقامات پراللہ  تعالیٰ کا بکثرت ذکر کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔اذکاراور  دعاؤں کااہتمام کرنے کے ایسے بے شمار فوائد ہیں  جن کا انسان تصور بھی نہیں کرسکتا ۔مگر یہ  یاد رہے انسان کی دعا اسے  تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی  ملحوظ رکھے۔ امت مسلمہ  کے لیے  مسنون دعاؤں تک بآسانی  رسائی کےلیے  علماء ومحدثین  نے دعاؤں کے موضوع پر کئی کتب تحریر کی  ہیں ۔ جن میں  مفصل بھی ہیں  اور مختصر بھی  ہیں۔مختصر  کتابوں میں  سے  شیخ  سعیدبن علی  القحطانی ﷾ کی  ’’حصن المسلم‘‘جامعیت واختصار  کے لحاظ سے  عمدہ ترین کتاب ہے  جسے  قبول  عام حاصل ہے۔اس کی  افادیت کے  پیش نظر  اردو  زبان میں  اس کے  متعدد تراجم شائع ہوچکے ہیں۔لیکن  تحقیق وتخریج  کے  اعتبارسے ان میں کافی سقم باقی تھا۔زیر نظر’’ حِصن المسلم ‘‘ کا نسخہ  مولانا  فا روق رفیع﷾ (مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ) کا ترجمہ ،تحقیق وتخریج شدہ ہے ۔مترجم موصوف نے  اس  کتاب میں  مکمل  تحقیق وتخریج کے  علاوہ  مفید اضافے بھی کیے ہیں۔فنِ حدیث،جرح وتعدیل کے ماہر مولانا  ابو سیف  حافظ جمیل احمد ﷾(مدرس  جامعہ الدعوہ الاسلامیہ ،مریدکے ،فاضل مدینہ یونیورسٹی ) کی کتاب ہذا پر نظر ثانی  سے اس کتاب کی  افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ اللہ تعالی ٰ اس کتاب  کو عوام الناس کے  لیے مفید بنائے اور مترجم ومحقق کے علم وعمل میں اضافہ فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
تقدیم 15
ذکر کے فضائل 18
نیند سے بیدار ہونے کے اذکار 25
کپڑا پہننے کی دعا 30
کپڑا اتارنے کی دعا 33
بیت الخلاء میں داخل ہونے کی دعا 33
بیت الخلاء سے نکلنے کی دعا 34
وضو کے شروع کی دعا 34
گھر سے نکلتے وقت کی دعائیں 36
مسجد کی طرف جانے کی دعا 38
اذان کے اذکار 40
نماز کے اذکار 48
رکوع کی دعا 50
سجدے کی دعائیں 53
سجدہ تلاوت کی دعا 56
سلام کے بعد اذکار 65
نماز استخارہ کی دعا 71
صبح و شام کے اذکار 73
سونے کے اذکار 87
رات بے چینی کی حالت میں کروٹ بدلنے کی دعا 94
قنوت وتر کی دعا 96
بادشاہ کے ظلم سے خوف کی دعا 103
قرض سے چھٹکارے کی دعائیں 106
جس سے گناہ ہو جائے وہ کیا کرے 108
نماز جنازہ کی دعائیں 117
بچے کی نماز جنازہ کی دعا 119
آندھی چلتے وقت کی دعا 123
بارش کے نزول کے وقت کی دعا 126
مہمان کی میزبانی کے لیے دعا 131
شادی شدہ کے لیے دعا 135
غصے کے وقت کی دعا 137
کفارہ مجلس کی دعا 139
شرک سے خوف کی دعا 142
سفر کی دعا 145
بوقت صبح مسافر کی دعا 150
کافر کے سلام کا جواب 155
رات کتوں کی آواز سن کر دعا 155
یوم عرفہ کی دعا 160
گھبراہٹ کے وقت کی دعا 163
توبہ و استغفار 165
مختلف نیکیاں اور جامع آداب 174

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like