انسان اور فرشتے ( جدید ایڈیشن )

انسان اور فرشتے ( جدید ایڈیشن )

 

مصنف : حافظ مبشر حسین لاہوری

 

صفحات: 163

 

ایمانیات میں سے ایک اہم عقیدہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کےفرشتوں کو تسلیم کیا جائے۔ فرشتے اللہ تعالیٰ کی ایک وہ لطیف اور نورانی مخلوق ہیں اور عام انسان انہیں نہیں دیکھ سکتے۔۔ فرشتے اللہ تعالیٰ کا پیغام اس کے مقبول بندوں تک پہنچانے کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔ بعض کم فہم لوگ فرشتوں کے خارجی وجود کا انکار کرتے ہیں اور ان قرآنی آیات کی تلاوت جن میں فرشتوں کا ذکر ہے مجرد قوتوں کے طور پر کرتے ہیں۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ایسے تصورات گمراہی پر مبنی ہیں۔ ملائکہ احکامِ الٰہی کی تعمیل کرنے والی معزز مخلوق ہے۔ ان کے وجود اور ان سے متعلقہ تفصیلات کو ماننا ایمان بالملائکہ کہلاتا ہے۔ فرشتوں کی کوئی خاص صورت نہیں، صورت اور بدن ان کے حق میں ایسا ہے کہ جیسے انسانوں کیلئے ان کا لباس، اللہ تعالیٰ نے انھیں یہ طاقت دی ہے کہ جو شکل چاہیں اختیار کر لیں۔ ہاں قرآن شریف سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان کے بازو ہیں، اس پر ہمیں ایمان رکھنا چاہیےکیونکہ فرشتوں پر ایمان رکھنا ایمان کا حصہ ہے یعنی ارکان ایمان میں سے ہے ۔ زیر تبصرہ کتا ب’’ انسان اور فرشتے‘‘ ڈاکٹر حافظ مبشرحسین ﷾ کی سلسلہ اصلاح عقائد میں سے چوتھی کتاب ہے ۔اس میں انہوں نے یہ بتایا ہےکہ انسانوں اور فرشتوں کےتعلق کی نوعیت کیا ہے ؟ فرشتوں پر ایمان لانے کا مطلب کیا ہے ؟ مشہور فرشتے کون سے ہیں ؟ فرشتوں کی ذمہ داریاں کیا ہیں؟ فرشتے انسانوں کےحق میں دعائیں کب کرتے ہیں ؟ کن بدبختوں پر فرشتے بددعائیں کرتے ہیں ؟فرشتےکن انسانوں کی مدد کے لیے اترتے ہیں ؟او ر وہ کب اور کیسے مدد کرتے ہیں؟ وغیرہ وغیرہ اس کے علاوہ اس کتاب میں منکرین ملائکہ کےشبہات واعتراضات کا بھی کافی شافی جواب دیا گیا ہے ۔اللہ اس کتاب کو عامۃ الناس کےعقائد کی اصلاح ذریعہ بنائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 9
باب 1 فرشتوں سے تعارف 11
فرشتوں پرایمان لانا ضروری ہے 11
فرشتے کب پیدا ہوئے 12
فرشتے کس چیزسے پیدا کیے گئے 13
فرشتوں کو دیکھنا ممکن ہے 13
فرشتوں کا قدوقامت کیسا ہے 13
کیا فرشتے خوبصورت ہیں 15
کیافرشتے مذکر ہیں یا مؤنث 16
کیا فرشتے شادی بیاہ کرتے ہیں 17
کیا فرشتوں کی اولاد ہے 17
کیا فرشتے کھاتے پیتے ہیں 17
کیا فرشتے تھکتے اور بیمار ہوتے ہیں 19
فرشتے سوتے اور آرام کرتے ہیں 19
کیا فرشتے بے ہوش ہوتے ہیں 20
فرشتےکہاں رہتے ہیں 21
فرشتوں کی تعداد کتنی ہے 21
کیا فرشتوں کو موت آتی ہے 23
باب 2 فرشتوں کو عطا کردہ قدرت 27
شکلیں اختیار کرنےکی قدرت 27
انسانوں سے کئی گنا زیادہ قوت 30
سرعت رفتار 31
وہبی علم 32
باب 3 فرشتوں کی عادات و صفات اور اخلاق کردار 34
فرشتے گناہوں سے پاک ہیں 34
فرشتے انتہائی نیک ہیں 35
فرشتے شرم وحیا سے متصف ہیں 35
فرشتے نظم و ضبط کے پابند ہیں 36
فرشتے بحث و مباحثہ بھی کرتے ہیں 37
فرشتے اللہ کے خوف سے ڈرتے ہیں 39
باب 4 فرشتوں کا مقصد پیدائش 40
فرشتوں کی ذمہ داریاں 40
فرشتوں کے علاوہ کوئی اور ہستی بھی 41
تسبیح و تمہید 42
رکوع و سجود 42
حج و طواف 43
خوف و خشیت الہی 43
باب 5 مشہور فرشتے اور ان کی ذمہ داریاں 44
جبریل اور ان کی ذمہ داری 44
حضرت جبریل کی فضیلت 44
جبرائیل کاتلفظ 45
جبرائیل کاایک نام ,الروح ،ہے 46
جبریل کا اردو ترجمہ 46
جبریل کی ذمہ داری 46
میائیلاور ان کی ذمہ داری 47
اسرافیل اور ان کی ذمہ داری 49
ملک الموتاور ان کی ذمہ داری 51
ہاروتاور ماروت 56
چنداہم نکات اور بعض شبہات 59
ہاروت و ماروت اور ایک ضعیف روایت 61
مالک اور ان کی ذمہ داری 62
