Categories
Islam اذکار وادعیہ درود روح زبان سنت علماء عمرہ نماز

حصن المسلم ( تصحیح شدہ جدید ایڈیشن )

حصن المسلم ( تصحیح شدہ جدید ایڈیشن )

 

مصنف : سعید بن علی بن وہف القحطانی

 

صفحات: 161

 

شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو ایک  خاص مقام حاصل ہے اورتمام سابقہ شرائع ومذاہب میں بھی  دعا  کا تصور موجود  رہا ہے ۔صرف دعا ہی  میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو  بدل سکتی  ہے  ۔دعا ایک  ایسی عبادت  ہے جو انسا ن ہر لمحہ  کرسکتا ہے  اور  اپنے خالق  ومالق  اللہ  رب العزت سے اپنی  حاجات پوری کرواسکتا ہے۔اورجس  طرح  جسم  کی بقا کے لیے  خوراک  ضروری ہے،اسی طرح روح کی حیات  کا انحصار تلاوتِ قرآن ،ذکر واذکار اور ادعیہ ماثورہ  کے اہتمام پر ہے ۔ کتاب وسنت میں  مختلف مقامات  پراللہ  تعالیٰ کا بکثرت ذکر کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔اذکاراور  دعاؤں کااہتمام کرنے کے ایسے بے شمار فوائد ہیں  جن کا انسان تصور بھی نہیں کرسکتا ۔مگر یہ  یاد رہے انسان کی دعا اسے  تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی  ملحوظ رکھے۔ امتِ مسلمہ  کے لیے  مسنون دعاؤں تک بآسانی  رسائی کےلیے  علماء ومحدثین  نے دعاؤں کے موضوع پر کئی کتب تحریر کی  ہیں ۔ جن میں  مفصل بھی ہیں  اور مختصر بھی  ہیں۔مختصر  کتابوں میں   سے  شیخ  سعیدبن علی  القحطانی ﷾ کی کتاب   ’’حصن المسلم‘‘ یعنی  مسلمان کا قلعہ ‘‘جامعیت واختصار  کے لحاظ سے  عمدہ ترین کتاب ہے  ۔اس کتاب کو دنیا بھر میں اللہ تعالیٰ نے وہ قبول عام عطا فرمایا ہے  جو عصر  حاضر میں کسی دعاؤں کے مجموعہ کو نہیں ملا۔جس کا ندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ  اب تک دنیا کی کئی مختلف زبانوں میں اس  مستند اور مقبول ترین مجموعہ کا ترجمہ ہوکر کروڑوں کی تعداد میں چھپ چکا ہے اور پوری دنیا میں اس سے بھر استفادہ کیا جارہا ہے۔اس مجموعہ میں زندگی  میں پیش آنے والے روزہ مرہ کےمسائل ومشکلات کےلیے وہ دعائیں مذکور ہیں جو نبی کریمﷺ سے صحیح سند سے ثابت ہیں۔اس  کی  افادیت کے  پیش نظر  اردو  زبان میں  اس کے  متعدد تراجم شائع ہوچکے ہیں۔اور کئی اہل علم   نے اس کی  تحقیق وتخریخ  اور اسے مختصر کرنے کاکام بھی کیا ہے ۔اپنی افادیت کے اعتبار سے یہ مجموعۂ دعا ہر مسلمان کی بنیادی اور ناگزیر ضرورت ہے۔ زیر نظر کتاب ’’حصن المسلم‘‘کا تصحیح شدہ جدید ایڈیشن ہے۔اسے المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر ،کراچی  نے مفسر قرآن  حافظ  صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ کے شگفتہ  وآسان  ترجمہ ،ترتیب نو ومفید اضافہ جات ا ور ہر حدیث پر حکم کے ساتھ شائع کیا ہے۔دعاؤں کےفضائل  وآداب حاشیے کی بجائے متن میں شامل کردیے گئے ہیں  تاکہ متن کے ساتھ ساتھ فضائل وآداب بھی ذہن نشین ہوجائیں۔نیز اس میں مترجم کتاب  کا قیمتی مقدمہ بھی شامل اشاعت ہے ۔ اللہ تعالی ٰ اس کتاب  کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے اور مترجم ومحقق  اور ناشرین کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔  (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 10
