ہم نے کیوں اسلام قبول کیا؟

ہم نے کیوں اسلام قبول کیا؟

 

مصنف : محمد انور بن اختر

 

صفحات: 553

 

مسلمان ہونا یہ اللہ تعالیٰ کی اتنی بڑی نعمت ہے اس نعمت کے مقابلہ میں دنیا جہاں کی تمام نعمتیں ہیچ او ر بے حیثیت ہیں۔ اسلام کتنی عظیم نعمت ہے اسکا احساس یہودیت اور عیسائیت سے توبہ تائب ہوکر اسلام لانے والو ں کے حالات پڑ ھ کر ہوتا ہے۔اسلام کی نعمت عطا فرماکر اللہ تعالی ٰ نے یقیناً اپنے بندوں پر بڑا انعام فرمایا ہے۔ لیکن اسلام کو مکمل صورت اختیار کرنا جتنا مشکل ہے اس سے کہیں دشوار اپنے آبائی مذہب کو ترک کر کے اسلام کی آغوش میں آنا ہے یہ ہرگز معمولی بات نہیں کہ ایک شخص اپنے ماحول خاندان اور والدین کے خلاف بغاوت کرتا ہے اور تلاشِ حق میں اس راستے پر گامزن ہوتاہے جوہزاروں گھاٹیوں اور دشواریوں سے بھرا ہوتا ہے مگر وہ ہر مصیبت کا مقابلہ کرتا ہے اور ہر آزمائش پر پورا اترتا ہے یہ کام یقیناً انھی لوگوں کا جن کے حوصلے بلند اور ہمتیں غیر   متزلزل ہوتی ہیں اہل عزیمت کایہ قافلہ قابل صد مبارک باد اور قابل تحسین ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ ہم نےکیو ں اسلام قبول کیا ؟‘‘ محمد انور بن اختر کی مرتب شدہ ہے جس میں انہوں نے یہودیت اور عیسائیت سے اسلام لانے والے مردوں کےایمان فروز حالات کو   عام فہم انداز میں بیان کیا ہے۔تاکہ لوگوں میں ان حالات کوپڑ ھ کر اللہ کے شکر   کاداعیہ پیدا ہو اور لوگوں کو یہ معلوم ہو سکے دین ِاسلام میں کفار کس تیزی سے داخل ہورہے ہیں ۔اس وقت اسلام دنیا میں تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے جس کے سائے میں دنیا بھر کے مسلم جوق درجوق داخل ہور ہے ہیں ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو اشاعت اسلام کا ذریعہ بنائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
دنیا میں اسلام کیسے پھیلا 17
دین اسلام پر مشرکین کےاعتراضات 17
مسلمانوں کی بے رخصتی 18
مغرب میں پھیلتی ہوئی اسلام کی کرنیں 20
اسپین میں ایک بار اسلام کا جھنڈا بلند ہو رہا ہے 24
مغربی ممالک میں خفیہ طور پر اسلام 25
یورپ میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے 26
امریکہ اور برطانیہ اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے 28
امریکہ میں بارہ سو مساجد اور ساٹھ لاکھ مسلمان ہیں 35
دوہزار امریکی فوجیوں کا قبول اسلام 36
امریکی فوج میں مسلمانون کی تعداد اٹھارہ ہزار تک پہنچ گئی 38
محمد ﷺ غیر مسلموں کی نظر میں 39
قرآن مجید غیر مسلموں کی نظر میں 40
اسلام غیر مسلموں کی نظر میں 42
قرآن پاک کی حقانیت کےدلائل 44
افریقہ میں فروغ اسلام کی اسباب 47
اسلام یہودیت کا عظیم محسن 48
اسلام نے مغربی کی ثقافت کومتاثر اور مالا مال کردیا 51
پادریوں کی رنگین مزاجی کے واقعات 52
ہم جنس پسندی اور خواص 52
اہل کلیسا اور ہم جنس پسند پادری 52
ہم جنس پادریوں کے اعداد و شمار 53
پادریوں کی یتیم لڑکوں سے بد فعلی 53
ہم دنیا بھر کے سامنے شرمندہ ہیں 54
امریکہ کے سب سے بڑے ٹیلی ویژن کےپادری کے فحش کر توت 56
پادریوں کے کرتوت 56
امریکہ کا سب سے بڑا پادری اور جنسی زندگی 56
کم سن بچیون سے زیادتی ، جنسی حملے ، چار سو ملین ڈالر کا جرمانہ 58