جہنم کے دیگر فرشتے 63
جنت کے فرشتے 64
کراماً کاتبین :اعمال لکھنے والے فرشتے 64
منکر نکیر یعنی قبر کے فرشتے 65
عذاب کے فرشتے 65
عرش کو اٹھانے والے فرشتے 66
رحمت کے فرشتے 67
باب 6 فرشتے اور انسان 68
انسان کی تخلیق اور فرشتے 68
انسان کی موت اور فرشتے 69
فرشتے لوگوں کے اعمال لکھتے ہیں 69
صاحب الیمین اور صاحب الشمال 71
فرشتے ارادہ و نیت بھی لکھتے ہیں 71
فرشتے دلوں میں خیر ڈالتے ہیں 72
فرشتے انسانوں کو گھیرے ہوئے ہیں 74
انسان کی آزمائش کے لیے فرشتے 74
فرشتے قبر میں سوال کرتے ہیں 76
انسانوں کے لیے فرشتے رسول 78
باب 7 فرشتے اور انبیاء و رسل 79
فرشتے اور (آدم ) 79
فرشتے اور دیگر انبیاء و رسل 81
وحی الہی کے ساتھ فرشتوں کی آمد 81
خوشخبری کے ساتھ فرشتوں کی آمد 81
عذاب کے ساتھ فرشتوں کی آمد 82
حضرت سلیمان  اور فرشتے 83
حضرت موسی اور فرشتے 84
حضرت طالوت اور فرشتے 85
حضرت عیسی  اور فرشتے 87
حضرت محمدمصطفیﷺاور فرشتے 88
جبریل آپ کو امامت کرواتے تھے 88
جبریل آپ کو دم کرتے تھے 88
جبریل آپ کے ساتھ قرآن کا دور 89
فرشتے اور آنحضرت کامعراج 90
فرشتے آپ کی حفاظت فرماتے ہیں 90
باب8 فرشتے اور اہل ایمان 91
اہل ایمان سے محبت 91
اہل ایمان کے لیےدعائیں 91
فرشتوں کی دعائیں پانے والے 92
1-خیروبھلائی کا سبق دینے والے 92
2-نماز باجماعت کا انتظار کرنے 93
3-نماز پڑھ کرمصلی پر بیٹھنے والے 93
4-اگلی صفوں میں نماز پڑھنے والے 94
5-دائیں جانب نماز پڑھنے والے 94
6-صفوں میں مل کرکھڑے ہونے والے 94
7-نبی اکرمﷺپر درود بھیجنےوالے 95
8-روزہ رکھنے والے 95
مریضوں کی عیادت کرنے والے 95
فرشتے اہل ایمان کی راہنمائی کرتے ہیں 95
فرشتے دعا پرامین کہتے ہیں 96
جمعہ میں شرکت کرنے والوں کا ندراج 97
علم و ذکر کے حلقوں میں حاضری 97
تلاوت قرآن کے وقت فرشتوں کی آمد 99
ایمان والوں سے فرشتوں کا مصافحہ 100
صبح وشام فرشتوں کی آمد ورفت 101
خواب میں فرشتوں کا دیدار 102
فرشتے اہل ایمان کوبشارتیں دیتے ہیں 103
درود آنحضرت تک پہنچاتے ہیں 106
جنگوں میں اہل ایمان کے ساتھ 106
جنگ بدر میں کتنے فرشتے شریک ہوئے 107
فرشتوں  کی شرکت کا انکار کرنے والے 107
فرشتوں نے جنگ میں حصہ لیا تھا 108
مشکلات میں اہل ایمان سے تعاون 110
ایک شہید پر فرشتوں کا سایہ 113
مکہ و مدینہ کو دجال سے محفوظ رکھیں گے 113
ملک شام کے مسلمان اور فرشتے 113
صالحین کے جنازے میں فرشتوں کی حاضری 114
باب9 فرشتے اور کافروفاسق لوگ 115
کافروں پرعذاب 115
قوم لوط پرعذاب آتش فشانی انفجار 117
کافروں پرلعنت 118
صحابہ کو گالیاں دینے والوں پر لعنت 119
نافرمانی کرنے والی بیوی پر لعنت 119
بدعتی کو پناہ دینے والے پرلعنت 119
بدعہدی کرنے والے پرلعنت 120
بھائی پر اسلحہ تان لینےوالے پر لعنت 120
اللہ کے قوانین میں رکاوٹ ڈالنے والے پر لعنت 121
باب 10 فرشتوں کےحقوق اور ہماری ذمہ داریاں 122
فرشتوں پر ایمان لانا 122
فرشتوں سے محبت کرنا 122
فرشتوں کو برا بھلانہ کہنا 123
نماز میں دائیں جانب نہ تھوکنا 124
قابل نفرت چیزوں سے احتیاط کرنا 124
اللہ کی نافرمانی اور کارگناہ سے پرہیز 125
جس گھر میں کتا یا تصویریں ہوں 125
جہاں کوئی جنبی یا نشہ کرنے والا ہو 128
جہاں گھنٹی اور بینڈ باجے وغیرہ ہوں 129
باب11انسان افضل ہے یا فرشتے 131
شیخ الاسلام ابن تیمیہ کا فیصلہ 135
فرشتوں پر ایمان لانے کا فائدہ 136
باب12منکرین ملائکہ اوران کے شبہات کا ازالہ 137
فرشتےاورسر سید کے نظریات 138
فرشتوں کےذاتی تشخص کےدلائل 141
جبریل کی حقیقت اور نبوت کا مقام 142
فطری ملکہ اورنبوت میں فرق 143
فطری ملکہ اور علامہ اقبال 144
فرشتوں پر ایمان اور مسٹر پرویز 148
پرویزی فرشتوں پر ایمان نہیں رکھتے 153

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like