مقدمہ مترجم 18
مقدمۂ مولف 22
ذکر سنت کے مطابق کرنا واجب ہے 22
مقدمہ کتاب 22
ذکر کی اہمیت وفضیلت 22
حمدوثنا،درودوسلام اور توبہ واستغفار 28
حمدوثنا،تکبیر اورلاالہ اللہ کی فضیلت 28
رسول اللہ ﷺ پر درود بھیجنے کی فضیلت 32
مسنون درود مثلاً: 33
توبہ واستغفار 34
سونے اور بیدار ہونے کی دعائیں 36
سوتے وقت کی دعائیں 36
رات کو کروٹ بدلتے وقت کی دعا 41
نیند میں گھبراہٹ یاوحشت کے وقت کی دعا 42
اچھایا براخواب آئے یااچانک آنکھ کھل جائے تو کیاکرے؟ 42
نیند سےبیدار ہونے کی دعائیں 43
طہارت،اذان اور نماز 47
بیت الخلا میں داخل ہونے کی دعا 47
بیت الخلا سے نکلنے کی دعا 47
مسجد کی طرف جانے کی دعا 47
مسجد میں داخل ہونے کی دعا 48
مسجد سے نکلنے کی دعا 49
وضو سے پہلے کی دعا 49
وضو کے بعد کی دعا 49
اذان 50
اذان کا جواب 53
اذان کے بعد درود شریف اور مسنون دعا 53
تکبیر(اقامت) 54
اکہری تکبیر 54
دہری تکبیر 55
تعوذ،بسملہ اور سورۂ فاتحہ 60
سورۂ فاتحہ کے بعد قرآنی تلاوت 61
رکوع کی دعائیں 62
رکوع سے اٹھنے کی دعائیں 64
سجدے کی دعائیں 65
دوسجدوں کے درمیان کی دعائیں 67
تشہد اور درودوسلام 67
سلام پھیرنے سے پہلے کی دعائیں 69
سلام پھیرنے کے بعد کی دعائیں 73
تسبیح کاطریقہ 77
قنوت وتر کی دعائیں 77
نماز وتر کے بعد کی دعا 78
نماز استخارہ کی دعا 79
خیرخواہوں سےمشورہ 80
قنوت نازلہ کابیان 80
قنوت نازلہ 81
نمازِ جنازہ 82
نماز جنازہ کی دعائیں 82
بچے کی نمازِ جنازہ کی دعائیں 84
تعزیت کی دعائیں 86
میت قبر میں اتارتے وقت کی دعا 86
میت دفن کرنے کے بعد کی دعا 87
زیارتِ قبور کی دعا 87
قرآن اور نماز میں وسوسے سے بچاؤ کی دعا 87
سجدۂ تلاوت کی دعائیں 88
صبح وشام کے اذکار 90
اللہ تعالیٰ کے اسم اعظم والی آیات اوردعائیں 103
فکرمندی اورغم سےنجات کی دعائیں 105
مشکلات کے حل کی دعا 106
بے قراری اور اضطراب کے وقت کی دعائیں 106
قرض سے نجات کی دعائیں 107
قرض واپس کرتے وقت کی دعا 109
مصیبت کے وقت نعم البدل مانگنے کی دعا 109
گھبراہٹ کے وقت کیاکہاجائے؟ 109
غصہ آجانے کے وقت کی دعا 110
سرکش شیطانوں کے مکروفریب سےبچنے کی دعا 110
تدبیر الٹ جانے پر بے بسی کی دعا 110
پریشان آدمی اپناحال کیسے بتائے؟ 111
جسم میں تکلیف محسوس ہوتو کیاکہے؟ 111
مصیبت زدہ کو دیکھنے کے وقت 112
دشمن کے بددعا 114
شیطان کب بھاگتا ہے 116
حج و عمرہ اور سفر کی دعائیں 119
سواری پر بیٹھنے کی دعا 119
آغازسفر کی دعا 119
کسی شہر میں داخل ہونے کی دعا 120
دوران سفرکی تسبیح 121
سفر سے واپسی کی دعا 122
مسافر کی مقیم کے لیے دعا 123
کھانے پینے اور لباس سے متعلق دعائیں 128
روزمرہ کی دعائیں 133
دیگر اہم دعائیں 151

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Leave a Reply