ایک کلیسائی عقیدہ : اعتراف گناہ کی کہانی جارج رچرڈز کی زبانی 59
حق بولتا ہے 61
برطانیہ کےپادریوں نے عیسائیت کو ترک کیا 61
فحاشی کا عذاب 62
تمہاری تہذیب آپ ہی اپنے ہاتھوں سے اپنی خودکشی کرے گی 62
مغربی ممالک میں خودکشی کےواقعات 67
داستان عبرت 69
میں نے امریکہ میں کیا پایا کیا کھویا 69
صداقت اسلام کا عظیم الشان مظاہرہ 73
شیخ احمد دیدات اور امریکہ کے بشپ اعظم کے درمیان مظاہرہ 73
غیرمسلموں کو دعوت اسلام 79
بائبل اختلافات سے لبریز ہے 87
بائبل غیر مستند غیر الہامی کتابوں کا مجموعہ ہے 87
بائبل کے الہام ہونے کی مزید تردید 88
چاروں انجیلوں کے چند مجموعی اختلافات 90
بائبل کی دیگر کتابوں سے چند اختلافات 91
عیسائیت کے عقیدہ کفر 94
یہ ہے ہندو مذہب 97
کنجومیلہ 99
برطانیہ کے مہذب جنگل میں ڈاکٹر لیاقت علی خان نیازی 102
دنیا بھر کے غیر مسلم مردوں کے قبول اسلام کے واقعات (سابقہ مذہب)
ایک عظیم مہنت اور اچاریہ کا قبول اسلام (ہندو) 105
بی بی سی کے چیف جان برڈ کے بیٹے کااسلام قبول کر لیا 107
عیسائی مذہب کے اختلافات میرے قبول اسلام کا باعث بنے ( عیسائی) 109
اسلام اندھیے میں روشنی کی رکن ( عیسائیت ) 114
برطانوی نومسلم محمد یوسف (ابالن سین ) سے ملاقات 119
اسلام کی حقانیت کااعتراف (پادری) 123
میں نےاسلام کیوں قبول کیا ؟ ( عیسائی ) 126
گرجہ گھروں میں بت پرستی میرے قبول اسلام کا ذریعہ بنی ( عیسائیت ) 129
ایک فلپائنی عیسائی کا قبول اسلام (عیسائیت ) 132
ایک نو مسلم کی حیرت انگیز داستان (عیسائیت ) 133
سات افراد کا قبول اسلام ( عیسائیت ) 139
عیسائی نوجوان جیمس کا قبول اسلام ( عیسائیت ) 141
جارج واشنگٹن (سابق امریکی صدر) کے پوتے کا قبول اسلام ( عیسائیت ) 144
اسلام میں عقیدہ تثلیث کی طرح پیچیدگیا نہیں ( عیسائیت ) 154
امریکی فوجی کے قبول اسلام کا عبرت آموز واقعہ (عیسائیت ) 158
ہدایت یوں بھی مل جاتی ہے (عیسائیت ) 163
بینجمن لارٹے سے بشیر لارٹے تک (عیسائیت ) 166
لیو پولڈ سے محمد اسد بننے تک ( یہودیت ) 170
ملائشیا کے پادری کے قبول اسلام کا ایمان افروز تذکرہ (عیسائیت ) 182
اور اسلام قبول کر کے مجھے سکون مل گیا 187
فطرت کا انتخاب (سکھ) 195
محمد علی کلے ( دنیا کے سب سے خطرناک باکسر کا قبول اسلام ) ( عیسائیت) 204
میں مسلمان کیوں ہوا ، ایک نومسلم کی درد بھری آپ بیتی ( عیسائیت ) 227
روشنی کا سفر (عیسائیت ) 237
عمر فاروق عبداللہ( امریکہ) 246
مجھے ایمان کی حلاوت اپنی طرف کھینچ رہی ہے 250
الحاج ملک الشہباز ( میلکم ایکس ) امریکہ (عیسائیت ) 254
اوروہ حق کے سامنے جھک گیا (عیسائیت ) 261
انسان کی تخلیق کا مقصد کا جواب مجھے قرآن مجید سےمل گیا (عیسائیت ) 267
اسلام کےبارے میں یورپ کا نقطہ نظر 270
موت کی حقیقت نےہمیں اسلام سے قریب کیا 280
ہندو مذہب کےعالم دھرم اچاریہ کے مالک کا قبول اسلام ( ہندو9 285
ایک فرانسیسی ڈاکٹر کے قبول اسلام کی کہانی خود ان کی زبانی 294
اسلام ہی جین حق ہے   (عیسائیت ) 296
اسرائیل سے اسماعیل تک ( عیسائیت ) 299
مہاتماگاندھی ( ہندوستان کاوزیر اعظم ) کا بیٹا مسلمان کیسے ہوا ؟ ( ہندو) 303

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
16.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like